اُمت کے لیے اُسوۂ کامل کا نمونہ

ہستی میں محمد ﷺ کی ہے منزل کا نمونہ ذاتِ شہہِ ﷺ والا سے حرارت ہے لہو کی ٹھہرائیں دو عالم کو اگر دل کا نمونہ حالات کی ہر ڈوبتی کشتی کے لیے ہے کونین کے سرور ﷺ ہی میں ساحل کا نمونہ ذُرِّیَتِ آدم تھی بڑی ظالم و جاہل وہ ذات ﷺ ہوئی جوہرِ […]

ذرّہ ذرّہ مصطفی ﷺ سے چاہتا ہے روشنی

جانتے سب ہیں کہ بس ان کی عطا ہے روشنی ان ﷺ کی تنویرِ رسالت نے بتایا خلق کو دینِ حق کے ساتھ پیمانِ وفا ہے روشنی نورِ احمد ﷺ نے یہ قلب و ذہن پر روشن کیا کیسے ملتی ہے ہدایت اور کیا ہے روشنی مہر و ماہ و انجم و برق و شرار […]

ذہن و دل ہوتے ہیں روشن آپ ﷺ ہی کے نام سے

پھیلتی جاتی ہیں کرنیں آپ ﷺ کے پیغام سے اُسوۂ ختم الرسل ﷺ سے عشق ہو تو کیوں نہ ہو ایک صبحِ نو ہویدا زندگی کی شام سے مندمل ہوتے ہیں دل کے زخم اُن ﷺ کی یاد میں روح بھی تسکین پاتی ہے اُنہی ﷺ کے نام سے ہے دریچے ذہن و دل کے […]

لکھوں اِس طور سے اُن ﷺ کا قصیدہ

بنا لوں میں شُنیدہ کو بھی دیدہ عمل ہو اُن ﷺ کی سیرت کے مطابق ہے جن ﷺ کو چاہنا میرا عقیدہ اُنہی ﷺ کا نام مثلِ مہر چمکا ہوا روشن دو عالم کا جریدہ عمل سے لکھ سکوں اے کاش میں بھی صحابہؓ کی طرح اُن کا قصیدہ عزیزؔ احسن یقینا بعدِ رَبّ ہیں […]

آقاﷺ جو نہیں تھے تو امانت بھی نہیں تھی

آقا ﷺ جو نہیں تھے تو امانت بھی نہیں تھی آدمؑ بھی نہ تھے اُن کی خلافت بھی نہیں تھی یہ سلسلۂ رُشد و ہدایت بھی نہیں تھا دنیا میں یہ تنویرِ رسالت بھی نہیں تھی کعبہ تھا مگر اُس پہ بھی قبضہ تھا بتوں کا اللہ کی اُس گھر میں عبادت بھی نہیں تھی […]