شعرِ عقیدتِ نبی خوب عطا ہوا مجھے

شکر، ہزار شکرِ رب، رزقِ ثنا ملا مجھے عشقِ مجاز کا طلسم، جلد ہی محو ہو گیا شوقِ نوشتِ نعت نے ایسا مزہ دیا مجھے صرف مُطاع ہیں نبی ان کے سوا کوئی نہیں راہِ عمل میں چاہیے آپ کا نقشِ پا مجھے حُبِّ نبی نے کھول دی راہِ نعوت کلک پر ذکرِ نبی نے […]

امرتا پریتم کا یومِ پیدائش

آج پنجابی زبان کی نامور شاعرہ۔ مسلمہ ادیبہ اور افسانہ نگار امرتا پریتم کا یومِ پیدائش ہے۔ امرتا پریتم گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی سو سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں شاعری کے علاوہ کہانیوں کے مجموعے، ناول اور تنقیدی مضامین کے انتخابات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور […]

شجر حیاتِ دو روزہ کا یوں ہرا کر دے

کہ پَتَّہ پَتَّہ فضاؤں کو خوشنما کر دے وہ عزم اُمتِ خیرالوریٰ کو حاصل ہو نفاذِ دین کا دنیا میں حق ادا کر دے فضائے دہر پہ باطل کی حکمرانی ہے ضیائے حق سے ہر اک روح کی جِلا کر دے یہ حکمراں جو بظاہر بڑے مسلماں ہیں اِنہیں ضمیر کی دولت بھی کچھ عطا […]

روضۂ اقدس کو دیکھوں اور دیکھے جاؤں میں

روز و شب اس محویت ہی سے تسلی پاؤں میں دل کے آئینے میں عکسِ روئے انور ہو سدا قلب کو اخلاص آگیں یاد سے چمکاؤں میں دیکھ کر مقصورۂ سرکار یہ دل نے کہا کوئی ساعت کاش اب تو حاضری کی پاؤں میں کر سکوں میں قلب میں تعمیر گھر اللہ کا خانۂ اصنام […]

ایسے اشعار لکھوں جن کی نظیر اور مثال

ایسے اشعار لکھوں جن کی نظیر اور مثال شعرِ مدحت کے خزانے میں بھی عنقا ٹھہرے ! یانبی ! آپ کی تائید و نگاہِ کرمِ خاص کی حاجت ہے کہ اب میرا قلم جوہرِ مدح و ثنا کی نئی دنیا پاجائے یعنی مجھ کو بھی بسانِ حسانؓ شعر کہنے کا سلیقہ آجائے!!!

عاصی تو ہوں مگر مجھے الفت نبی سے ہے

دعوے کو نورِ صدق و صفا کی دلیل دے حبِّ نبی کے صدقے میں ہو مغفرت عطا اظہار کے لیے مجھے فکرِ جمیل دے ۰۰۰ میرا قلم ہو سیف کے مانند اور میں شامل مجاہدینِ قلم میں سدا رہوں سرکار کے طفیل سعادت ملے مجھے میں تا حیات شعرِ عقیدت لکھا کروں ۰۰۰ حَیَّ عَلَی […]

یہ سچ ہے بندگی کی بھی فرصت نہ تھی مجھے

دائم ترے کرم کی ضرورت رہی مجھے ہر شے ہے، میرے رب!تری رحمت کے سائے میں تو نے اسی لیے تو سزا بھی نہ دی مجھے یارب! ترا ہی لطف و کرم چاہیے فقط دے اپنی بندگی کی نئی روشنی مجھے قرآں کے لفظ لفظ میں دیکھا کروں تجھے دیدے خیال و فکر کی پاکیزگی […]

پروردگار! صاحبِ ایمان کیا کریں

تیری زمیں پہ، تیرے مسلمان کیا کریں ہر سمت شیطنت کے مظاہر ہیں میرے رب! ایسے میں چند روز کے مہمان کیا کریں؟ لٹنے لگے ہیں قافلہ ہائے دل و نظر ان کو بچا سکیں، نہیں امکان، کیا کریں؟ بیمار ہیں تمام ہی اہلِ معاملہ بے چینیوں کی روح کا درمان کیا کریں؟ خندق بھی […]

ممتاز ادیب اور شاعر شہاب دہلوی کا یوم وفات

آج ممتاز ادیب اور شاعر شہاب دہلوی کا یوم وفات ہے شہاب دہلوی ایک نابغہ روزگار مورخ اور با کمال ادیب تھے جو 20 اکتوبر، 1922ء کو دہلی، میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید مسعود حسن رضوی تھا اور آپ دلی کے معزز علمی و ادبی گھرانے کے چشم و چراغ تھے.آپ کے […]

مرزا سلامت علی دبیر کا یوم پیدائش

آج عظیم مرثیہ گو شاعر مرزا سلامت علی دبیر کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 29 اگست 1803ء – وفات: 6 مارچ 1875ء) —— اردو مرثیہ گو تھے۔ مرزا غلام حسین کے بیٹے تھے۔ دہلی میں پیدا ہوئے۔ سات سال کی عمر میں والد کے ہمراہ لکھنو منتقل ہوگئے ۔ سولہ برس کی عمر میں علوم […]