یوں بھی تو اپنی چشم کو بینا کرے کوئی

خاکِ مدینہ آنکھ کا سرمہ کرے کوئی دیدارِ مصطفیٰ کی تمنا نہیں اگر اس زندگی کی کاہے تمنا کرے کوئی جس کو بلا لیں در پہ مدینے کے تاجدار پھر چھوڑنے کا کیوں بھلا سوچا کرے کوئی محبوب کبریا کی شفاعت ملی جسے کیسے کسی کو اور مسیحا کرے کوئی لب پر درودِ پاک اور […]

ابو محمد سحر کا یوم وفات

آج معروف شاعر اور نقاد ابو محمد سحر کا یوم وفات ہے (پیدائش: 10 اپریل 1930ء – وفات: 29 اپریل 2002ء) —— نام ابو مّحمد ابوالقاسم، قلمی نام ابو محمد سحرؔ ہے۔ 10 اپریل 1930ء کو محی الدین پور، ضلع فتح پور اتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ ابو محمد سحر حمیدیہ کالج بھوپال میں […]

کرے مدحت وہ آقا کی جسے ان سے عقیدت ہے

ثنا خوانی کرے گا کیا جسے جنت کی چاہت ہے کرم مالک کا ہے جس نے بنایا امتی ان کا جنہیں امت ہے پیاری اور ہر دم فکرِ امت ہے مہِ میلاد آیا لے کے خوشیاں اپنے دامن میں منائیں جشن مل کر آپ کا یوم ولادت ہے نسیما ! جانب بطحا گزر ہو گر […]

بے سہارا ہوں سہارا چاہیے

بحرِ عصیاں سے کنارا چاہیے نامۂ اعمال خالی ہے حضور آپ کا بس اک اشارہ چاہیے سب عطائیں آپ کے صدقے ہوئیں پُر خطا کے دل کو یارا چاہیے حاضری کی دل میں آقا ہے تڑپ اذن اس کا اب دوبارہ چاہیے وارثیؔ کو کچھ نہیں درکار اب میرے مالک تیرا پیارا چاہیے

بن اِذن کوئی کس طرح اس در پہ جا سکے

بار دگر مَلَک بھی نہ جس در پہ جا سکے آیا ہوں در پہ آپ کے میں اس یقیں کے ساتھ اک یہ ہی در ہے جو مری بگڑی بنا سکے قربانیٔ حسینؓ بہت بے مثال ہے ہے کون اس طرح سے جو کنبہ لٹا سکے ڈھونڈے سے بھی ملے گا کہاں آپ سا حسینؓ […]

زمین پر رحمت حق کی وہ ساعت خوشگوار آئی

لیے دامن میں اپنے رحمتِ پروردگار آئی منور ہو گیا سارا جہاں میلادِ آقا پر ہوئے بت سرنگوں کعبہ میں اک تازہ بہار آئی زمانے کے ستم سہنے کی ہمت کب تھی عامی میں مرے آقا کی رحمت بن کے ایسے میں حصار آئی ہوا حاصل شرف جب حاضری کا آپ کے در پر رہے […]

سجی ہے بزم آقا کی یہ ساعت با سعادت ہے

ثنا خوانی کریں آ کر ملی ہم سب کو دعوت ہے کریں ذکرِ نبی پڑھ کر درودِ پاک چاہت ہے ملائک ہی نہیں خالق ہمارے کی بھی سنت ہے بلا لیجے مدینہ پاک پھر اک بار عاصی کو کہ چوموں پھر سے جالی کو یہی ارمان و حسرت ہے سوالی آپ کے در سے کبھی […]

آغا حشر کاشمیری کا یوم وفات

آج برصغیر پاک و ہند کے نامور اردو ڈرامہ نگار و معروف لیجنڈ اور انڈین شیکسپیئر کا خطاب پانے والے آغا حشر کاشمیری کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 3 اپریل 1879ء – وفات: 28 اپریل 1935ء) —— آغا محمد حشر ابن آغا غنی شاہ بنارس میں 1879ء میں پیدا ہوئے تعلیم و تربیت بنارس میں […]

یادِ آقا میں دل گداز رہوں

کیوں نہ ممنونِ کار ساز رہوں گر مقدر میں ہو دیارِ حبیب زندگی بھر وہیں دراز رہوں حمد اور نعت ہو کلام فقط نعمتوں سے یوں سرفراز رہوں لب پہ جاری رہے درود و سلام ’’وقفِ ذکرِ شہِ حجاز رہوں‘‘ وارثیؔ اذنِ حاضری ہو اگر کیوں نہ دنیا سے بے نیاز رہوں

مدحت کروں حضور کی دے حوصلہ مجھے

سوز و گداز عشق کا کر دے عطا مجھے باقی رہے کسی کی ضرورت نہ زیست میں کر دے حبیبِ پاک کے در کا گدا مجھے زم زم سے پیاس دنیا میں بجھتی رہے مری محشر میں دستِ پاک سے کوثر پلا مجھے درکار اور کیا ہے مجھے دو جہان میں تیرے حبیب کا جو […]