التزامِ کیفِ خوش کن، اہتمامِ رنگ و نور

ماہِ میلاد النبی ہے صبح و شامِ رنگ و نور نور کی آمد کے ہیں تذکار بحرِ نور میں شعر و مصرع، حرف و لہجہ سب کلامِ رنگ و نور آسماں سے چل پڑے ہیں نوریوں کے قافلے قدسیوں کے لب پہ جاری ہے سلامِ رنگ و نور اِس زمیں پر اور ہی رنگینیٔ ترحیب […]

یہ تیری نعت کا منظر کہاں کہاں چمکا

ترا کرم ، مرے حرفوں کے درمیاں چمکا یہ تیرا حرفِ ترنم کہ رتجگے مہکے یہ تیرا اذنِ تکلّم کہ بے زباں چمکا سنبھال رکھا تھا دل کو بہ طرزِ طوقِ جتن اشارہ ملتے ہی یہ تو کشاں کشاں چمکا وہ آفتابِ نبوت ، وہ وجۂ کون و مکاں حرا کی کوکھ سے اُبھرا تو […]

سرفراز احمد نعیمی کا یومِ پیدائش

آج معروف عالمِ دین ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 16 فروری 1948ء- وفات: 12 جون 2009ء) —— ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہیدؒ ملک کے ان ممتاز علمائے کرام میں سے تھے جو مشترکہ دینی و قومی مقصد کے لیے ہمیشہ متحرک اور فعال رہے۔ ان کے والد محترم مولانا مفتی […]

کریم اپنی ہی خاکِ عطا پہ رہنے دے

زمیں سے آیا ہوا ہوں سما پہ رہنے دے بکھر نہ جاؤں کہیں برگِ بے شجر کی طرح کریم، شاخِ کرم کی وفا پہ رہنے دے بہت ہی تیز ہواؤں نے گھیر رکھا ہے کریم ، ہاتھ مرے دل دِیا پہ رہنے دے خطائیں لایا ہوں نعتوں کی طشت میں رکھ کر یہ ایک پردہ […]

آرزو لکھنوی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر آرزو لکھنوی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 16 فروری، 1873ء- وفات: 17 اپریل، 1951ء) —— آرزو لکھنوی کا نام سید انور حسین تھا ۔ ان کی پیدائش 16 فروری 1873 کو لکھنو کے ایک متمول خاندان میں ہوئی تھی ۔ ان کے والد میر ذاکر حسین یاس بھی شاعر تھے اس لئے […]

بشریٰ فرخ کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعرہ بشریٰ فرخ کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 16 فروری 1957ء ) —— بشری فرخ پاکستانی شاعرہ ہیں جن کا تعلق پشاور سے ہے ۔ آپ نامور ٹی وی کمپئر ، اداکارہ ، شاعرہ اور سفرنامہ نگار ہیں۔ انھوں نے بطور میزبان پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی خدمت کی ہے۔ وہ […]

دلشاد کلانچوی کا یومِ وفات

آج اردو اور سرائیکی زبان کے نامور محقق ، نقاد ، شاعر اور مترجم پروفیسر دلشاد کلانچوی کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 24 مئی، 1915ء – وفات: 16 فروری، 1997ء) —— خاندان پس منظر و پیدائش —— دلشاد کلانچوی کا سلسلہ نسب حضرت علی بن ابی طالب کی غیر فاطمی اولاد سے جا ملتا […]

احسان دانش کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر احسان دانش کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 15 فروری، 1914ء- وفات: 22 مارچ، 1982ء) —— جہان دانش اور احسان دانش از راحت علی صدیقی —— احسان دانش کی زندگی مشکلات و مصائب سے عبارت ہے، وہ زندگی کے ہر موڑ پر تکلیف دہ مراحل سے نبرد آزما ہوئے ہیں، بچپن سے ہی […]

افسر ماہ پوری کا یوم وفات

آج نامور نقاد ، افسانہ نگار اور شاعر افسر ماہ پوری کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1 دسمبر، 1918ء- وفات: 15 فروری، 1995ء) —— ظہیر عالم صدیقی نام اور افسر تخلص تھا۔ یکم دسمبر ۱۹۱۸ء کو ماہ پور، ضلع سیوان(سابق چھپرا) بہار میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم ان کے گاؤں سے متصل گاؤں […]

حسن رضوی کا یومِ وفات

آج اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر حسن رضوی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 18 اگست، 1946ء – وفات: 15 فروری، 2002ء) —— ڈاکٹر سید حسن رضوی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر، صحافی، سفرنامہ نگار اور معلم تھے۔ حسن رضوی 18 اگست، 1946ء کو انبالہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا […]