خوشا کہ دیدہ و دل میں ہے جائے آلِ رسول

زہے کہ وردِ زبان ہے ثنائے آلِ رسول اساسِ دینِ مبیں ہے وِلائے آلِ رسول جو سچ کہوں تو ہے ایماں عطائے آلِ رسول لئے ہے دامنِ دل میں عطائے آلِ رسول تونگروں سے غنی ہے گدائے آلِ رسول بہشت و کوثر و جامِ طہور کی ضامن صدائے آلِ محمد، نوائے آلِ رسول میں بُوترابی […]

مجھ کو حیرت ہے کہ میں کیسے حرم تک پہنچا

مجھ سا ناچیز درِ شاہِ امم تک پہنچا ماہ و انجم بھی ہیں جس نقشِ قدم سے روشن اے خوشا آج میں اس نقشِ قدم تک پہنچا کتنے خوش بخت ہیں ہم لوگ کہ وہ ماہِ تمام اس اندھیرے میں ہمیں ڈھونڈ کے ہم تک پہنچا (قربان یارسول اللہ آپ کی اس کمالِ کرم نوازی […]

وہی ہم اہلِ خطا کو نبی سے ملتا ہے

شبِ سیاہ کو جو روشنی سے ملتا ہے گدازِ قلب ہر اک شخص کو نصیب کہاں یہ فیض نسبتِ حبِ نبی سے ملتا ہے وہ ذاتِ پاک کہ جن کا نہیں کوئی سایہ سروں کو سایہء رحمت انہی سے ملتا ہے نبی کی یاد سے کرتے ہیں ہم رفو شاعر جو کوئی زخم ہمیں زندگی […]

سوچتا ہوں جانے کیوں؟

بے قرار موسم میں کچھ اداس لمحوں میں زندگی کے ہاتھوں میں بے خودی کے گھیرے میں ہر گلی کی نکّر پر ہر ندی کنارے پر میری آنکھ سے بہتے آنسوؤں کے دھارے پر تیرے ساتھ رہنے کا شہر بھر کے چہروں کی سب حسین آنکھوں میں جھانک کر تری خاطر تجھ کو تکتے رہنے […]

یہ راز مجھ پہ اچانک کھلا مدینے میں

کہ بے اثر نہیں جاتی دعا مدینے میں مرا جواب مدینہ تھا، جب سوال ہوا کہ تجھ کو خُلد میں رہنا ہے یا مدینے میں؟ پُکارتی ہے کوئی رحمتوں بھری آغوش کہ عافیت کی طلب ہو تو آ مدینے میں میں تِیرہ بخت وہاں جا کے بھی پلٹ آیا نصیبوں والا تھا دل، رہ گیا […]

جان سے جاؤں تو ہونٹوں پہ ثنا ہو، آمین

آخری نعت مدینے میں عطا ہو ، آمین پھڑپھڑا کر مرے سینے سے نکل جائے دل یہ کبوتر اُسی روضے پہ رِہا ہو ، آمین میرے آنگن میں کِھلیں آپ کی سیرت کے گُلاب میرا گھر آپ کی خوشبو میں بسا ہو، آمین حاضری اور حضوری میں مرے ماتھے کا نُور نبی پاک کا نقشِ […]

نبی کے در پر کھڑے ہوئے ہیں درود پڑھتے ہی جا رہے ہیں

نبی کا حق کیا ادا ہو اس سے ہم اپنی جنت سجا رہے ہیں نبی کی آمد کا ہے تقاضہ نبی کی سنت کا بول بالا نبی کے عاشق ، نبی کی سنت ، حیات اپنی بنا رہے ہیں

یہ قلب و نظر ہے برائے مدینہ

نثارِ مدینہ ،فدائے مدینہ مدینے کے دن ہوں مدینے کی راتیں خدا دیکھیے ! کب دکھائے مدینہ وہ ذکر نبی ہو کہ ذکرِ خدا ہو مجھے ہر طرح یاد آئے مدینہ مقام آپ کا عرشِ اعظم سے آگے زہے شانِ خیر الورائے مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مجھے ہر طرح یاد آئے مدینہ مری زندگی […]

زمیں پہ نازشِ انساں محمد عربی

فلک پہ نور کا ساماں محمدِ عربی دکھی دلوں کے لیے چارہ ساز ذکرِ نبی ہر ایک درد کا درماں محمدِ عربی تمہارے دم سے ہے ’’ تصویرِ کائینات میں رنگ‘​‘​ تمہی حیات کا عنواں محمدِ عربی مٹے ہیں فاصلے کون و مکاں کے آج کی شب ہیں آج عرش پہ مہماں محمدِ عربی ہر […]