مولانا ابو الکلام آزاد کا یوم وفات

آج مولانا ابو الکلام آزاد کا یوم وفات ہے (پیدائش: 11 نومبر 1888ء وفات: 22 فروری 1958ء) —— ابوالکلام محی الدین احمد آزاد آزاد ہند کے پہلے وزیرِ تعلیم اور قومی رہنما تھے۔ مولانا ابو الکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔ ان کے والد بزرگوار محمد خیر الدین انھیں فیروزبخت (تاریخی نام) […]

سبیلہ انعام صدیقی کا یوم پیدائش

آج بہت خوبصورت اور پختہ لہجے کی نوجوان شاعرہ سبیلہ انعام صدیقی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 22 فروری 1988ء ) —— سبیلہ انعام صدیقی 22 فروری کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ سبیلہ نے بیچلرز ان کامرس اور پھر ماسٹرز ان اکنامکس کیا ہے جبکہ ابھی مزید تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں […]

عذرا نقوی کا یومِ پیدائش

آج دُخترِ اردو اور ادب کی خوشبو محترمہ عذرا نقوی کا یومِ پیدائش ہے ( تاریخ پیدائش: 22 فروری 1952ء) —— دختر ِ اردو محترمہ عذرا نقوی کی کثیرالوصف شخصیت اور فکروفن کے کیا کہنے۔ان کے تخلیقی ، تصنیفی ، صحافتی اور ادبی رنگ دیکھ کر زمانہ دنگ ہے۔ یہ ایک صاحب ِ طرز شاعرہ […]

جوش ملیح آبادی کا یوم وفات

آج اردو کے نامور اور قادرالکلام شاعر جوش ملیح آبادی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 5 دسمبر 1898ء – وفات: 22 فروری 1982ء) —— جوش ملیح آبادی پورا نام شبیر حسین خاں اردو ادب کے نامور اور قادر الکلام شاعر تھے۔ آپ آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ شاعر انقلاب کے لقب سے بھی […]

جیلانی کامران کا یومِ وفات

آج ممتاز شاعر، محقق، نقاد اور انگریزی کے پروفیسر جیلانی کامران کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 24 اگست، 1926ء- وفات: 22 فروری، 2003ء) —— پروفیسر جیلانی کامران پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، محقق، نقاد اور انگریزی کے پروفیسر ایمریطس تھے۔ پروفیسر جیلانی کامران 24 اگست، 1926ء کو پونچھ، ریاست جموں و […]

اطہر نفیس کا یوم پیدائش

آج ممتاز شاعر اطہر نفیس کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 22 فروری 1933ء – وفات: 21 نومبر 1980ء) —— نام کنور اطہر علی خاں اور اطہر تخلص تھا۔ ۲۲؍فروری۱۹۳۳ء کو علی گڑھ(بھارت) میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۴۸ء میں پاکستان آگئے ۔اطہرنفیس طویل عرصے تک روزنامہ ’’جنگ‘‘ سے وابستہ رہے۔ انھوں نے کالم بھی لکھے اورمختلف عہدوں […]

نظر ڈھونڈتی ہے دیار مدینہ​

ہیں دل اور جاں بے قرار مدینہ​ وہ دیکھو احد پر شجاعت کا منظر​ شہیدوں کے خون شہادت کا منظر​ وہ ہے سامنے سبز گنبد کا منظر​ اسی میں تو آرام فرما ہیں سرور​ ابوبکر و فاروق و عثمان و حیدر​ یہیں تھے یہ پروانہ شمع انور​ یہیں سے تو اسلام پھیلا جہاں میں​ مدینہ […]

بلند ہاتھ میں کاسہ ہے دستِ خالی کا

حرم کی سمت سفر ہے یہ مجھ سوالی کا کبھی کبھی میری آنکھوں میں آ کے دیکھتی ہے یہ اشتیاق عجب ہے لہو کی لالی کا خیال بس میں نہیں لفظ دسترس میں نہیں قصیدہ کیسے کہوں پیکرِ مثالی کا مجال کیا کہ سمندر کو میں سمیٹ سکوں کہ میرا ظرف ہے ٹوٹی ہوئی پیالی […]

رُخ مہر ہے یا مہ لقا، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں​

رُخ مہر ہے یا مہ لقا ، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں​ ہاں حسن روئے مصطفیٰ ، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں​ حُسن دبستان جناں ، نیرنگی کون و مکاں​ گر وہ نہ ہوں جلوہ نما ، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں​ تاجِ سر کسریٰ کہاں ، پیشانیِ زہرہ کہاں​ نعلینِ پاکِ […]

سارے سخن نواز کمالات جوڑ لوں

ممکن نہیں کہ پھر بھی تری نعت جوڑ لوں تو تو عنایتوں کی سحر ہے ، عطا کی شام میں کیسے عرض باندھوں ، سوالات جوڑ لوں لمحوں کے اِتصال سے ہوتی نہیں ہے نعت کچھ ایسا اِلتفات کہ دن رات جوڑ لوں اے کاش پھر سے کوئی نویدِ کرم ملے اے کاش پھر سے […]