سجدہ حسین نے جو سرِ کربلا کیا

ایسا کسی بشر نے نہ جگ میں ادا کیا دیں کی بقا کے واسطے خود کو فدا کیا نانا سے جو کیا تھا وہ وعدہ وفا کیا تا حشر یاد رکھیں گے قربانیٔ حسین حق تھا امام کا جو انہوں نے ادا کیا یہ کارنامہ حضرتِ شبیر ہی کاہے سر سبز خوں سے گلشنِ مہر […]

دعا ہے گلشنِ طیبہ میں روز جانے کی

وہاں رکھوں گا میں بنیاد آشیانے کی مری طلب ہے کہ جا کے مدینہ بس جاؤں جگہ ذرا سی ملے مجھ کو سر چھپانے کی بسا لو دل میں محبت حضور کی یارو جنہیں ہو آرزو جنت میں گھر بنانے کی مدینے مجھ کو بھی لے کے چلو خدا کے لئے پڑی ہوئی ہے مجھے […]

خوابوں کو حقیقت کی تعبیر دکھا دینا

افکارِ عقیدت کی رفتار بڑھا دینا عقبیٰ ہی کی بس مجھ کو اک فکرِ رسا دینا دنیا کی محبت کو اس دل سے مٹا دینا ایمان کے جذبوں کا طوفان سا اٹھتا ہے میں کیسے رقم کر لوں انداز سکھا دینا پہلے تو مدینے میں کر لینا طلب مجھ کو پھر گنبدِ خضریٰ کے والی […]

بھر دو داماں ہمارے آپ کی چوکھٹ پہ آئے ہیں

بھر دو داماں ہمارے آپؒ کی چوکھٹ پہ آئے ہیں کہ ہاتھوں کو پسارے آپؒ کی چوکھٹ پہ لائے ہیں سفینہ ہے بھنور میں ناخدا بھی پست ہمت ہے دکھا بھی دو کنارے غم بادل گھر کے آئے ہیں اسی در سے ملا ہے اور اسی در سے ملے گا بھی سخاوت کے کرشمے ہم […]

یا رسول خدا لیجئے اب خبر

آفتوں میں ہوا مبتلا ہر بشر بس یہ فریاد کرتے ہیں شام و سحر آئیں دربار میں دیجیے اذنِ سفر میں یہ سمجھوں گا ہے بندگی عرش پر آستاں ان کا چوما کرے یہ نظر پل صراطی سفر سخت مشکل سفر کیجئے اس کو آساں شہِ بحر و بر اتنا تو ہو عقیدت میں میری […]

عرشِ علیٰ پہ جانے والے میرے آقا میرے حضور

عرشِ عُلیٰ پہ جانے والے میرے آقا میرے حضور قربت رب کی پانے والے میرے آقا میرے حضور گرتوں کو اٹھوانے والے میرے آقا میرے حضور روتوں کو ہنسوانے والے میرے آقا میرے حضور اللہ اللہ ان کی رفعت اللہ اللہ وہ سیرت دشمن کو اپنانے والے میرے آقا میرے حضور درسِ صداقت سب کو […]

ان کے پسینے کی خوشبو تو گلشن گلشن چھائی ہے

نام ہے پیارا جن کا محمد ان کا جہاں شیدائی ہے میرے عقیدت کے اشکوں کو لوگ جواہر کہتے ہیں پھول کھلے ہیں نعتِ نبی جب لبوں پر آئی ہے فرشِ زمیں پر بکھرے دیکھے ہم نے موتی چمکیلے یادِ سرور کی بدلی اشکوں کی بارش لائی ہے اللہ اللہ جوبن پر ہیں خوب بہاریں […]