بے طلب چاہیے بے سبب چاہیے

ذکرِ خیر الوریٰ روز و شب چاہیے ان کے در پر جھکا دو جبینِ سخن گر تمہیں نعت کہنے کا ڈھب چاہیے دل میں آلِ نبی کی محبت بھی ہو ان کے اصحاب کا بھی ادب چاہیے صبحِ طیبہ کو رکھ اپنے احساس میں محفلِ عشق میں گر طرب چاہیے کچھ ضرورت نہیں زر کے […]

مواجہ کے آگے وہ آنسو بہانا

وہ حالِ غمِ دل نبی کو سنانا وصال و جدائی کا ہے اک فسانہ مدینے کو جانا مدینے سے آنا وہ دنیا میں نعتِ نبی گنگنانا بنا روزِ محشر جزا کا بہانہ نہیں بھول پایا مرا غم زدہ دل مدینے میں گزرا ہوا وہ زمانہ خیال و قلم ہیں اسیرِ محبت تعلق ہے شہرِ نبی […]

قیوم نظر کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر پروفیسر قیوم نظر کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 7 مارچ 1914ء – وفات: 23 جون 1989ء) —— نام خواجہ عبدالقیوم بٹ اور تخلص نظر تھا۔7؍مارچ1914ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم پنجاب کے مختلف اسکولوں میں حاصل کی۔ میٹرک کرنے کے بعد مشن کالج، لاہور میں سائنس پڑھنے والے طالب علم […]

انجم لکھنوی کا یومِ پیدائش

آج دورِ حاضر کے معروف شاعر انجم لکھنوی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 7 مارچ 1973ء ) —— اصل نام : اقبال حلیم خان صاحب تخلص : انجم لکھنوی تاریخ ولادت : 7 مارچ 1973 بمقام : مستاں روڈ تحصیل فتح پور ضلع بارہ بنکی اترپردیش ابتدائی تعلیم مدرسہ عالیہ فرقانیہ میں ہوئی 1987 […]

آج تک اس کا کیف طاری ہے

جو مدینے میں شب گزاری ہے جام بھر بھر کے پی رہے ہیں سبھی چشمۂ فیضِ عام جاری ہے دل مدینے کی سمت جانے لگا جب چلی بادِ نو بہاری ہے امتی ہیں شفیعِ محشر کے خوش نصیبی بڑی ہماری ہے ہم کو پھر ابرہہ نے گھیر لیا کعبۂ دل پہ سنگ باری ہے شادمانی […]

ہدیہ درود کرتا ہوں خیر البشر کو میں

یوں معتبر بناتا ہوں اپنے ہنر کو میں دستِ تسلی رکھتے ہیں سینے پہ وہ مرے جب بھی سناؤں حال شہِ بحر و بر کو میں خانہ بدوش پھرتا تھا شہرِ نبی سے دور دل میں اٹھائے معرکۂ خیر و شر کو میں پھر یوں ہوا کہ مجھ کو بلایا حضور نے بے اختیار چل […]

سر بہ سجدہ ہے قمر خیر البشر

آپ کی دہلیز پر خیر البشر کاکلِ ہستی پریشاں ہے بہت شامِ غم کی ہو سحر خیر البشر پھر شبِ حالات نے گھیرا ہے بہت پھر ملے اذنِ سحر خیر البشر آپ کے ہوتے کسے جا کر دکھاؤں پارہ ہائے دل جگر خیر البشر آپ کا ہر قول دیتا ہے ہمیں دعوتِ فکر و نظر […]

اکبر نہیں ہوں دارا و قیصر نہیں ہوں میں

لطفِ نبی یہ کم ہے کہ بے زر نہیں ہوں میں گو طائرِ خیال کی پرواز ہے بلند افسوس ان کے در کا کبوتر نہیں ہوں میں میرے نماز روزے کسی کام کے نہیں گر آلِ بوتراب کا نوکر نہیں ہوں میں حاصل ہیں زندگی کی سبھی راحتیں مگر صد حیف کہ مدینے کا پتھر […]

سبز گنبد کا وہ جمال کہاں

میں کہاں شہرِ بے مثال کہاں یہ قلم اور یہ خیال کہاں ان کی صورت کے خدوخال کہاں آپ جیسا کوئی زمانے میں خوش بیان اور خوش خصال کہاں ان کے ہاتھوں کا آئینہ ایام ان سے چھپتا ہے میرا حال کہاں دل کی مسجد میں دوں اذانِ عشق میں کہاں حضرت بلال کہاں زخمِ […]

گر ذکرِ محمد تیری گفتار میں آوے

لازم ہے کہ تبدیلی بھی کردار میں آوے لفظوں کی مہک لینے چمن زار میں آوے ہر صبح تخیل تیرے دربار میں آوے مل جائے اگر شہرِ مدینہ میں سکونت حسان کا رنگ نعت کے اشعار میں آوے حالات کی تلخی سے جو گھبرایا ہوا ہے وہ بن کے گدا کوچۂ سرکار میں آوے اے […]