سرکارِ دو عالم کے رُخ پر انوار کا عالم کیا ہو گا

جب زُلف کا ذکر ہے قرآں میں رخسار کا عالم کیا ہو گا محبوب خدا کے جلوؤں سے ایمان کی آنکھیں روشن ہیں بے دیکھے ہی جب یہ عالم ہے دیدار کا عالم کیا ہو گا جب ان کے گدا بھر دیتے ہیں شاہانِ زمانہ کی جھولی محتاج کی جب یہ حالت ہے مختار کا […]

جو مدینہ ہم بھی جاتے تو کچھ اور بات ہوتی

وہیں راہ بھُول جاتے تو کچھ اور بات ہوتی میری زیست کے عناصر درِ مصطفی پہ چل کر میرا ساتھ چھوڑ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی یہ ہوا کے مست جھونکے جو ارم سے آرہے ہیں یہی طیبہ ہو کے آتے تو کچھ اور بات ہوتی یہ ستاروں کا تبسّم ہے نظر نواز لیکن […]

میاں محمد بخش کا یوم وفات

آج پنجابی زبان کے معروف شاعر میاں محمد بخش کا یوم وفات ہے ( پیدائش: 1830ء وفات: 22 جنوری 1907ء ) ———- میاں محمد بخش قادری پنجابی زبان کے معروف شاعر تھے۔ انہیں رومی کشمیر کہا جاتا ہے۔ آپ 1830ء بمطابق 1246ھ میں کھڑی کے ایک گاؤں چک ٹھاکرہ میر پور آزاد کشمیر میں پیدا […]

ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی کا یومِ وفات

آج پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم، معروف تاریخ داں اور محقق پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 20 نومبر 1903ء- وفات: 22 جنوری 1981ء) —— پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی (انگریزی: Ishtiaq Hussain Qureshi)، پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم، معروف مورخ، محقق، ڈراما نویس، کراچی یونیورسٹی کے […]

عطش درانی کا یوم پیدائش

آج اردو کو کمپیوٹر کی زبان بنانے والے ڈاکٹر عطش درانی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 22 جنوری 1952ء– وفات: 30 نومبر 2018ء) —— ڈاکٹر عطش درانی پاکستان کے ایک ماہر لسانیات، محقق، تنقید نگار، مصنف، ماہر تعلیم اور ماہر علم جوہریات تھے۔ انہوں نے 275 کتابیں لکھیں اور متعدد اطلاقیے بنائے۔ نیز اردو اور […]

محمد حسین آزاد کا یوم وفات

آج نامور انشا پرداز، مورخ، شاعر، نقاد اور ماہر تعلیم محمد حسین آزاد کا یوم وفات ہے (پیدائش: 10 جون 1830ء— وفات: 22 جنوری 1910ء) ———- اردو ادب میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے جس نے دیوانگی اور جنون کی کیفیت میں بھی وہ کارنامے انجام دیے ہیں کہ عالم فرزانگی میں بہت سے لوگ […]

سکندر علی وجد کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر سکندر علی وجد کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 22 جنوری، 1914ء- وفات: 16 مئی، 1983ء) ———- نام سکندر علی اور تخلص وجد تھا۔ 22 جنوری 1913ء کو ویجاپور، ضلع اورنگ آباد(حیدرآباد ،دکن) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اورنگ آباد میں ہوئی اور وہیں ۱۹۳۰ء میں شاعری کا آغاز ہوا۔ ۱۹۳۵ء میں عثمانیہ […]

میں تو خود ان کے در کا گدا ہوں، اپنے آقا کو میں نذر کیا دوں

اب تو آنکھوں میں کچھ بھی نہیں ہے، ورنہ قدموں میں آنکھیں بچھا دوں آنے والی ہے ان کی سواری، پھول نعتوں کے گھر گھر سجا دوں میرے گھر میں اندھیرا بہت ہے، اپنی پلکوں پہ شمعیں جلا دوں میری جھولی میں کچھ بھی نہیں ہے، میرا سرمایہ ہے تو یہی ہے اپنی آنکھوں کی […]

مجھے در پہ پھر بُلانا مدنی مدینے والے

مئے عشق بھی پلانا مدنی مدینے والے مری آنکھ میں سمانا مدنی مدینے والے بنے دل ترا ٹھکانا مدنی مدینے والے تری جب کہ دید ہوگی جبھی میری عید ہوگی مرے خواب میں تم آنا مدنی مدینے والے مجھے سب ستا رہے ہیں مرا دل دُکھا رہے ہیں تمھیں حوصلہ بڑھانا مدنی مدینے والے مرے […]

نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں نہ کوئی قریب کی بات ہے

نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں، نہ کوئی قریب کی بات ہے جسے چاہے اس کو نواز دے، یہ درِ حبیب کی بات ہے جسے چاہا در پہ بلا لیا ،جسے چاہا اپنا بنا لیا یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے وہ بھٹک کے رَاہ میں رِہ گئی، یہ […]