آدمی کب کسی شمار میں ہے

سب ہی کچھ تیرے اختیار میں ہے میرے رب مجھ پہ رحم فرما دے فکر میری ابھی غبار میں ہے دیدِ کعبہ نصیب ہو یا رب! اک تڑپ قلبِ بے قرار میں ہے سیرتِ مصطفٰے میں ڈھل جاؤں یہ دعا روحِ تار تار میں ہے بخش دے ہر گناہ، اے مالک! التجا قلبِ شرم سار […]

راجا رشید محمود کا یوم پیدائش

آج معروف نعت گو شاعر راجا رشید محمود کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 23 اگست 1939ء – وفات: 12 اپریل 2021ء) —— راجا رشید محمود 23 اگست 1939 ء کو ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں راجا غلام محمد کے گھر پیدا ہوئے ۔ آپ خاندانی اعتبار سے جنجوعہ راجپوت خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ آپ […]

کشتِ جاں میں جو غنچہ کھلا حمد کا

رنگ لفظوں میں خود آ گیا حمد کا جب سے روحوں نے میثاق میں ’’ہاں‘‘ کہا ہر زماں، ہر مکاں، غل ہوا حمد کا وادیٔ دل میں اک روشنی ہو گئی فکر نے قصد جب بھی کیا حمد کا صرف اللہ باقی رہے گا سدا نور پھیلے گا لا انتہا حمد کا رنگ مٹ جائیں […]

معروف ادیب اور تجزیہ نگار بابا جی اشفاق احمد کا یوم پیدائش

آج معروف ادیب، ڈرامہ نویس، براڈ کاسٹر اور تجزیہ نگار بابا جی اشفاق احمد کا یوم پیدائش ہے اپنے میٹھے الفاظ سے عوام الناس کی اصلاح کرنے والے نابغہ روزگار شخصیت اشفاق احمد کو آج ہم سے بچھڑے تیرہ برس بیت چکے ۔ یہ دن قوم کو ایک ذات نہیں بلکہ ایک انجمن سے محروم […]

مشہور و معروف شاعرہ اداؔ جعفری کا یوم پیدائش

آج مشہور و معروف شاعرہ اداؔ جعفری کا یوم پیدائش ہے۔ ایک لڑکی 22 اگست 1926ء کو بدایوں میں ایک بڑے زمیندار کی حویلی میں پیدا ہوئی۔نام عزیز جہاں رکھا گیا۔باپ مولوی بدرالحسن خاندانی وڈیرہ تھا۔ساتھ ہی پکا مسلمان بھی۔گھر میں نوابی ٹاٹھ اور اسلامی رنگ یوں ملے جلے تھی جیسے مالٹے میں کھٹاس اور مٹھاس […]

معروف صحافی اور سفر نامہ نگار علی سفیان آفاقی کا یوم پیدائش

آج معروف صحافی، ادیب، سفر نامہ نگار اور فلم ساز علی سفیان آفاقی کا یوم پیدائش ہے۔ علی سفیان آفاقی 22 اگست 1933ء کو بھوپال کے شہر سیہور میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ 14 سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آئے اور لاہور میں سکونت پذیر ہوئے اور […]

ممتاز شاعر ڈااکٹر معین احسن جذبیؔ کا یومِ پیدائش

آج ممتاز شاعر ڈااکٹر معین احسن جذبیؔ کا یومِ پیدائش ہے۔ معین احسن جذبیؔ ایک نظر میں نام : معین احسن جذبیؔ پیدائش 21 اگست 1912ء مقام پیدائش : قصبہ مبارک پور ، ضلع اعظم گڑھ ( یوپی) پہلا تخلص ملالؔ دوسرا اور آخری تخلص جذبیؔ تعلیم : ایم اے 1940ء ۔ پی ایچ ڈی […]

معروف افسانه نگار اور ادیبہ عصمت چغتائی کا یومِ پیدائش

آج اردو کی معروف افسانه نگار اور ادیبہ عصمت چغتائی کا یومِ پیدائش ہے۔ عصمت چغتائی 21 اگست 1915ء میں ہندوستان کے شہر بدایوں میں پیدا ہوئیں۔ عصمت چغتائی نے بدایوں، بھوپال، آگرہ، لکھنو، بریلی، جودھ پور ،علی گڑھ اور بمبئی میں زندگی گزاری۔ ان کے والد مرزا قسیم بیگ چغتائی جج تھے۔ چھ بھائیوں […]

ہجر میں سوزِ دل تو ہے خیرِ انام کے لیے

دیکھیے کب ہو حاضری در پہ سلام کے لیے اُسوۂ شاہِ دیں کا ہو دل پہ طلوع آفتاب تاکہ شفق ٹھہر سکے زیست کی شام کے لیے ان کا پیام جزوِ جاں ایسے بنایئے کہ پھر مژدۂ جاں فزا ملے، عیشِ دوام کے لیے اہلِ جنوں بھی مصلحت کوش ہوئے عجیب ہے! برق و شرار […]

تڑپ رہے ہیں یہاں ہزاروں

پہنچ رہے ہیں وہاں ہزاروں عجیب در ہے کہ جس کے زائر نِہاں ہزاروں عیاں ہزاروں غلام تھے سرفروش ان کے جو لکھ گئے داستاں ہزاروں قلوب میں عشقِ احمدی کے نجوم ہیں ضو فشاں ہزاروں رواں دواں ہیں ہر ایک جانب یقین کے کارواں ہزاروں عزیزؔ تم نعت کیا کہو گے ہیں ان کے […]