وردِ زباں ہے جب سے رسولِ خدا کا نام
کرنے لگا ہے سارا جہاں میرا احترام اللہ رے یہ شہرِ پیمبر کا احترام ہوتی نہیں یہاں پہ ہوائیں بھی تیز گام مصروف ہوں میں ذکرِ رسالت مآب میں رحمت خدائے پاک کی ہے مجھ سے ہمکلام مجھ کو نوازتی ہیں سدا ان کی رحمتیں بنتا ہے ان کے لطف سے میرا ہر ایک کام […]