مدینے کی فضاؤں میں بکھر جائیں تو اچھا ہو

ہم اپنی موت کو حیران کر جائیں تو اچھا ہو نہیں ہے حوصلہ روضہ تمہارا تکتے رہنے کا جنوں کہتا ہے تکتے تکتے مر جائیں تو اچھا ہو مری نم ناک آنکھوں کا یہی اب تو تقاضہ ہے تمہارے پیار کی حد سے گزر جائیں تو اچھا ہو جو ٹھنڈی ٹھنڈی آہیں میرے سینے میں […]

بنامِ مصطفےٰ ہو امن یا رب پھر کراچی میں

مرے کشمیر کے بھی دن سدھر جائیں تو اچھا ہو میں جن کو روح کے قرطاس پہ محسوس کرتا ہوں وہ جذبے کاش کاغذ پر اتر جائیں تو اچھا ہو وہاں کیسی محبت دل جہاں سجدوں سے قاصر ہو جبینِ دل کو لے کر ان کے در جائیں تو اچھا ہو خیالوں میں کئی الفاظ […]

نامور شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کا یومِ پیدائش

آج نامور شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کا یومِ پیدائش ہے۔ ساحر لدھیانوی کا اصل نام عبدالحئی تھا، وہ 8 مارچ1921ء لدھیانہ کے ایک جاگیردار خاندان میں پیدا ہوئے۔ طالبِ علمی کے زمانے میں ہی ان کا شعری مجموعہ تلخیاں شائع ہوچکا تھا، جس نے اشاعت کے بعد دھوم مچا دی تھی۔ سن 1949 […]

یہ لبوں کی تھرتھراہٹ یہ جو دل کی بے کلی ہے

ترے پیار کی بدولت مجھے میرے رب نے دی ہے تیری یاد کے تصدق تیرے پیار کے میں قرباں تیری بندہ پروری سے مری آنکھ شبنمی ہے مہہ و مہر کو بھی اتنی نہ ہوئی نصیب شاید جو تیری ضیا سے ہر سو مرے چاندنی کھلی ہے تیرا نام لے کے سونا تجھے یاد کر […]

اے شہ عرب شہ انبیاء تیری سب صفات میں چاندنی

تو خدا کا پیار ا رسول ہے تیری بات بات میں چاندنی تیرا پیار جس کا نصیب ہے وہ خدا کے کتنا قریب ہے وہ جہاں کہیں بھی چلا گیا رہی اسکی گھات میں چاندنی تیری یاد کا جو گزرا ہوا میرا دل بھی رشک قمر ہوا تیری یاد ہی کا ہے معجزہ کھلی مری […]

ارض و سما میں جگمگ جگمگ لحظہ لحظہ آپ کا نام

گلشن گلشن ، صحرا صحرا ، مہکا مہکا ، آپ کا نام پربت پربت ، بادل بادل ، برکھا برکھا، آپ کا نام جنگل جنگل، وادی وادی، قصبہ قصبہ، آپ کا نام تپتی زمیں پر برسی رحمت قیصر و کسریٰ خاک ہوئے ملک عرب میں جس دن اترا اجلا اجلا آپ کا نام کنکر کنکر […]

ملے جس سے قلب کو روشنی وہ چراغِ مدحِ رسول ہے

نہیں جس میں یاد حضور کی وہ تمام عمر فضول ہے تجھے دل میں جس نے بسا لیا تجھے جس نے اپنا بنا لیا یہ جہان اس کی نگاہ میں فقط اک سراب ہے دھول ہے جو ترا ہوا وہ مرا ہوا جو ترا نہیں وہ مرا نہیں یہ کلام حق کا ہے فیصلہ یہ […]

نظر میں گنبد خضرا بسا کے لے آنا

درِ رسول کی یادیں سجا کے لے آنا جو مل سکے نہ تمہیں دو جہاں کی وسعت سے وہ حاجیو! مرے آقا سے جا کے لے آنا جہاں جہاں پہ تمہاری نظر کرے سجدے وہاں وہاں کے مناظر سما کے لے آنا میرا سلام بھی جا کر حضور سے کہنا جو اب جو ملے اسکو […]

تیرا ذکر صبح کا نور ہے تیری یاد رات کی چاندنی

تیری نعت اے شہ دوسرا دل بیقرار کی راگنی مجھے تیری یاد سے واسطہ تیرا پیار ہے میرا راستہ تیرا نام میری اساس ہے تیرا تذکرہ مری بندگی میں تو داس ہوں تیرے نام کا میں غلام تیرے غلام کا مری بات بات کا حسن تو میرا ناز ہے تیری شاعری جو نبی کو میرے […]

حل ہے ہر اک مشکل کا

یاد نبی اور ذکر خدا صرف مری ہی بات نہیں دنیا نے تسلیم کیا اے بھولے بھالے انساں جس کا کھا اس کے گن گا دل ہے تیرا گر تاریک ذکر خدا کا دیپ جلا روح تیری گر سونی ہے صل علیٰ کو ورد بنا صرف نہیں میرا دعویٰ ولی پیمبر سب نے کہا جس […]