التزامِ کیفِ خوش کن، اہتمامِ رنگ و نور

ماہِ میلاد النبی ہے صبح و شامِ رنگ و نور نور کی آمد کے ہیں تذکار بحرِ نور میں شعر و مصرع، حرف و لہجہ سب کلامِ رنگ و نور آسماں سے چل پڑے ہیں نوریوں کے قافلے قدسیوں کے لب پہ جاری ہے سلامِ رنگ و نور اِس زمیں پر اور ہی رنگینیٔ ترحیب […]

آمد

صبحِ صادق کے دھندلکوں سے سحر جھانکتی تھی نور ہی نور تھا ، جس سمت نظر جھانکتی تھی ڈوبنے والے ستاروں سے فضا تھی روشن پرتوِ مہر کے آنے کی صدا تھی روشن آسمانوں پہ فرشتوں کے پرے پھرتے تھے اپنے دامن میں اجالوں کو بھرے پھرتے تھے ریگِ صحرا کو بھی شبنم نے بھگو […]

خوش رنگ ہیں نظارے مولود کی گھڑی ہے

آتے ہیں نور والے مولود کی گھڑی ہے جاؤں میں ان کے صدقے مولود کی گھڑی ہے عالم بنا ہے جن سے مولود کی گھڑی ہے آتے ہیں رب کے پیارے مولود کی گھڑی ہے بادل خوشی کے چھائے مولود کی گھڑی ہے رحمت کے جام چھلکے مولود کی گھڑی ہے ابر بہاراں برسے مولود […]

حقیقت کے رُوحِ رواں آ رہے ہیں

وہ فخرِ زمین و زماں آ رہے ہیں زمانے کے راحت رساں آ رہے ہیں کرم گسترو مہرباں آ رہے ہیں صداقت کے وہ ترجماں آ رہے ہیں شہنشاہِ کون و مکاں آ رہے ہیں – زمیں جن کے جلووں سے معمور ہو گی حیات آدمیت کی پُر نور ہو گی بدی دفعتاََ دہر سے […]

مصطفیٰ آئے ہیں لے کر رحمتیں ہی رحمتیں

اس وسیلے سے ہیں گھر گھر رحمتیں ہی رحمتیں رحمۃ للعالمیں ہیں سرورِ دُنیا و دیں اُن کے صدقے ہیں ، جہاں پر رحمتیں ہی رحمتیں بخششِ اُمّت کا وعدہ لے لیا اللہ سے کیوں نہ ہوں ہر اُمّتی پر رحمتیں ہی رحمتیں بزمِ میلادالنبی آراستہ کرنے کے بعد پا گئے اُن کے گداگر رحمتیں […]

ذرہ ذرہ زمیں کا درخشاں ہوا

جس گھڑی جلوہ گر ماہِ تاباں ہوا نُور اوّل کی آمد ہوئی جس گھڑی سارے عالم میں گھر گھر چراغاں ہوا کھل گئے بخت اس کو سعادت ملی جو بھی شہرِ مدینہ کا مہماں ہوا حاضری کا مجھے بھی شرف مل گیا خوش مقدر ہوں پورا یہ ارماں ہوا حجرۂ دل کی خوش بخت دیوار […]

مسکرانے کا مہینہ آ گیا

دل سجانے کا مہینہ آ گیا غم کے مارے جھوم کر کہنے لگے غم بھلانے کا مہینہ آ گیا جن کی خاطر ہیں بنے دونوں جہاں اُن کے آنے کا مہینہ آ گیا مرحبا ، صلِّ علیٰ کے ہر طرف گیت گانے کا مہینہ آ گیا نفرتیں ساری بھلا کر دوستو! دل ملانے کا مہینہ […]

عرب کے روئے افق پہ چھٹکی جو صبحِ صادق کی روشنی تھی

وہ وجہِ تخلیقِ کون و امکان کی ولادت کی سرخوشی تھی خرامِ بادِ صبا میں اک منفرد تقدس رچا ہوا تھا ربیعِ اول وہ پہلی پہلی بہار گویا کہ ان چُھئی تھی جمیل شاخوں پہ سارے رنگوں کے تازہ غنچے چٹک رہے تھے عجب سی سرشار یوں میں رقصاں گلاب و سوسن کی ہر کلی […]

جہاں میں ہیں آئے نبی اللہ اللہ

ملی ہے نئی زندگی اللہ اللہ وہ نورِ خدا مصطفی آ گئے ہیں ہوئی ہر طرف روشنی اللہ اللہ چراغاں ہے گھر گھر میں آمد پہ ان کی سجی آج ہر ہر گلی اللہ اللہ معطر ہوا ہے معنبر فضا ہے گھڑی آئی میلاد کی اللہ اللہ وہ آئے تو ہر سو بہار آ گئی […]

مومنوں پر رب کا احساں جشنِ میلاد النبی

کس قدر شاداں و فرحاں جشنِ میلاد النبی باعثِ دین اور ایماں جشنِ میلاد النبی اور بخشش کا بھی ساماں جشنِ میلاد النبی نور کا چشمہ رواں ہے ابرِ رحمت کی جھڑی آ گئے ہیں نورِ یزداں جشنِ میلاد النبی آؤ ، آؤ سائلو جو مانگنا ہے مانگ لو آج بھر جائیں گے داماں جشنِ […]