کیسے اثر کریں گے ستم کے بلا کے ہاتھ
جب مجھ کو چھو چکے ہیں مرے مصطفٰی کے ہاتھ مجھ کو مری طلب سے زیادہ عطا کیا کھینچے کبھی نہ آپ نے لطف و عطا کے ہاتھ قاصد کوئی بھی مجھ کو میسر نہیں حضور پیغام اب کے بھیج رہا ہوں ہوا کے ہاتھ مجھ کو بلائیے درِ اقدس پہ یا نبی بیٹھا ہوں […]