مایہ ناز افسانہ نگار اور ناول نگار اے حمید کا یوم پیدائش

آج اردو ادب کے مایہ ناز افسانہ نگار، ناول نگار، صحافی اور براڈ کاسٹر اے حمید کا یوم پیدائش ہے۔ اردو ادب کے مایہ ناز افسانہ نگار، ناول نگار، صحافی اور براڈ کاسٹر اے حمید 25 اگست 1928ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ میٹرک امرتسر سے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور آ گئے اور […]

ہر اِک چمن ہے خزاں رسیدہ ہر ایک گلزار سوختہ ہے

بس اِک مدینے کا باغ ہے جو بفضلِ رَبِّی ہرا بھرا ہے فراقِ طیبہ میں اب تو شاید جگر مرا خون ہو چلا ہے میں اُن فضاؤں سے دور رہ کر جیوں، کہاں میرا حوصلہ ہے محبتوں کے ہزار دعوے مگر عمل کے نشان دھندلے عمل کی راہیں تمام سونی ہیں،یہ عجب جذبۂ وفا ہے

جذبات ڈھل رہے ہیں یوں شاعری کے فن میں

میں نعت لکھ رہا ہوں یادوں کی انجمن میں بے مہر ہے زمانہ، نایاب صدق گوئی پھر کیوں نہ آئے احسنؔ تلخی مرے سخن میں! میں تابناک ماضی کی ضَو میں کھو گیا ہوں کچھ روشنی نہ آئی پھر بھی مرے چلن میں! آقا ! مری طرف بھی لِلّٰہ !چشمِ اُلفت! میں خود ہی اجنبی […]

شہرِ اَبیات میںخامے کا سفر نازُک ہے

مدحِ سرکارِ دو عالم کا ہُنر نازُک ہے شوق بیتاب! کہ اظہار کے موتی رولے! آبیگنوں سے، عقیدت کا گُہر نازُک ہے دل تڑپتا ہے مدینے کی فضاؤں کے لیے عرصۂ ہجر میں جذبوں کی سِپَر نازُک ہے نعت کہنے کا تقاضا ہو تو خاموش رہو! بَرگِ گُل سے بھی تمنا کا ثمر نازُک ہے […]

رَب کا منشا تھا حضور آپ کا ظاہر ہونا

آشکار اُس نے کیا خوب، مُصوِّر ہونا آپ کی رفعت و عظمت کا اشارہ ہے فقط بابِ افلاک کا وا، آپ کی خاطر ہونا نعمتیں سب ہی عطا کی تھیں اُنہیں رَبّ نے مگر اُن کا مقصود رہا صابر و شاکر ہونا خاص تدبیر مرے رَبّ کی تھی ہنگامِ خطر غار میں آپ کے صدیقؓ […]

نبی کے عشق سے روشن ہر ایک جادہ کریں

اُنہی کی سیرتِ اطہر سے استفادہ کریں! سبق جو بھول چکے ہیں اُسی کو دُہرائیں! عمل جو ترک کیا، اس کا اب اِعادہ کریں! قدم قدم پہ چراغِ وفا کریں روشن! محبتوں کی یونہی روشنی زیادہ کریں! اُنہی کے نام پہ کر دیں متاعِ جاں قرباں! اُنہی کے طرز پہ جینے کا پھر ارادہ کریں! […]

ماہرِ لسانیات اور اردو کے نامور شاعر نسیم امروہوی کا یومِ پیدائش

آج ماہرِ لسانیات، صحافی، مرثیہ گو اور اردو کے نامور شاعر نسیم امروہوی کا یومِ پیدائش ہے۔ نسیم امروہوی (پیدائش: 24 اگست، 1908ء – وفات: 28 فروری، 1987ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے لغت نویس، مورخ، صحافی اور اردو کے نامور شاعر تھے جو مرثیہ گوئی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ سید مرتضیٰ حسین […]

زباں پہ حمد الٰہی ہے پھر بھی حال ہے یہ

کہ خوفِ مرگ نہ خوفِ لحد نہ شرمِ گناہ وہ چوستے ہیں لہو آپ ہی رعایا کا نہیں یہ خوف کہ لگ جائے گی کسی کی آہ لہو لہو یہ کریں آپ اپنے چہروں کو انہیں الٰہ کی طاقت کا گر یقیں ہو جائے ہر اک ستم سے یہ فی الفور باز آجائیں حیات ان […]

خامے کے لیے سہل ہو سچ کا یہ سفر بھی

اللہ ! تری حمد کا آ جائے ہنر بھی حاصل ہو مجھے درجۂ احسان تو مولا مل جائے مری زیست کی ہر شب کو سحر بھی کعبے کی تجلی جو کسی دل میں اُتر جائے اس دل کے لیے ہیچ رہیں شمس و قمر بھی دل اپنی طرف کھینچ لیا ہے تو مرے رب! دیدے […]

جمال و حسنِ رسالت مآب دیکھتے ہیں

جو دل کی آنکھوں سے اُم الکتاب دیکھتے ہیں لِقائے روئے مبارک کا خواب دیکھتے ہیں حضور ! ہم بھی بصد اضطراب دیکھتے ہیں اگرچہ ہجر کے کانٹوں سے زخم زخم ہے دل بچشمِ روح، حرم کے گلاب دیکھتے ہیں خوشا کہ آنکھوں میں اس طرح بس گیا طیبہ بہر نظر بَلَدِ لاجواب دیکھتے ہیں […]