ہر سنگ سے تخلیقِ صنم کرتے رہیں گے
یہ کام بھی خاصانِ حرم کرتے رہیں گے ہم دل کے مہکتے ہوئے زخموں کے سہارے تاریخ تبسم کی رقم کرتے رہیں گے
معلیٰ
یہ کام بھی خاصانِ حرم کرتے رہیں گے ہم دل کے مہکتے ہوئے زخموں کے سہارے تاریخ تبسم کی رقم کرتے رہیں گے
کوہ سے نیچے اتر آئے ، تو پیغمبر لگے
کس کو پوجیں کہ خدا ساز صنم اتنے ہیں اب کوئی اُٹھے بہ اندازِ دگر تیشہ بدست کاٹے کٹتے ہیں نہیں کوہِ الم اتنے ہیں تازہ احسانِ ستم ، طُرفہ عنایت ہے تری ورنہ ہونے کو ترے لطف و کرم اتنے ہیں یہ بھی کیا کم ہے کہ جینے کی طرح جیتا ہوں ورنہ مرنے […]
آج معروف مصنف ، نقاد اور ماہر غالبیات مالک رام کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 22 دسمبر 1906ء – وفات: 16 اپریل 1993ء) —— مالک رام باویجا کا قلمی نام مالک رام تھا۔ وہ ایک مشہور اردو، فارسی اور عربی عالم تھے۔ انہیں اپنی شاہکار تخلیق "تذکرہ معاصرین” پر 1983ء میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ […]
ہم دار تک گئے یہ ہمارا نصیب تھا میرے ہی حسنِ شوق نے رسوا کیا مجھے میرا جنونِ عشق ہی میرا رقیب تھا اب تک ہے جان و دل پہ مصیبت بنی ہوئی وہ حادثۂ زیست بھی کتنا عجیب تھا اوروں کو بارِ غم سے سبکدوش کر گیا وہ جس کے دوشِ عزم پہ بارِ […]
زندہ رہنے کی سزا دے گا مجھے زخم ہی زخم ہوں میں داغ ہی داغ کون پھولوں کی قبا دے گا مجھے میں سمجھتا ہوں زمانے کا مزاج وہ بنائے گا مٹا دے گا مجھے بے کراں صدیوں کا سناٹا ہوں میں کون سا لمحہ صدا دے گا مجھے ٹوٹ کر لوح و قلم کی […]
آج اُردو کے معروف نقاد اور محقق رام بابو سکسینہ کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 27 ستمبر 1896ء – وفات: 21 دسمبر 1957ء) —— رام بابو سکسینہ 1896 ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے ۔ ایم اے 1918 ء میں الہٰ آباد یونیورسٹی سے درجہ اول میں پاس کیا ۔ اسی برس ایل ایل […]
خدیجۃ الکبریٰ : عالم ِ اسلام کی خاتون ِاَوّل کوسلام —— ذات ِ بابرکات بے شک آبرو مکّہ کی ہے شان لاثانی خدیجہ ،سَیّدہ ، کُبریٰ کی ہے کوئی ہم سر ہی نہیں پورے جہاں میں آپ کا آپ کے قدموں میں جنّت فاطمہ زھرا کی ہے —— اُمہات المومنیں تارے ، یہ ہیں ماہ […]
پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کی سرزمین بھی ہے اور ہزاروں برس پرانی اورتاریخی آثار و باقیات کاامین بھی۔موئن جو دڑو، ٹیکسلا، ہڑپہ سے دنیاآشنا ہےلیکن رحیم یار خان میں واقع پتن منارہ مورخین کی نظر میں دریائے ہاکڑہ کی زندہ اور درخشندہ نشانی ضرور ہے،اور دریائے ہاکڑہ کے بہاءو کےوقت اہم تجارتی مرکز […]
میڈیا اس زندہ زبان کے ساتھ کھلواڑ بند کردے۔ —— زندہ زبان اور انسان میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔یہ دونوں وجود میں آنے کے بعد پلتے، بڑھتے ،اورپروان چڑھتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبان ہویاکوئی انسان اس کاچہرہ مہرہ اور رنگ روپ بدلتارہتاہے۔یقین نہ آئے توآپ اپنے بچپن کی کوئی تصویر البم میں […]