عطا کر عشق کا رستہ خدایا

لئے ہوں عرض لب بستہ خدایا کرم کی اب نظر فرمائیے گا کہ میرا حال ہے خستہ خدایا مقابل نفس ہے کنکر عطا کر ابابیلوں کا دے دستہ خدایا مرا قلبِ حزیں ہر دم پکارے ترا ہی نام بر جستہ خدایا بلندی کر عطا اخلاق میں تو نہ ہوں کردار کا سستا خدایا

نثار تجھ پہ کہ رخسار کا لیا بوسہ

حلیمہ تونے تو سرکار کا لیا بوسہ مدینہ پاک کے آثار جب نظر آئے زمین چوم کے اشجار کا لیا بوسہ سجائی محفل میلاد جس گھڑی گھر میں مہک نے جھوم کے گھر بار کا لیا بوسہ عکاشہ آپ کی حکمت پہ میں ہوا قربان جو مُہر پاک پہ یوں پیار کا لیا بوسہ جو […]

بخت اپنے بھی اسی طور سنوارے جائیں

کاش کچھ روز مدینے میں گزارے جائیں روشنی پائے محمدؐ کی نگاہوں سے جہاں سورج و چاند ضیا پائیں، ستارے جائیں دین آواز دے تجدیدِ محبت کے لیے اور کربل میں محمدؐ کے دلارے جائیں بے زباں ہو کے بھی ہم کلمہءِ حق بولیں گے دستِ سرکارؐ میں پتھر بھی پکارے جائیں کوئی آواز سے […]

مدینہ دیکھے بنا ہی کہیں نہ مر جائیں

گدائے عشق چلو آؤ ان کے در جائیں اٹھائے بوجھ گناہوں کا اپنے کاندھوں پر شکستہ پا ہی سہی لے کے چشمِ تر جائیں صبا تو گنبدِ خضرا پہ عرض کردینا ہمیں بھی اذن ملے رحمتوں کے گھر جائیں تو اس سے بڑھ کے سعادت بھی اور کیا ہوگی نصیب نعت کے صدقے میں جو […]

رواں رہے گا محبت سے آب آنکھوں میں

کہاں سے دید کی لاؤں گا تاب آنکھوں میں مدینہ یارو مجھے اب قریب لگتا ہے کھِلے ہیں دیکھو معطر گلاب آنکھوں میں شہِ مدینہ کرم کیجیے گا عاصی پر میں آ رہا ہوں لیے اضطراب آنکھوں میں بنا لے سرمہ ملے خاک گر مدینے کی درود پڑھ کے لگا پھر خراب آنکھوں میں ورق […]

مُہر غلامی کی میں پاؤں گا مدینے سے

میں بن کے آؤں گا انساں نیا مدینے سے جو عطر ہے وہ پسینہ مرے حضورؐ کا ہے گلوں نے رنگ لیا تو لیا مدینے سے مرے کریم نے اس طرح مہربانی کی سو اذن نعت کا مجھ کو ملا مدینے سے بروزِ حشر مری جب تلاش کی جائے خدا کرے کہ ملے یہ گدا […]

مکان ہو کوئی یا لا مکان تیرا ہے

تو لاشریک ہے سارا جہان تیرا ہے عظیم خلق میں رکھا ہمیں ترا احسان نبیؐ کا عشق ملا ہے تو دان تیرا ہے کہوں میں نعت کبھی حمد میں بیان کروں سکھا رہا ہے مجھے جو قران تیرا ہے نہیں ہے کوئی سزاوارِ بندگی مولا جبین رکھنے کو بس آستان تیرا ہے کریم تیرا ہی […]

مہک کے گنبدِ خضرا سے جب بھی تو آئے

ہوا سے سانس کو جنت کی مشک بو آئے درود جیسے تخیل سے لب پہ وارد ہو خیال جھٹ سے مدینے کو جاکے چھو آئے درود پڑھ کے سماعت شریک ہوتی ہے کہیں جو کان میں سیرت کی گفتگو آئے تو داستانِ مدینہ کو یوں سنا زائر مزا جو پایا ہے تونے وہ ہو بہو […]

تو برتر تو ہی اعلیٰ، انت مولانا

ترا ہم کو سہا را ، انت مولانا جہانِ رنگ و بو تیری کہانی ہے مصنف تو ہی اس کا ، انت مولانا زمین و آسماں میں حکمتیں تیری کوئی ڈھونڈے تو ہوں وا، انت مولانا ترے بندے تجھے چاہیں ہمیشہ ہی کوئی تجھ سا حسیں کیا ، انت مولانا وسیلہ حشر میں تیرا نبیؐ […]

آپ ہیں کبریا میرے مولا ہیں آپ

آپ کا دان ہے ، میرے داتا ہیں آپ میں غلامِ غلامانِ احمدؐ جو ہوں ہے کرم آپ کا ، میرے آقا ہیں آپ کوزہ گر آپ سا، ہے نہ ہوگا کبھی چاک کن آپ کا ، کیا ہی دانا ہیں آپ کاش ہو جاؤں میں عشقِ میں اب فنا صاحبِ لم یزل، میری منشا […]