میرے رب اپنی عطا مجھ پہ سدا رہنے دے

کوچہء احمدِ مرسل کا گدا رہنے دے ذکر میں ان کے سدا محو رہے میری زباں یہ عقیدت کا شجر ایسے ہرا رہنے دے بادشاہی کی نہیں کوئی تمنا دل میں بس مجھے در پہ محمد کے پڑا رہنے دے التجا ہے مرے اللہ مری آنکھوں کی گنبدِ خضرا کی بس ان میں ضیا رہنے […]

طریقہ آ گیا ہے اس کو جینے کا

مسافر ہو گیا ہے جو مدینے کا کرم کی اک نظر گر آپ کر دیں گے بنے گی یہ وسیلہ میرے جینے کا یہ محفل ہے معطر ذکر سے ان کے کہ بنتا مشک ہے ان کے پسینے کا توجہ کا ہوں میں طالب مرے آقا دکھانا آپ کو ہے زخم سینے کا گزاروں آپ […]

خمار بارہ بنکوی کا یوم وفات

آج معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار خمار بارہ بنکوی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 19 ستمبر 1919ء- وفات: 19 فروری 1999ء) —— اصلی نام محمد حیدر خان تھا اورتخلص خمار۔ 19 ستمبر 1919 کو بارہ بنکی (اودھ) میں پیدا ہوئے۔ نام کے ساتھ بارہ بنکوی اسی مناسبت سے تھا۔ 19 فروری 1999 کو بارہ […]

ذرہ ذرہ درود پڑھتا ہے

قریہ قریہ درود پڑھتا ہے ان کھلا پھول پڑھ رہا ہے سلام اور کھلتا درود پڑھتا ہے آنکھ رہتی ہے منتظر ان کی اور رستہ درود پڑھتا ہے آپ آتے ہیں اس کے پاس بھی جو گھر میں بیٹھا درود پڑھتا ہے رات دن کر رہے ہیں ان کی ثنا لمحہ لمحہ درود پڑھتا ہے […]

آپ رویا کرتے تھے اکثر دعا کرتے ہوئے

اور خوش ہوتے تھے امت کو عطا کرتے ہوئے دشمنوں نے راہ میں کانٹے بچھائے آپ کی آپ گزرے صاف لیکن راستہ کرتے ہوئے ایسا رکھا ہے روا طرزِ عمل، حسنِ سلوک فخر دشمن کر رہا ہے رہنما کرتے ہوئے فکر یہ تھی سارا عالم نارِ دوزخ سے بچے عمر گزری آپ کی سب کا […]

ڈاکٹر علی یاسر کا یوم وفات

آج معروف شاعر ڈاکٹر علی یاسر کا یوم وفات ہے ڈاکٹر علی یاسر (پیدائش:13 دسمبر 1976ء ۔ وفات: 17 فروری 2020ء) اردو زبان کے پاکستانی شاعر، نقاد، محقق اور مترجم تھے۔ ڈاکٹر علی یاسر 13 دسمبر 1976ء کو گوجرانوالہ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام حبیب حیدر تھا۔ انہوں عمر کے ابتدائی […]

سید فخرالدین بلے ، ایک زندہ اور نفیس شخصیت

سید فخرالدین بَلّے ایک ادیب، شاعر، دانشور اور مذہبی اسکالر ہونے کےساتھ ساتھ ایک بڑی نفیس شخصیت کے مالک تھے ۔نفاست ان کی شخصیت،لباس اور رکھ رکھاؤ میں رچی بسی تھی ۔ان کی تحریر اور تقریرتاریخ ، تصوف ،ادب اور مذاہب عالم کےگہرےمطالعے کی گواہی دیتی نظرآتی تھی ۔پاکستانیت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری […]

ولایت پناہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے ابتدائیہ سے ایک اقتباس

حضرت علی علیہ السلام کی سیرت و شخصیت پر سید فخرالدین بلے کی تحقیقی کتاب ولایت پناہ حضرت علی علیہ السلام کے ابتدائیہ سے ایک اقتباس —— “ اخیء رسول علی ابن ابی طالب کی شرافت و نجابت، مولود ِ کعبہ کی طہارت و معصومیت، ہم نفسِ خیر البشر کی بشریت و عبودیت، سابق العرب […]

آرزو لکھنوی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر آرزو لکھنوی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 16 فروری، 1873ء- وفات: 17 اپریل، 1951ء) —— آرزو لکھنوی کا نام سید انور حسین تھا ۔ ان کی پیدائش 16 فروری 1873 کو لکھنو کے ایک متمول خاندان میں ہوئی تھی ۔ ان کے والد میر ذاکر حسین یاس بھی شاعر تھے اس لئے […]