ایسا تجھے خالق نے طرح دار بنایا

یوسف کو ترا طالبِ دیدار بنایا طلعت سے زمانے کو پُر انوار بنایا نکہت سے گلی کوچوں کو گلزار بنایا دیواروں کو آئینہ بناتے ہیں وہ جلوے آئینوں کو جن جلوؤں نے دیوار بنایا وہ جنس کیا جس نے جسے کوئی نہ پوچھے اُس نے ہی مرا تجھ کو خریدار بنایا اے نظم رسالت کے […]

از بارِ گُنہ شد تنِ مسکینم پست

یا رب چہ شود اگر مرا گیری دست گر در عملم آنچہ ترا شاید، نیست اندر کرمت آنچہ مرا باید، ہست گناہوں کے بوجھ سے مجھ مسکین کا تن پست ہو چکا ہے یا رب کیا ہو اگر تُو اس حالت میں میری دست گیری کرے کیونکہ اگر میرے عملوں میں وہ کچھ نہیں ہے […]

یا رب تو چناں کن کہ پریشاں نشوم

محتاجِ برادراں و خویشاں نشوم بے منتِ خلق خود مرا روزی دہ تا از درِ تو بر درِ ایشاں نشوم یا رب، تُو ایسا کرم کر میں پریشان نہ ہوں اور در در مارا مارا نہ پھروں اور برادران اور اپنے (بیگانوں) کا محتاج نہ ہو جاؤں۔ لوگوں کا احسان اُٹھائے بغیر، تو مجھے خود […]

ہے حسن زندگی کا، حسن کلام تیرا

دنیا کے رنگ و بو میں قائم نظام تیرا تو لا شریک خالق، رحمت وہ دوجہاں کا جس ذات بے بدل پر اترا کلام تیرا مومن پہ تیری رحمت برسی، برس رہی ہے بے دین پر کرم بھی ہوتا ہے عام تیرا گوشۂ مری نظر میں ایسا نہیں ہے کوئی ہوتا نہیں ہے جس جا، […]

ہیں سر پہ مرے احمد مشکل کشا کے ہاتھ

دیکھے تو مجھ کو نارِ جہنم لگا کے ہاتھ منظر نظر کے سامنے ہوتا ہے نور کا لیتا ہوں جب بھی نام مدینہ اُٹھا کے ہاتھ میرے نبی کے حسن میں کعبے کا نور ہے جاتے ہیں اُس کی دید کو عاشق کٹا کے ہاتھ لب پر مرے درودِ محمد ہو اُس گھڑی زنجیر زندگی […]

ہمارے دل، ہمارے لب فدا ہوں، شاہ دوراں پر

بڑے احساں ہیں، اس انسانِ کامل کے ہر انساں پر شہہ والا کا دیوانہ ہوں، یہ اعزاز کیا کم ہے محبت ناز کرتی ہے مرے چاکِ گریباں پر مدینے کی فضاؤں میں مہک تازہ گلوں کی ہے بہارِ خلد حیراں ہے، مدینے کے گلستاں پر ہے دو عالم میں رونق، آمنہ کے لال کے دم […]