نظر خواب میں جب پڑی ہے حرم پر، پکارا مرے دل نے اللہ اکبر

مجھے لے کے آیا جو میرا مقدر، پکارا مرے دل نے اللہ اکبر جو کعبے کو دیکھا تو دیکھا یہ منظر، نظر سب کی ہے آج باب کرم پر بڑا جاں فزا ہے یہ کعبے کا منظر، پکارا مرے دل نے اللہ اکبر یقیں ہے یہ مجھ کو دعا جتنی مانگوں، وہ منظور ہوں گی […]

اے خدا تیری عظمت کا کیا ہو بیاں ، تیرے اک لفظِ کن سے ہے سارا جہاں

تو یہاں تو وہاں ،تو عیاں تو نہاں ،تیرے اک لفظِ کن سے ہے سارا جہاں تیری عظمت بتائی نبی نے ہمیں ،تیری وحدانیت پر یقیں ہے ہمیں سب کا خالق ہے تو جتنے ہیں انس و جاں ، تیرے اک لفظِ کن سے ہے سارا جہاں ہر نفس میں ثنا تیری کرتا رہوں ، […]

اے ارض مقدس کے راہی ایماں کی حرارت لے جانا

ایماں کی حرارت ساتھ رہے وہ ذوق عبادت لے جانا ماضی میں جو تم سے بھول ہوئی، اس بھول پہ ہو کر شرمندہ آنکھوں میں ندامت کے آنسو، اشکوں کی ندامت لے جانا اے زائر ارض پاک حرم، کعبے میں پہنچ کر سر تیرا معبود کے آگے جھک جائے، ایقاں کی صداقت لے جانا جب […]

فاتحہ

تعریف تجھی کو زیبا ہے سبحان اللہ، سبحان اللہ تو سارے جہاں کا داتا ہے سبحان اللہ، سبحان اللہ ہے لطف و عنایت سب پہ تری یکساں ہے کرم سب پر تیرا رحمت ہے تری سب کے سر پر رزاق ہے تو سب کا آقا تو اول ہے، تو آخر ہے تو افضل ہے، تو […]

ردائے ظلمتِ شب پل میں پھاڑ کر تو نے

نکالی گردشِ ایام کی سحر تو نے میرا عقیدہ ہے، ایسا ہے قادرِ مطلق جو سنگ ریزے تھے ان کو کیا گہر تو نے جو مضطرب رکھے اس کو جگر کے ٹکڑے پر دیا ہے ماں کو وہی عشقِ معتبر تو نے رسولِ صادق و مصدوق و امّی کے ذریعے بدل دی خیرِ مکمل سے […]

واحد ہے، بے نیاز و بے اولاد و آل ہے

تو ربِ کائنات ہے اور ذوالجلال ہے ہر شے میں اس جہاں کی جو حسنِ و جمال ہے تیری ہی صنعتوں کا یہ روشن کمال ہے احسن ہے کون تیرے سوا خالقین میں کاریگری میں تیری بڑا اعتدال ہے سیارے سارے رہتے ہیں اپنی حدود میں شمسی و قمری نظم ترا بے مثال ہے اک […]

قادرِ مطلق

ھوالاول، ھوالآخر، ھوالظاہر، ھوالباطن خدائے لا یموت و لم یزل وہ ہے وہی ہے المصوّر، المھیمن وہی جبّار و قھّار و سلام و حیّ و قیّوم وہی ہے عالم الغیب و شھادہ رعونت، خودسری، شرک و جہالت حکمراں جب بھی ہوئی ہے ہوا مجروح جب سینہ تقدس کا کبھی سنگِ ملامت سے نکالا اس نے […]