اے خدا! اپنے نبی کی مجھے قربت دے دے

اپنی رحمت سے تو مجھ کو یہ سعادت دے دے مانگتا ہے جو کوئی اُس کو حکومت دے دے مجھ کو مولا! تو فقط قطرئہ رحمت دے دے عمر بھر تیرا پرستار رہوں میں مولا! اپنے محبوب کی بھی مجھ کو اطاعت دے تیرے محبوب سے اک دعویٰ الفت ہے مجھے میرے پیرایۂ الفت میں […]

تُو خالق بھی مالک بھی ہے بحر و بر کا

تُو ہی تُو ہے رزّاق جن و بشر کا نہ مال اور زر کا، نہ شاہوں کے در کا یہ بندہ ہے طالب،تری اک نظر کا ہے تیری ہی قدرت سے لطفِ شب وروز ترے دم سے ہی کیف شام و سحر کا کسی اور سے میں نہ مانگوں گا مولا! تُو رکھنا گدا مجھ […]

اے خدا! سارے جہاں کو ہے بنایا تو نے

پھول کلیوں سے اِسے خوب سجایا تو نے اپنی قدرت کے مظاہر سے زمیں کو ڈھانپا اِس میں پھر لاکھوں خزانوں کو چھپایا تو نے نام بھی تیرا نہ آتا تھا ، خدایا ہم کو عقل دی اور ہمیں خود ہی سکھایا تو نے مانگتا جاؤں گا جب تک نہ بھرے گی جھولی ’’ہو نہ […]

اس نے لا ریب مکاں خلد میں اپنا دیکھا

جس کی آنکھوں نے کبھی گنبد خضرا دیکھا آسماں دست نگر خاک قدم کا تیری آب دریا کو ترے فیض کا پیاسا دیکھا ان کے اوصاف بھی ان کی ہی طرح روشن ہیں نعت لکھتے ہوئے لفظوں میں اجالا دیکھا خیر مقدم کو ترے اے شہ افلاک و زمیں دیکھنے والوں نے جھکتے ہوئے کعبہ […]

دل کا احساس بھی جب لفظ میں ضم ہوتا ہے

تب کہیں نعت کا اک شعر رقم ہوتا ہے ضبط تحریر میں کب ان کا مقام آئے گا جن کے در پر سر جبریل بھی خم ہوتا ہے اسم اعظم ہے مرے واسطے اسم احمد دور اس سے مرا ہر ایک الم ہوتا ہے بے نیازانہ گزر جاتا ہے ہر مشکل سے جس پہ آقائے […]

خود سے یہ اقرار کی باتیں کریں

جب کریں سرکار کی باتیں کریں جن سے چھنتی ہیں شعائیں نور کی ان در و دیوار کی باتیں کریں جذبۂ صادق سموئیں لفظ میں بعد میں اظہار کی باتیں کریں ذکر ہو داناے کل کی فکر کا واقف اسرار کی باتیں کریں جس کو ہم معراج میں بھی یاد تھے اپنے اس غم خوار […]