مجملاتِ خَلق کی شرحِ مفصَّل آپ ہیں
عالَمِ تکوین میں ذاتِ مکمل آپ ہیں آپ کی تمہید میں تھے آپ سے پہلے نبی مقصدِ حرفِ سماوی، متنِ مُرسَل آپ ہیں صیغۂ تفضیل نسبت سے ہوا عظمت مآب خُلقِ احسن، خِلقِ اکمل، خَلقِ اجمل آپ ہیں طلعتیں ہیں حرف کے امکان پر پھیلی ہوئی طاقِ ادراکِ بشر میں تابِ مشعَل آپ ہیں انبیا […]