معروف شاعرہ پروین فنا سید کا یوم پیدائش

آج معروف شاعرہ پروین فنا سید کا یوم پیدائش ہے پروین سید نام اورفنا تخلص ہے۔۳؍ستمبر ۱۹۳۶ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ۱۹۵۱ء میں گوجرانوالہ میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور لاہور کالج فارویمن میں ایف ایس سی میں داخلہ لیا۔ ابتدا سے یہ بات ان کے ذہن نشین کرائی گئی تھی کہ انھیں […]

شمس زبیری کا یومِ وفات

آج ممتاز شاعر ، صحافی اور جریدہ "نقش” کے مدیر شمس زبیری کی برسی ہے۔ شمس زبیری 1917ء میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے ریڈیو سے وابستگی اختیار کی اور مصلح زبان کے فرائض انجام دیتے رہے اسی دوران انہوں نے ایک ادبی جریدہ نقش جاری کیا جو اپنے زمانے کا […]

نکل رہی ہے آہ پھریہ قلبِ بے قرار سے

ملال ہے کہ دور ہوں حضور کے دیار سے حضور کے دیار سے میں دور ہوں توکیا ہوا کہ دل کا سلسلہ تو جڑ چکا ہے اک بہار سے بہار جس کی رونقیں مدینۃ النبی میں ہیں ہوائیں اس کی آرہی ہیں ساگروں کے پار سے ملامتوں کے درمیاں ہے دل بھی اس خیال پر […]

شاہ کے دربار میں فیضان کی بارش ہوئی

عاصیوں پر بے طرح احسان کی بارش ہوئی جب طبیعت پر َتکَدُّرْ کا ذرا سایہ پڑا انشراحِ صدر کے سامان کی بارش ہوئی مدح کے اشعار لکھنے کی سعادت بھی ملی حرف کی تکریم کے عرفان کی بارش ہوئی شاہِ طیبہ کی نگاہِ ناز کا صدقہ ملا نور و نکہت کی نرالی شان کی بارش […]

جھلکتی ہے حبِ نبی جو بیاں سے

وہ ظاہر بھی ہو کچھ عمل کی زباں سے محبانِ خیرالبشر یہ سمجھ لیں گزرنا ہے ان کو کڑے امتحاں سے نہیں سیج پھولوں کی کچھ دینداری مسلماں نے یہ راز جانا اذاں سے میں رزقِ ثنا مانگتا ہوں ہمیشہ طفیلِ نبی سب کے روزی رساں سے مجھے نعت کے حرف ملتے ہیں اکثر گزر […]

اے کاش حیات آپ کے قدموں میں گزر جائے

قطرہ مری ہستی کا بھی دریا میں اُتر جائے نکلے مرا دم روضۂ انور کے مقابل مٹی بھی مری راہِ مدینہ میں بکھر جائے اے کاش کبھی خواب میں دیکھوں رخِ انور دیدارِ نبی سے مری قسمت بھی سنور جائے بس جائے مری روح میں عشقِ شہِ والا ساغر دلِ مضطر کا اسی نور سے […]

پیامِ حق کو جو تنویرِ ہر زماں سمجھے

وہی حقیقتِ امکان و لامکاں سمجھے سفینہ اور ستارے ہیں لازم و ملزوم اگر یہ رمز نہ سمجھے تو دیں کہاں سمجھے؟ وہ راہِ بولہبی پر ہی گامزن ہو گا نبی سے بڑھ کے کسی کو جو راہ داں سمجھے وہی تو پیرویِ مصطفیٰ میں سچا ہے جو دل سے صرف اُنہیں میرِ کارواں سمجھے […]

دشتِ فراق میں ہے دلوں میں عجب کسک

لیکن مشامِ جاں میں بسی ہے وہی مہک دل کی کسک کو جان سکیں گے کہاں ملک اے کاش پھیل جائے اجالا یہ روح تک دل میں بسی ہوئی ہے محبت رسول کی لازم ہے برملا ہو اطاعت رسول کی ایماں کا نور لفظوں میں کافی نہیں جناب ہر حرف کا ہو روح کے ایوان […]

اردو اور پنجابی کے معروف شاعر شیر افضل جعفری کا یوم پیدائش

آج اردو اور پنجابی کے معروف شاعر شیر افضل جعفری کا یوم پیدائش ہے ———- (پیدائش: یکم ستمبر 1909ء – وفات: 22 جنوری 1989ء) ———- شیر افضل جعفری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے ممتاز شاعر تھے۔ وہ جھنگ کے ملنگ شاعر کے نام سے یاد کیے جاتے تھے۔ شیر افضل جعفری یکم ستمبر 1909ء کو […]