ثاقب لکھنوی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر ثاقب لکھنوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 2 جنوری 1869ء – وفات: 24 نومبر 1946ء) —— زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے —— شکسپئر کے ڈرامے’’جولئیس سیزر‘‘ میں ایک سچویئشن ایسی آتی ہے جہاں سیزر کے خلاف سازشیں ہونے لگتی ہیں اور بات یہاں تک […]

خالد محبوب کا یوم پیدائش

آج خوب صورت لب و لہجے کے نوجوان شاعر خالد محبوب کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: یکم جنوری 1982ء) —— خوبصورت لب و لہجے کے شاعر محمد خالد جو کہ ادبی دنیا میں خالد محبوب کے نام سے علیحدہ پہچان رکھتے ہیں، آپ یکم جنوری 1982ءکو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ تجارت کے پیشے سے منسلک […]

حسرت موہانی کا یوم پیدائش

آج رئیس المتغزلین حسرت موہانی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 1 جنوری 1878ء– وفات: 13 مئی 1951ء) واضح رہے کہ حسرت موہانی کی تاریخ پیدائش میں اختلاف ہے ۔ —— اصل نام سید فضل الحسن اور تخلص حسرت، قصبہ موہان ضلع اناؤ میں 1875ءپیداہوئے۔ آپ کے والد کا نام سید اظہر حسین تھا۔ ابتدائی تعلیم […]

ہری چند اختر کا یوم وفات

آج معروف شاعر پنڈت ہری چند اختر کا یوم وفات ہے (پیدائش: 15 اپریل، 1901ء- وفات: 1 جنوری، 1958ء) —— پنڈت ہری چند اختر (1901-1958) ایک معروف اردو غزل گو شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ جو ایک معروف صحافی بھی تھے۔ وہ 1901ء میں ہوشیارپور، پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے اردو کے استعمال […]

استاد دامن کا یومِ پیدائش

آج پنجابی زبان کے معروف عوامی شاعر استاد دامن کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: یکم جنوری 1910ء – وفات: 3 دسمبر 1984ء) —— حکمرانوں کے بخیے ادھیڑنے والا درزی شاعر از اسلم ملک —— استاد دامن کا اصل نام چراغ دین تھا۔ یکم جنوری 1910 کوچوک متی لاہور میں پیدا ہوئے۔ والد میراں بخش درزیوں […]

بہزاد لکھنوی کا یومِ پیدائش

آج معروف نعت گو شاعر بہزاد لکھنوی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 1 جنوری 1900ء – وفات: 10 اکتوبر 1974ء) —— قلمی نام بہزاد لکھنوی اصل نام سردار حسین خاں والد کا نام سجاد حسین خان ہے۔ آپ لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ آباؤ اجداد ریاست رام پور کے رہنے والے آفریدی نسل تھے۔ تعلیم […]

میر تنہا یوسفی کا یومِ پیدائش

آج اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعر اور ادیب میر تنہا یوسفی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 1 جنوری 1955ء– وفات: 26 اگست 2019ء) —— محمد صالح المعروف میر تنہا یوسفی اردو اور پنجابی کے ناول نگار ادیب اور شاعر تھے۔ میر تنہا یوسفی کو 2005ء میں اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے […]

اشفاق حسین زیدی کا یومِ پیدائش

آج کینیڈا میں مقیم معروف شاعر اشفاق حسین زیدی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: یکم جنوری 1951ء ) —— کہا جائے کہ اشفاق حسین زیدی کینیڈا میں اردو کے سفیر ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ ادب برائے ادب کی ترکیب کو غلط قرار دیتے ہیں ’’ ادب برائے زندگی ہی اصل ادب ہے، […]

سید مبارک شاہ کا یومِ پیدائش

آج پاکستان کے معروف شاعر سید مبارک شاہ کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: یکم جنوری 1961ء – وفات: 27 جون 2015ء) —— مکمل نام: سید محمد مبارک شاہ تخلص: مبارک تاریخِ پیدائش: یکم جنوری 1961 مقامِ پیدائش: ڈھلی ڈھگٹال، چکوال، پنجاب، پاکستان تاریخِ وفات: 27 جون 2015 مقامِ وفات: راولپنڈی تدفین: قبرستان ڈھیری حسن […]

عبدالکریم گدائی کا یوم پیدائش

آج سندھ کے معروف اور عوامی انقلابی شاعر عبدالکریم گدائی کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: یکم جنوری 1901ء – وفات: 28 جنوری 1978ء) —— عبدالکریم گدائی ضلع جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ کریم آباد میں بجار خان لاشاری کے گھر میں یکم جنوری 1901ء میں جنم لیا۔ ان کے والد علاقے کے […]