زِ فضلِ خاص خدائے محمدِ عربی

ہوں میں بھی مدح سرائے محمدِ عربی رہِ ثواب دکھائے محمدِ عربی خدا کی سمت بلائے محمدِ عربی حدیثِ عشق سکھائے محمدِ عربی غرور و کبر مٹائے محمدِ عربی دلوں کی پیاس بجھائے محمدِ عربی وہ جامِ خاص پلائے محمدِ عربی گرے ہوؤں کو اٹھائے محمدِ عربی گلے سے سب کو لگائے محمدِ عربی نصیب […]

نظامِ آفرینش کا تو ہی عنوان ہے ساقی

بجسمِ عالمِ امکاں تو مثلِ جان ہے ساقی ترا میخانۂ وحدت عظیم الشان ہے ساقی برائے میگساراں دورِ مے ہر آن ہے ساقی مئے وحدت، مئے کوثر، مئے عرفان ہے ساقی ترے رندوں کی خاطر اف بڑا سامان ہے ساقی خدا کے فضل سے تجھ پر مرا ایمان ہے ساقی نہیں دل ہی سے پیارا […]

اے وہ نگار خانۂ ہستی کے نقشِ اولیں

اے وہ کہ جس کی گردِ پا غازۂ روئے حورِ عیں اے وہ کہ جس کا قلب ہے مہبطِ مصحف مبیں اے وہ کہ جس کی ذات ہے محبوبِ رب العالمیں اے وہ کہ فرشِ تا بہ عرش پھیلی ہے جس کی روشنی اے وہ نفس نفس کیا جس نے کہ صرفِ بندگی اے وہ […]

وہ میرے پاس آ کے حال جب معلوم کرتے ہیں

گزرتی ہے جو مجھ پر لوگ سب معلوم کرتے ہیں رقیب اس کو بناتے ہیں جو ہو اونچے گھرانے سے محبت میں بھی ہم نام و نسب معلوم کرتے ہیں جب آنکھیں بھیگ جاتی ہیں تری ، تو یار یاروں کے گریباں ہاتھ میں لے کر سبب معلوم کرتے ہیں ہم آدابِ محبت کی حدوں […]

زخم ، بھر بھی جائے توکتنا فرق پڑتا ہے؟

قتل کر بھی جائے توکتنا فرق پڑتا ہے؟ عشق کو خفا کر کے ، چاند سی حسیں دلہن بن سنور بھی جائے تو، کتنا فرق پڑتا ہے؟ منتظر کوئی ناں ہو، تو سویر کا بھولا شام گھر بھی جائے توکتنا فرق پڑتا ہے؟ پونچھنا نہ ہو جس کو، پُوچھنا نہ ہو جس کو آنکھ بھر […]

وہ بھی اب یاد کریں کس کو منانے نکلے؟

ہم بھی یونہی تو نہ مانے تھے ، سیانے نکلے میں نے محسوس کیا جب بھی کہ گھر سے نکلا اور بھی لوگ کئی کر کے بہانے نکلے آج کی بات پہ میں ہنستا رہا ہنستا رہا چوٹ تازہ جو لگی درد پرانے نکلے ایک شطرنج نما زندگی کے خانوں میں ایسے ہم شاہ جو […]

تڑپتی، رینگتی، لوگوں کے ہاتھوں مر مر کر

نہیں وہ زندگی جائز کہ جو ہو ڈر ڈر کر تُو آنکھ بھر کے مجھے دیکھ لے مِرے پیارے وگرنہ بعد میں روئے گا آنکھ بھر بھر کر اثر نہ سجدوں کا دل کی سیاہیوں پہ ہوا سِیاہ ہو گئی تیری جبین دھر دھر کر معاف تجھ کو کروں گا مگر زرا پہلے تُو میرے […]

سلام اے شہِ ہدیٰ سلام اے مہِ عرب

ملا خدا سے ہے مجھے جو بہرۂ سخن وری تو پیش کر رہا ہوں میں یہ ہدیۂ ثنا گری تو سرگروہِ انبیاء تو نازشِ پیمبری رخِ سخن تری طرف کہوں میں ہو کہ با ادب سلام اے شہِ ہدیٰ سلام اے مہِ عرب حبیبِ ربِ دوجہاں نبی آخر الزماں تمہاری ذاتِ پاک ہے بنائے بزمِ […]

آگئے آپ پر آئے بڑی تاخیر کے ساتھ

بات اب کیجئے دیوار پہ تصویر کے ساتھ میری تلوار چرا کر بھی عدو ہار گیا میرے جیسا کوئی بازونہ تھا شمشیر کے ساتھ مصحف عشق میں ترمیم و اضافے کے سبب میں گناہ گار ہوں مارو مجھے زنجیر کے ساتھ چونکہ ہر بار مجھے تجھ سے جدا کرتی ہے اس لئے بنتی نہیں ہے […]

سلام اے ابنِ عبداللہ بن عبد المطلب تم پر

سلام اے نورِ چشمِ آمنہ رشکِ مہِ انور سلام اے افتخارِ نوعِ انساں طاہر و اطہر سلام اے مصطفیٰ صلِّ علیٰ اے سب کے پیغمبر سلام اے مصدرِ نورِ ہدیٰ اے دین کے سرور سلام اے خاصۂ خاصانِ رب اے شافعِ محشر سلام اے گلشنِ ہستی میں جس کا ہر طرف شہرہ سلام اے وادی […]