سرورِ ارض و سما آئے کہو صلِّ علیٰ

شہنشاہِ انبیاء آئے کہو صلِّ علیٰ آمنہ بی بی کے دل کے چین آئے مرحبا! سعدیہ کے دلربا آئے کہو صلِّ علیٰ وجد میں کعبے کی دھرتی ، وجد میں ہے کائنات تاجدارِ دوسرا آئے کہو صلِّ علیٰ عیدوں کی بھی عید کا دن بارہ ماہِ نور کی جس میں وہ نور الہدیٰ آئے کہو […]

روشنی ہی روشنی ہے آمدِ سرکار ہے

چار سو چھائی خوشی ہے آمدِ سرکار ہے گنگناتی ہیں ہوائیں ، محوِ رقصاں ہے فضا آب و گل میں تازگی ہے آمدِ سرکار ہے آسمانوں کے ملائک بھی زمیں پر جلوہ گر جستجو میں زندگی ہے آمدِ سرکار ہے آمنہ بی ، بی کے گھر میں جشن ہے میلاد کا نور کی محفل سجی […]

ظُلم کی دُنیا مِٹانے پیارے آقا آ گئے

حق سے پردوں کو اُٹھانے پیارے آقا آ گئے جن کو رَب نے خود کہا ہے رحمتہ اللعالمیں رحمتوں کے دُر لُٹانے پیارے آقا آ گئے مومنو! سب کو مبارک جشنِ میلاد النبی سب کی بگڑی کو بنانے پیارے آقا آ گئے رب کے کعبے کو بُتوں سے پاک کر نے کے لیے کعبے کو […]

فیضِ یادِ شہا مرحبا، مرحبا

دِل مدینہ بنا مرحبا، مرحبا اُن کے آنے سے رحمت مِلی ہے ہمیں مِل گیا ہے خُدا مرحبا، مرحبا خوش نصیبی ہماری ہے اے دوستو! وہ ہیں ہمدم سدا مرحبا، مرحبا جشنِ میلاد میں نور ہی نور ہے جھومو سارے گدا مرحبا، مرحبا بخش دوں گا میں اُمَّت اے میرے حبیب رب کہے گا پیا […]

جہاں والو! مبارک ہو امام الانبیاء آئے

رِسالت کے امیں بن کر حبیبِ کِبریا آئے یتیمو، بے نواؤ، غَم کے مارو مسکراؤ سب گنہ گارو، سیہ کارو دَرِ انور پہ آؤ سب بنیں گی بگڑیاں سب کی سخی مشکل کشا آئے دُرودوں اور سلاموں کے ترانے برلبِ عالم ملائک تھے برابر جشنِ آمد میں خوش و خرم منوّر ہو گئی دُنیا جب […]

ماہِ میلاد ہے اک دعا مانگ لیں

بس درِمصطفٰی پر قضا مانگ لیں وہ خدا کی عطا وہ قسیمِ عطا آؤ قاسم کے در سے عطا مانگ لیں ان کو ہر شے کی کثرت عطا ہو گئی آنے والے خدا جانے کیا مانگ لیں ہر جگہ جن کو صحبت ملی آپ کی کچھ انہی سے ہی صدق و صفا مانگ لیں عدل […]

کونین کی فضا میں انوار چھا رہے ہیں

پہنے قبائے نوری ، سرکار آ رہے ہیں ہوں آسمان والے یا ہوں زمین والے آمد پہ مصطفیٰ کی ، خوشیاں منا رہے ہیں میلاد مصطفیٰ سے پر کیف ہیں بہاریں گلزار و باغ عالم خوشبو لٹا رہے ہیں نکلے جلوس لے کر باد صبا کے جھونکے غنچے چٹک چٹک کر نعتیں سنا رہے ہیں […]

سلسبیلِ نور

فلک سے تا فرشِ خاک اِک سلسبیلِ نورِ ازل ہے جاری مسرتوں کے چمن کھلے ہیں کرم پہ مائل ہے ذاتِ باری ہے غرب تا شرق شورِ صلِّ علیٰ‘ کہ رحمت برس رہی ہے عروسِ نو کی مثال گیتی تمام خوشبو میں بس رہی ہے بساطِ عالم کا چپہ چپہ زُجاجِ انوار ہو رہا ہے! […]

شاداں ہیں دونوں عالم، میلادِ مصطفیٰ پر

تحلیل ہو گئے غم، میلادِ مصطفیٰ پر وردِ زباں ہو ہر پل یہی جاوداں وظیفہ پڑھیے درود پیہم میلادِ مصطفیٰ پر کون و مکاں کی ارفع نعمت عطا ہوئی ہے مسرور کیوں نہ ہوں ہم، میلادِ مصطفیٰ پر رگ رگ میں روشنی سی اتری قرار بن کر بے چینیاں گئیں تھم، میلادِ مصطفیٰ پر پت […]