یہ کائنات بنی میرے مصطفیٰ کے طفیل
کرم یہ خاص ہے محبوبِ کبریا کے طفیل ہر ایک گام فقط تیرگی تھی ظلمت تھی اُجالا ہوتا گیا شاہِ دو سرا کے طفیل ہر ایک زمانے میں ہر اِک نبی کی اُمّت کو ملی ہیں نعمتیں سردارِ انبیا کے طفیل نہ کوئی حُسنِ عمل ہے نہ زادِ راہِ حرم میں خوش نصیب ہوا آپ […]