بچھڑ کے طیبہ سے دل کی شگفتگی نہ رہی

وہاں سے آئے تو اُمِّیدِ زندگی نہ رہی وہاں خیال بھی ضو ریز تھا ستارہ صفت یہاں بہار کے موسم میں دلکشی نہ رہی کرم کے پھول سمیٹے وہاں تو ہر لمحہ بنے جو پھول یہاں ایسی اک کلی نہ رہی وہ عہد جس میں درخشاں تھیں دین کی قدریں ہوا نگاہ سے اوجھل تو […]

خدمت گزارِ نعتِ رسولِ کریم ہوں

صد شکر! راہروئے رہِ مستقیم ہوں دیکھا ہے جب سے سَیِّدِ کونین کا دیار میں عافیت پسند، اسی میں مقیم ہوں احساس سے پیام کی ترسیل ہو گئی احسان مند کب ترا بادِ نسیم ہوں؟ پہلے تو فاصلے تھے بہت، لیکن اب نہیں باشندگانِ طیبہ کا میں اب ندیم ہوں کیسی سخن میں آئی ہے […]

پنجابی زبان کے نامور شاعر اور فلمی نغمہ نگار وارث لدھیانوی کا یوم وفات

آج پنجابی زبان کے نامور شاعر اور فلمی نغمہ نگار وارث لدھیانوی کا یوم وفات ہے پنجابی شاعری میں استاد دامن کے بعد دوسرا سیدھا سادھا شاعر جسکا مزاج چال ڈھال، رہن سہن ماحول محفل کچھ بھی شاعروں والا نہیں تھا مگر کیا خوبصورت گیت اور غزلیں لکھیں۔ دیساں دا راجا میرے بابل دا پیارا […]

نری بدن کی ضرورت، سخن وری ہی نہیں

ہے سعیٔ حرف مگر اس میں روشنی ہی نہیں وہ جس نے شعر و سخن کو بدن پہ اوڑھ لیا اسے حروف کی عظمت کی آگہی ہی نہیں نِہالِ فکر کو آب و ہوائے طیبہ میں وہ تازگی ہے مُیسر جو پہلے تھی ہی نہیں حروف مدح کے لکھ کر ہوا ہے یہ معلوم سخن […]

کیفیَّتِ حضوری و پیشی عجیب تھی

آقا نے میرے دل کی ہر اک اَن کہی سنی طیبہ سے واپسی کا میں احوال کیا کہوں مجھ میں تو زندگی کی رمق ہی نہیں رہی جاتے ہوئے شگفتہ مزاجی تھی اوج پر اب لوٹتے ہوئے تو ہے جاں پر بنی ہوئی طیبہ سے واپسی کا وہ منظر عجیب تھا دیوار و در سے […]

اردو کے صف اول کے افسانہ نگار ابوالفضل صدیقی کا یومِ پیدائش

آج اردو کے صف اول کے افسانہ نگار ابوالفضل صدیقی کی سالگرہ ہے۔ ابوالفضل صدیقی اردو زبان کے وہ ممتاز، منفرد اور صاحبِ اسلوب افسانہ نگار ہیں، جن کے ذکر کے بغیر بقول ڈاکٹر جمیل جالبی ’’تاریخِ ادب مکمل نہیں ہو سکتی۔‘‘ ابوالفضل صدیقی نے بڑی فعال، بھرپور، غم و الم، نشیب و فراز، اقبال […]

شہرِ طیبہ میں میسر روح و دل کو تھا سکوں

اُس فضا سے دور آ کر چھن گیا سارا سکوں ہے اگر شکوہ کہ دنیا میں نہیں ملتا سکوں اُسوۂ سرکار ﷺ اپنا، پائے گا ہر جا سکوں! دل میں رکھ یادِ نبی ﷺ، ہونٹوں پہ رکھ پیہم درود دیکھ ہوتا ہے مُیسر پھر تجھے کیسا سکوں! ربِ کعبہ! قربِ طیبہ کی دعائیں ہوں قبول! […]

اُن کی دہلیز پہ سر جب بھی کیا خم ہم نے

پا لیا روح کے ہر زخم کا مرہم ہم نے دل کی تسکین چھِنی، عزت و ناموس لُٹی رشتۂ زیست کیا دین سے جب کم ہم نے جذبۂ عشقِ نبی روشن و رخشاں تھا کبھی روشنی اس کی بھی کر ڈالی ہے مَدَّھم ہم نے بھول بیٹھے ہیں اُخوت کا ہر اک درس بھی ہم […]

پروین فنا سید کا یوم پیدائش

آج معروف شاعرہ پروین فنا سید کا یوم پیدائش ہے پروین سید نام اورفنا تخلص ہے۔۳؍ستمبر ۱۹۳۶ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ۱۹۵۱ء میں گوجرانوالہ میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور لاہور کالج فارویمن میں ایف ایس سی میں داخلہ لیا۔ ابتدا سے یہ بات ان کے ذہن نشین کرائی گئی تھی کہ انھیں […]