مجھ پہ آقا کی بس اک بار نظر ہو جائے

زندگی کتنی تسلّی سے بسر ہو جائے دل ٹھکانہ بنے محبوبِ الٰہی تیرا اور مری آنکھ تری راہ گزر ہو جائے یادِ سرکار سے صحرا سے بھی خوشبو آئے اسمِ سرکار سے مٹّی بھی گہر ہو جائے تیرا دیوانہ بنے مثل زمانے کے لیے شعر مدحت کے کہے اور امر ہو جائے گُل و گلزار […]

دینِ اسلام ہے وفا کا سفر

ہے یہی اصل میں بقا کا سفر ایسے طیبہ تلک رسائی ہو جیسے گلشن تلک صبا کا سفر اسمِ احمد سے ہو گیا آساں آسمانوں تلک دعا کا سفر اک تسلسل سے جاری و ساری اُن کی جانب سے ہے عطا کا سفر گامزن ہوں میں روشنی کی طرف نعتِ سرکار ہے ضیا کا سفر […]

تبھی تو نام دنیا میں ہمارا معتبر ٹھہرا

ثنائے مصطفیٰ کرنا جو اعزازِ ہنر ٹھہرا میں سائے بانٹتا ہوں دشت والوں میں تسلسل سے مری آنکھوں میں جب سے شہرِ طیبہ کا شجر ٹھہرا خدائے لم یزل کی کس قدر مجھ پر نوازش ہے مری تقدیر میں شہرِ پیمبر کا سفر ٹھہرا وہ جس در کی گدائی پر شہنشاہوں کو بھی ہے ناز […]

ایسے روشن یہ زندگانی کی

ہر گھڑی میں نے نعت خوانی کی عرش پر بھی انہی کے چرچے ہیں جن پہ آقا نے مہربانی کی دل کشادہ رکھا سبھی کے لیے زندگی ایسے جاودانی کی میرے آقا نے ساری دنیا پر نرم لہجے سے حکمرانی کی نعت ایسی کہو کہ رب بھی کہے خوب سیرت کی ترجمانی کی چھوڑ کر […]

اس دنیا کے صحرا کو گلزار بنا ڈالا

سرکار نے ہر منظر شہکار بنا ڈالا تقدیر بدل ڈالی آقا کی اطاعت نے یثرب کے گڈریوں کو سردار بنا ڈالا اللہ رے یہ رحمت اللہ رے یہ قسمت مجھ کو بھی شفاعت کا حق دار بنا ڈالا اے شاہ ! کرم کیجیے مجھ پر کہ مرے دل کو دنیا کی محبت نے بے کار […]

راہِ طیبہ پہ قدم ایسے اُٹھاتا ہوا میں

قافلے والوں کو بھی نعت سناتا ہوا میں آپ کی یاد میں اب شام و سحر کٹتے ہیں نعت کے پھول قرینے سے سجاتا ہوا میں سننے والوں کے بھی ایمان کو تازہ کر دوں واقعے آپ کی سیرت کے سناتا ہوا میں ہر گھڑی وردِ زباں اسمِ نبی رہتا ہے دل کی تسکین کو […]

آپ کے در کے سوا ہم نے کدھر جانا ہے

ریت کے ذرّوں کی مانند بکھر جانا ہے اک نظر لُطف کی کافی ہے خرابوں کے لیے آپ کے دیکھے سے بگڑوں نے سنور جانا ہے ابر رحمت کا برس جائے اگر اس دل پر زنگ دنیا کا مرے دل سے اُتر جانا ہے خاکِ نعلین ستاروں سے ہے بڑھ کر ہم کو ذرّہِ نقشِ […]

آپ کے عشق میں ہستی کا فنا ہو جانا

لوگ کہتے ہیں اسے حق کا ادا ہو جانا یہ کرم کم تو نہیں میرے خدا کا مجھ پر نعت کہنے کا ہنر پل میں عطا ہو جانا بس اسی بات پہ محشر میں وہ راضی ہوں گے اُن کی خاطر مرا دنیا سے خفا ہو جانا آپ کے ہجر میں جل اُٹھنا مرے سینے […]

نعت کا آپ جسے اذن شہا دیتے ہیں

تیرگی اس کے مقدر سے مٹا دیتے ہیں راہِ طیبہ پہ جنوں رکنے کہاں دیتا ہے آبلے شوقِ سفر اور بڑھا دیتے ہیں کٹ تو سکتا ہے رہِ حق سے نہیں ہٹ سکتا اپنے رستے پہ جسے آپ لگا دیتے ہیں جب کبھی زادِ سفر کا کوئی پوچھے ہم سے آپ کی شان میں اشعار […]

سب جہانوں میں نیک نام ہوا

اُن کے در پر مرا قیام ہوا خلقتِ دہر نے شفا پائی جب محمد کا فیض عام ہوا آبِ زم زم سے با وضو ہو کر نعت کہنے کا اہتمام ہوا بس وہی سانس معتبر ٹھہری جس کا طیبہ میں اختتام ہوا عشق نے فاصلے سمیٹ دیے اب مدینہ بھی چند گام ہوا میں مدینے […]