نظر آتے ہیں پھول سب کے سب

حرفِ نعتِ رسول سب کے سب ان کی تقلید کر کے سیکھے ہیں رہبری کے اُصول سب کے سب آپ کے فلسفے کے بعد حضور فلسفے ہیں فضول سب کے سب اُن کے آنے سے پہلے اہل عرب تھے ظلوم و جہول سب کے سب مہر و ماہ و نجوم و کاہکشاں پائے اقدس کی […]

نظر کے ریگزاروں کو متاعِ نقش پا دے دو

میں ہوں تاریک راہوں میں اُجالوں کا پتا دے دو اس عہد جبر میں ہر سُو محبت کی اذاں گونجے ہمیں ایسی دعا پھر اے حبیب کبریا دے دو جہالت کے اندھیروں کی فصیلیں جس سے گر جائیں مرے ہاتھوں کو ایسا عِلم کا روشن دیا دے دو پھرے ہیں در بدر اے رحمت عالم […]

وصف لکھنا حضورِ انور کا

ہے تقاضہ یہ مرے اندر کا وہ ہیں آئینۂ جمال ایسا عکس ہے جس میں آئینہ گر کا آپ کا جو نہیں، ہمارا نہیں ہے یہ اعلان ربِّ اکبر کا دشمنوں کی زباں تک پہنچا تذکرہ ان کے ُخلقِ اطہر کا جس میں ان کی ثناء کے دیپ جلیں ہیں اُجالے مقدر اس گھر کا […]

کب چھڑایا نہیں ہم کو غم سے کب مصیبت کو ٹالا نہیں ہے

کب کڑی دھوپ میں مصطفیٰ نے سایہ کملی کا ڈالا نہیں ہے ان کی رحمت کا کیا ہے ٹھکانا دیکھ لے سوئے طائف زمانہ موسم سنگ باری میں لب پر کیا دُعا کا اُجالا نہیں ہے لاج رکھی گئی ہر صدا کی دل نوازی ہوئی ہر گدا کی ہے سخی اُن کا دربار ایسا کسی […]

کر رہے ہیں تیری ثناء خوانی

سوچتی دھرتی بولتا پانی توُ ہے آئینہ ازل یاربّ اور میں ہوں اَبد کی حیرانی تیرے جلوؤں کے دم سے لیل و نہار تیرے سورج کی سب درخشانی گونجتا ہے ثناء کے نغموں سے گنبدِ جاں ہے میرا نورانی پار ہوتی نہیں مرے مولا درد کی سرحدیں ہیں طولانی تجھ سے بخشش کا ہے تمنائی […]

کرم کے راز کو علم و خبر میں رکھتے ہیں

جو لوگ گنبدِ خضرا نظر میں رکھتے ہیں جنونِ عشق محمد جو سر میں رکھتے ہیں عجب مقام جہانِ ہنر میں رکھتے ہیں نبی کے نام کی نسبت سے ہم سے عاصی بھی دُعائیں اپنی حدودِ اثر میں رکھتے ہیں خدا شناسی کی منزل میں پیروانِ رسول چراغِ علم و عمل رہگذر میں رکھتے ہیں […]

کوئی مثل مصطفیٰ کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا

کسی اور کا یہ رُتبہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا انہیں خلق کر کے نازاں ہوا خود ہی دست قدرت کوئی شاہکار ایسا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا کسی وہم نے صدا دی کوئی آپ کا مماثل تو یقیں پکار اُٹھا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا مرے طاقِ جاں میں نسبت کے […]

جب بھی ہم تذکرۂ شہرِ پیمبر لکھیں

اُس کو بالائے زمیں خلد کا منظر لکھیں گفتگو یاد کریں کھول کے قرآنِ حکیم پھر انہیں لفظ و معانی کا سمندر لکھیں تلخ گفتار کا ماحول بدلنے کے لیے تذکرہ آپ کے اخلاق کا ُکھل کر لکھیں آؤ آرام گہہِ شہ کی بنائیں تصویر ہاتھ کا تکیہ لکھیں خاک کا بستر لکھیں ہوگا الفاظ […]

آخری عکس

گرد گرد لمحوں میں عکس بے شمار گرد گرد لمحوں میں عکس بے شمار اُترے رنگ سینکڑوں بکھرے لاکھوں تاروں نے آکر اپنا نور پھیلایا اپنے اپنے وقتوں میں اپنے اپنے جلوؤں سے آئینے کو چمکایا لیکن اب بھی دھندلا تھا آئینہ ہدایت کا گرد اُن زمانوں کی دھول داستانوں کی تھی ابھی بہت باقی […]