شاہ بطحا کی اگر چشم عنایت ہوگی

دور سر سے میرے ہر ایک مصیبت ہوگی مدحتِ سید ابرار جو عادت ہوگی نعت کی نعت، عبادت کی عبادت ہوگی مہتمم ہوگا خدا پاک مگر محشر میں میرے سرکار کے ہاتھوں میں قیادت ہوگی ہم سے پیاسوں کو پلائیں گے وہ جام کوثر حشر کی دھوپ میں جب پیاس کی شدت ہوگی ایک مدت […]

بفضل کبریا، نجم ھدی صدیق اکبر ہیں

بفضل کبریا نجم ھدی صدیق اکبرؓ ہیں صحابہ کے وہ اول مقتدیٰ صدیق اکبرؓ ہیں ‏‎اٹھا لائے متاع کل نبی کے اک اشارے پر کچھ ایسے عاشق خیر الورٰی صدیق اکبرؓ ہیں نبی کے ساتھ نکلے، اہل کو کفار میں چھوڑا شب ہجرت کہے عینِ وفا صدیق اکبرؓ ہیں اچھالے گر کوئی کیچڑ، قرآن پاک […]

کوئی کیا سمجھے کیا ہے مرتبہ صدیق اکبرؓ کا

نبی صدیق اکبر کے خدا صدیق اکبرؓ کا خدائے پاک خود اتقیٰ انھیں قرآں میں کہتا ہے ہے دل ایسا مصفیٰ آئینہ صدیق اکبرؓ کا وہ بعد انبیا ہیں سب سے افضل نوع انساں میں بڑھا عشق نبی سے مرتبہ صدیق اکبرؓ کا قبولیت کا پاتا ہے شرف فضل الہی سے جو دیتا ہے دعا […]

ہوجائے میری حاضری طیبہ نصیب سے

ہو جائے میری حاضری طیبہ نصیب سے دیکھوں در رسول میں جا کر قریب سے کہتا ہے رات دن یہی بیمار مصطفی مجھکو غرض نہیں ہے جہاں کے طبیب سے جائے گا خلد میں وہی سن لو اے مومنو کرتا ہے جو بھی پیار خدا کے حبیب سے شیدا ہے جو نبی کا وہ کہتا […]

بیاں کب ہو کسی سے مرتبہ صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

کہ ہے خود یار محبوب خدا صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا نبی کے بعد دنیا میں ہے افضل آپ کا درجہ نبی کے در سے یہ رتبہ بڑھا صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا فدا کرتے ہیں یوں تو جاں سبھی حکم پیمبر پر نبی کے دین پر گھر بھی لٹا صدیق اکبر کا صحابہ ہی ہیں افضل بالیقیں سارے […]

بنایا ہے حسیں پیکر خدا نے مشک و عنبر سے

رکھا اس میں ہے نور ایسا چمک زیادہ ہے اختر سے ضیا باراں ہوئی دنیا اسی کی ذاتِ انور سے جسے دے کر کیا ارفع و اعلیٰ حوضِ کوثر سے بنا ذریعہ وجودِ عالمیں کا جو وہی احمد سلام و رحمتیں تجھ پر نبی آخر نبی احمد صفا پہ جاکے بے باکی سے جس نے […]

سخنوروں میں عطا کر یہ امتیاز مجھے

مرے کریم "​نئی نعت”​ سے نواز مجھے لبوں پہ ورد ہے صلِ علیٰ محمد کا کرم سے دیکھ رہی ہے نگاہِ ناز مجھے تری طلب میں کُھلا مجھ پہ اندروں میرا ترے کرم نے کیا آشنائے راز مجھے در آئے رنگِ حضوری حروفِ مدحت میں بس ایک بار بلا لو اگر حجاز مجھے بروزِ حشر […]

یہ ہے شہر طیبہ ، یہ طیبہ کی گلیاں

بڑی خوبصورت ہیں رشکِ گلستاں بتا تجھ سے کیا کم ہیں قسمت میں رضواں مرے کملی والے کی چوکھٹ کے درباں یہ شانِ ریاضِ رسول، اللہ اللہ ہے جنت بھی سو جان سے جس پہ قرباں یہی تو وہ ارضِ مقدس ہے لوگو جہاں کا ہے ہر ذرہ لعلِ درخشاں میسر ہے اس کو متاعِ […]

نبی اکرم شفیع اعظم دکھے دلوں کا پیام لے لو

تمام دنیا کے ہم ستائے کھڑے ہوئے ہیں سلام لے لو شکستہ کشتی ہے تیز دھارا نظر سے روپوش ہے کنارا نہیں کوئی ناخدا ہمارا خبر تو عالی مقام لے لو قدم قدم پہ ہے خوف رہزن زمیں بھی دشمن فلک بھی دشمن زمانہ ہم سے ہوا ہے بدظن تمہیں محبت سے کام لے لو […]

جہاں میں پیکر صدق و صفا صدیق اکبر ہیں

جہاں میں پیکرِ صدق و صفا صدیق اکبرؓ ہیں نہایت ہی رحم دل خوش ادا صدیق اکبرؓ ہیں ہوئے افضل بشر، بعد رسل صدیق اکبرؓ ہی کیا حق نے جنہیں سب کچھ عطا صدیق اکبرؓ ہیں سبھی اپنا خدا کی راہ میں قرباں کیا جس نے نبی کے در کی وہ پیاری سخا صدیق اکبرؓ […]