اے شہ انبیاء سرورِ سروراں تجھ سا کوئی کہاں تجھ سا کوئی کہاں

بر ملا کہہ رہے ہیں زمیں و زماں تجھ سا کوئی کہاں تجھ سا کوئی کہاں نور تو سبب گھرانہ تیرا نور کا تو سہارا ہے لاچار و مجبور کا ہادی اِنس و جاں حامی بیکساں تجھ سا کوئی کہاں تجھ سا کوئی کہاں تو چلے تو فضائیں تیرے ساتھ ہوں بادلو ں کی گھٹائیں […]

آپ کا ہے کرم اے رسولِ خدا

ہوں مرے رہنما آپ کے نقش پا آپ کے نقش پا سے ملے روشنی یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی عظمتِ مصطفی پر ہے ایماں مرا کلمۂ حق کے پڑھنے سے عقدہ کھلا آپ کی پیروی سب پہ ہے لازمی یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی میرا ایمان ہے آپ ہی […]

لب کشائی کو اذنِ حضوری ملا چشمِ بے نور کو روشنی مل گئی

ہاتھ اٹھاوں میں اب کس دعا کے لیے انکی نسبت سے جب ہر خوشی مل گئی ذوق میرا عبادت میں ڈھلنے لگا زاویہ گفتگو کا بدلنے لگا ساعتیں میری پرکیف ہونے لگیں دھڑکنوں کو مری بندگی مل گئی ناز اپنے مقدر پہ آنے لگا ہر کوئی ناز میرے اٹھانے لگا دھل گیا آئینہ میرے کردار […]

ہے نام دو جہاں میں وجہِ قرار تیرا

آقا نفس نفس میں مہکا ہے پیار تیرا تو نے جہالتوں سے انسان کو نکالا انسانیت پہ احساں ہے بے شمار تیرا میری حیات جس کی رعنائیوں سے مہکی وہ ہے سرور تیرا وہ ہے قرار تیرا ظلم و ستم کے ہر سو چھانے لگے ہیں بادل پھر دیکھتا ہے رستہ ہر کارزار تیرا کشمیر […]

رنگ لائی مرے دل کی ہر اک صدا لوٹنے زندگی کے خزینے چلا

میرے رب نے کیا مجھ کو منصب عطا میں مدینے چلا میں مدینے چلا میری مدت کی یہ آس پوری ہوئی رشک کرنے لگا مجھ پہ ہر آدمی ہونے والی ہے اب زندگی، زندگی سیکھنے زندگی کے قرینے چلا میرے گھر ملنے والوں کی یلغار ہے آج سب کو مری ذات سے پیار ہے آرزوؤں […]

ہر اک لب پہ نعت نبی کے ترانے ہر اک لب پہ صلِ علیٰ کی صدا ہے

ہمارے نبی جس میں تشریف لائے وہ رحمت کا پر نور دن آگیا ہے درودوں کے تحفے سلاموں کے ہدیے دعاؤں کے منظر عقیدت کے نعرے مقدس مقدس ہر اک سمت جلوے معطر معطر ہر اک سو فضا ہے عطاؤں کی بارش دعا کی گھڑی ہے ہر اک شخص کی آپ سے لو لگی ہے […]

اے جسم بے قرار ثنائے رسول سے

جوڑ اپنے دل کے تار ثنائے رسول سے ہر صبح پر وقار ثنائے رسول سے ہر شام خوش گوار ثنائے رسول سے بھٹکا ہے ساری عمر سرابوں کی چاہ میں جوڑ اب تو دل کے تار ثنائے رسول سے کیا جانے سانس کا ہو سفر کس مقام تک جی بھر کے کر لے پیار ثنائے […]

رات بھر چاندنی رقص کرتی رہی رات بھر آنکھ موتی لٹاتی رہی

رات بھر دل کی دنیا مہکتی رہی رات بھر یاد آقا کی آتی رہی ہر طرف نور ہی نور تھا جلوہ گر میں تو اپنی خبر سے بھی تھا بے خبر کتنا مسحور تھا شب کا پچھلا پہر صبح تک رات جادو جگاتی رہی میرے دامن میں تارے اترتے رہے زندگی میں مری رنگ بھرتے […]

ان کا ہی فکر ہو ان کا ہی ذکر ہو یہ وظیفہ رہے زندگی کے لیے

سوزِ عشق نبی میری میراث ہو کاش زندہ رہوں میں اسی کے لیے ان کے در سے مجھے سرفرازی ملے مال و اسباب سے بے نیازی ملے میں جیوں تو جیوں بس انہی کے لیے میں مروں تو مروں بس انہی کے لیے رشک کرتا رہے مجھ پہ سارا جہاں مجھ سے مانگیں پنہ وقت […]

یہ جو میری آنکھیں ہیں میرے رب کی جانب سے مصطفےٰ کا صدقہ ہیں

یہ جو میرے کپڑے ہیں جو چھنی ہے بی بی سے اس ردا کا صدقہ ہیں یہ جو میرے آنسو ہیں شام کے شہیدوں کی ہر دعا کا صدقہ ہیں ہونٹ اور زباں میری کربلا کے پیاسوں کی التجا کا صدقہ ہیں یہ جو دست و بازو ہیں مرتضیٰ کے بیٹے کی ہر وفا کا […]