یہ منصب، اور یہ درجہ نظام الدین چشتی کا

ہے عرش و فرش پر چرچا نظام الدین چشتی کا شہ کونین کے محبوب ، محبوب الہٰی بھی یہ سر کا تاج یہ رتبہ نظام الدین چشتی کا جنوبی یا شمالی سمت ہو مشرق کہ مغرب ہو ہر اک جانب ملا جلوہ نظام الدین چشتی کا رسول پاک ہیں، شیر خدا ہیں، فاطمہ، حسنین گھرانا […]

ولیِ خالق اکبر ہیں خواجۂ اجمیر

عطائے ساقیِ کوثر ہیں خواجۂ اجمیر حسن حسین کا مظہر ہیں خواجۂ اجمیر بہار گلشن حیدر ہیں خواجۂ اجمیر محال ہے کوئی لوٹے جو در سے خالی ہاتھ عنایتوں کا سمندر ہیں خواجۂ اجمیر طواف گاہ دل و جاں ہیں سید بغداد نگاہ شوق کا محور ہیں خواجۂ اجمیر دیار ہند معطر ہے جس کی […]

پڑی جو تری اک نظر غوث اعظم

گداگر ہوا تاجور غوثِ اعظم اسے خاک ہیں مال و زر غوث اعظم رہے جس پہ تیری نظر غوث اعظم ترا در ہو اور میرا سر غوث اعظم یونہی زندگی ہو بسر غوث اعظم سجایا ہے میں نے اسی آرزو میں بنے میرا دل تیرا گھر غوث اعظم تہی دامنی جان لے لے گی میری […]

ملا نصیب سے مجھ کو جو غم حسین کا ہے

مرے وجود پہ یہ بھی کرم حسین کا ہے جسے رسول نے سونگھا کبھی لیا بوسہ وہ جسم پھول صفت محترم حسین کا ہے لقب ہے شیرِ خدا نام ہے علی جس کا پدر وہ باب علوم و حکم حسین کا ہے تمام فرش زمیں ہے حسین کی جاگیر عرب حسین کا باغ عجم حسین […]

سالار اہلِ حق و صداقت نکل پڑے

بن کر حسین دین کی قسمت نکل پڑے گمراہیاں یزید کی صورت نکل پڑیں شبیر بنکے شمعِ ہدایت نکل پڑے جب دیکھا لٹ رہی ہے شریعت کی آبرو طیبہ سے پاسبانِ شریعت نکل پڑے جب دین کے خلاف چلیں سرخ آندھیاں ابن رسول بہرِ حفاظت نکل پڑے اسلام کی حیات کا جب آ گیا سوال […]

پائی ہے جس نے دولت نسبت حسین سے

کیوں کر نہ پائے وہ گل نصرت حسین سے اسلام کو حسین نے بخشی ہے زندگی باقی ہے آبروئے شریعت حسین سے باطل کا سر جھکا دیا عزم حسین نے ہے اعتبارِ ہمت و جرأت حسین سے زیر و زبر کیا ہے جہان نفاق کو خائف ہے اب بھی سازشِ بیعت حسین سے سجدہ زمین […]

خاص ہے مجھ کو تعلق شبر و شبیر سے

کیوں نہ چمکے دل مرا ایمان کی تنویر سے آخرش نعرہ لگایا ، یا حسین امداد کن بات بنتی ہی نہ تھی میری کسی تدبیر سے رکھ دیا شبیر کی یادوں کے قدموں میں جو سر سرفرازی پائی تاج عزت و توقیر سے دل کی کلیاں کھل اٹھیں ابر بہاراں آگیا کربلا کی بات نکلی […]

درِ زہرا پہ ہے نظر اپنی

آج قسمت ہے اوج پر اپنی میرے شبیر! مجھ کو دکھلا دے اپنا دربار ، رہگزر اپنی ذکر شبیر سے ہے کام فقط داستاں ہے یہ مختصر اپنی کیوں نہ آساں ہو دشت غم کا سفر ہے تری یاد ہمسفر اپنی میرا صحرائے جاں بھی ہو شاداب تم اگر ڈال دو نظر اپنی مدح آل […]

فاطمہ ، حیدر پہ جاں قربان ہو

ان کے سارے گھر پہ جاں قربان ہو قاسم و عباس پر دل ہو نثار "اکبر و اصغر پہ جاں قربان ہو” دیں کی رگ رگ کو لہو جس نے دیا اس عطا پرور پہ جاں قربان ہو دل میں ہو عشقِ صحابہ موجزن آلِ پیغمبر پہ جاں قربان ہو جس میں دوشِ مصطفیٰ ہو […]

کس اوج ، کس عروج پہ رتبہ علی کا ہے

جو کچھ ہے مصطفیٰ کا ، وہ سارا علی کا ہے آفاق ہیں علی کے اجالا علی کا ہے ہنستا ہے جس میں چاند دریچہ علی کا ہے الٹے گا بے وفائی کے چہرے سے یہ نقاب مسلم ہے اِس کا نام ، بھتیجا علی کا ہے واللہ مصطفیٰ کی توجہ کے فیض سے ہیں […]