بوجھ سینے سے گناہوں کا اُتارا جائے

وقت آقا کی محبت میں گزارا جائے اُن کے مدّاحوں میں شامل ہے مرا نام و نسب بس اسی نام سے اب مجھ کو پکارا جائے آپ کے ذکر سے کھِل جائیں شگوفے دل میں یہ چمن آپ کی یادوں سے سنوارا جائے آپ کے ہجر میں یہ قلب حزیں رہتا ہے آپ کے قرب […]

دیکھنے والوں نے کیا کیا نہ کرشمہ دیکھا

نور میں ڈوبا ہوا شہر مدینہ دیکھا آپ کی یاد میں روتی ہوئی آنکھیں پائیں آپ کے ہجر میں جلتا ہوا سینہ دیکھا جیسے شبیرؓ نے اسلام کو جاں بخشی ہے تم نے دنیا میں کہیں ایسا نواسہ دیکھا زندگی اُن کی بتائی ہوئی رہ پر ڈالی اپنی بخشش کا فقط ایک ذریعہ دیکھا پھر […]

اُن کے نغمے جو گانے لگتے ہیں

اپنی قسمت بنانے لگتے ہیں گر تعاقب کرے کوئی مشکل مجھ کو آقا بچانے لگتے ہیں نعت سنتے ہی کچھ منافق لوگ اپنے چہرے چھپانے لگتے ہیں نیند میں جب درود پڑھتا ہوں خواب طیبہ کے آنے لگتے ہیں رشک آتا ہے حاجیوں پر ، جب قافلے حج پہ جانے لگتے ہیں یہ گھڑی دو […]

چاہے جیسے بھی ہوں حالات لکھی جائے گی

ہر گھڑی آپ کی ہی نعت لکھی جائے گی عمر بھر آپ کی لکھتے رہیں باتیں پھر بھی غیر ممکن ہے کہ ہر بات لکھی جائے گی التجا کاتبِ تقدیر سے یہ کرتا ہوں کب مری اُن سے ملاقات لکھی جائے گی عقل و دانش کی کہیں پر بھی کوئی بات ہوئی اُن کی دہلیز […]

اُن کا فیضان ہے اُنھی کی عطا

کوئی میرا نہیں نبی کے سوا خود پہ نادم ہوا درِ شہ پر تن گئی مجھ پہ رحمتوں کی ردا آپ پر سب درود پڑھتے ہیں چاند، تارے، گلاب اور صبا آپ کے صدقے رب نے پیدا کیے گلستاں ، پھول اور آب و ہوا روشنی آمنہؓ کے چاند سے ہے اِس سے پہلے یہاں […]

رنج و آلامِ زمانہ سے رہائی پائی

میں نے جب آپ کی چوکھٹ کی گدائی پائی مال و زر آپ کے رستے میں لیے بیٹھا ہوں اِذن پاؤں تو کروں خرچ میں پائی پائی اس کے قدموں پہ فدا قیصر و کسریٰ کے محل جس نے دربارِ محمد کی چٹائی پائی زندہ رہنا بھی فدا اُن سے ہے سیکھا سب نے اُن […]

مجھے ہے نعت سے جیسے محبت یا رسول اللہ

مرے بچوں کو بھی ہو ایسی رغبت یا رسول اللہ سبھی کو جستجو ہے آپ کے نقشِ کفِ پا کی پڑی ہے آپ کے رستے میں خلقت یا رسول اللہ نہیں تفریق کرتے ہیں کبھی اپنے پرائے میں سبھی پر آپ فرماتے ہیں شفقت یا رسول اللہ سبب اسوۂ حسنہ سے الگ ہونا ہمارا ہے […]