حشمت اللہ لودھی کا یومِ وفات

آج نامور ماہر تعلیم، نباتیات کے پروفیسر اور مصنف حشمت اللہ لودھی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 2 جولائی، 1929ء – وفات: 17 مارچ، 2019ء) —— پروفیسر حشمت اللہ لودھی پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور ماہر تعلیم، نباتیات کے پروفیسر، مصنف اور معلومات عامہ کے شعبے کی جانی پہچانی شخصیت تھے۔ وہ گورنمنٹ اسلامیہ […]

عبدالقادر جیلانی کا یوم پیدائش

آج شیخ عبدالقادر جیلانی کا یوم پیدائش ہے پیدائش : 17 مارچ 1078 ( یکم رمضان 470) ، وفات : 12 فروری 1166 (11 ربیع الثانی 561) —— سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی سُنّی حنبلی طریقہ کے نہایت اہم صوفی شیخ اور سلسلہ قادریہ کے بانی ہیں۔ نام : عبدالقادر کنیت : ابو محمد لقب : […]

پروفیسر شفقت رضوی کا یوم پیدائش

آج معروف نقاد، محقق اور افسانہ نگار پروفیسر شفقت رضوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 15 مارچ، 1927ء – وفات: 27 دسمبر، 2009ء) —— پروفیسر شفقت رضوی پاکستان سے تعلق رکھنے و الے نامور محقق، نقاد،افسانہ نگار اور اردو کے پروفیسر تھے۔ وہ مولاناحسرت موہانی پر تحقیقی کام کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ —— […]

راہی معصوم رضا کا یوم وفات

آج معروف شاعر اور ناول نگار راہی معصوم رضا کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1 ستمبر 1927ء – وفات: 15 مارچ 1992ء) —— راہی معصوم رضا: گنگا ، جمنی تہذیب کا علمبردار از تنویر احمد —— میرا نام مسلمانوں جیسا ہے مجھ کو قتل کرو اور میرے گھر میں آگ لگا دو۔ لیکن میری رگ […]

رفیق احمد نقش کا یومِ پیدائش

آج نامور شاعر ، ماہر لسانیات ، ادیب اور مترجم رفیق احمد نقش کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 15 مارچ، 1959ء – وفات: 15 مئی، 2013ء) —— رفیق احمد نقش پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، ماہر لسانیات، محقق اور ماہر غالبیات تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ درس و […]

نوشی گیلانی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعرہ نوشی گیلانی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 14 مارچ 1964ء ) —— نوشی گیلانی پاکستان سے تعلق رکھنے والی اردو زبان کی نامور شاعرہ ہیں۔ ان کا اصل نام نشاط گیلانی ہے۔ وہ 14 مارچ 1964 میں پاکستان کے شہر بہاولپور کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے […]

حبیب جالب کا یوم وفات

آج نامور انقلابی شاعر حبیب جالب کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 24 مارچ 1928ء – وفات: 13 مارچ 1993ء) —— اردو شاعر حبیب جالب 24 مارچ 1928ء میں قصبہ دسویا ضلع ہوشیار پور، صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔ اینگلو عربک ہائی اسکول دہلی سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔ بعد ازاں گورنمنٹ ہائی اسکول […]

تصدق حسین خالد کا یومِ وفات

آزاد نظم کے بانیوں میں شامل ممتاز شاعر اور نامور قانون دان تصدق حسین خالد کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 12 جنوری، 1901ء- وفات: 13 مارچ، 1971ء) —— اردو زبان میں آزاد نظم کے بانیوں میں شامل ممتاز شاعر اور نامور قانون دان تصدق حسین خالد 12 جنوری 1901ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ انہیں […]

حکیم محمد رمضان اطہر کا یومِ وفات

آج فیصل آباد پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر حکیم محمد رمضان اطہر کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 1936ء – وفات: 13 مارچ 2016ء) —— حکیم محمّد رمضان اطہر ، حیات و خدمات از ڈاکٹر اظہار احمد گلزار —— حکیم محمد رمضان اطہر فیصل آباد کے بزرگ اور کہنہ مشق شاعر تھے ۔انہیں […]

غلام جیلانی برق کا یومِ وفات

آج معروف عالم دین، ماہر تعلیم، دانشور، مصنف، مترجم ڈاکٹر غلام جیلانی برق کا یومِ وفات ہے۔ (ولادت: 26 اکتوبر 1901ء – وفات: 12 مارچ 1985ء) —— ڈاکٹر غلام جیلانی برق معروف عالم دین، ماہر تعلیم، دانشور، مصنف، مترجم اور شاعر تھے۔ آپ 26 اکتوبر 1901ء کو کنٹ، پنڈی گھیب ضلع کیمبل پور (موجودہ، اٹک) […]