یہ جو مجھ پر نکھار ہے سائیں

آپ ہی کی بہار ہے سائیں آپ چاہیں تو جان بھی لے لیں آپ کو اختیار ہے سائیں تم ملاتے ہو بچھڑے لوگوں کو ایک میرا بھی یار ہے سائیں کسی کھونٹے سے باندھ دیجے اسے دل بڑا بے مہار ہے سائیں عشق میں لغزشوں پہ کیجے معاف سائیں! یہ پہلی بار ہے سائیں کل […]

آپ کی آنکھیں اگر شعر سُنانے لگ جائیں

ھم جو غزلیں لیے پھرتے ھیں ٹھکانے لگ جائیں ہم اگر روز بھی اک یاد بُھلانے لگ جائیں تیری یادوں کو ُبھلانے میں زمانے لگ جائیں ھم تہی ظرف نہیں ھیں کہ محبت کر کے کسی احسان کے مانند جتانے لگ جائیں ہائے وہ بے چارگیٔ عشق کہ وہ پتھر دل ٹھوکریں مارے تو ہم […]

تمہیں خبر بھی ھے جو مرتبہ حُسین کا ھے ؟

فُرات چھیننے والو ! خُدا حُسَین کا ھے کوئی سدا نہیں روتا بچھڑنے والوں کو ثباتِ رسمِ عزا مُعجزہ حُسَین کا ھے ازل سے تا بہ ابد نُور کے نشاں دو ھیں اک آفتاب ھے، اک نقشِ پا حُسَین کا ھے جہاں بھی ذکر ھو، اشکوں کے گُل برستے ھیں یہ احترام نبی کا ھے […]

چار حرفوں کی یہ ابجد حمد بھی ھے نعت بھی

صاحبو!اسمِ محمد حمد بھی ھے نعت بھی ربِ کعبہ کی قسم ، یہ مسئلہ ہے عشق کا بات یہ ہے ذکرِ احمد ، حمد بھی ہے نعت بھی تُو ثنائے مُصطفیٰ کی کیفیت پر غور کر اِس کی تو کوئی نہیں حد ، حمد بھی ہے نعت بھی

اب بھی ہے یاد مجھ کو پہلی لگن کا جادُو

سر چڑھ کے بولتا تھا اُس کے بدن کا جادُو قامت تھی یا قیامت، شُعلہ تھا یا سراپا پھیکا تھا اُس کے آگے سرووسمن کا جادُو آنکھوں میں تیرتے تھے ڈورے سے رتجگوں کے انگڑائی میں گُھلا تھا میٹھی تھکن کا جادُو کلیوں کے جیسے کومل تھے ہاتھ پاؤں اُس کے غُنچوں کو چھیڑتا تھا […]

اِس سے پہلے کہ کوئی اِن کو چُرا لے، گِن لو

تُم نے جو درد کیے میرے حوالے، گِن لو چل کے آیا ھُوں، اُٹھا کر نہیں لایا گیا مَیں کوئی شک ھے تو مرے پاؤں کے چھالے گِن لو جب مَیں آیا تو اکیلا تھا، گِنا تھا تُم نے آج ھر سمت مرے چاھنے والے گِن لو مکڑیو ! گھر کی صفائی کا سمَے آ […]