انسانیت پہ رب کا احسان ہیں محمد

دل جان میرے تُجھ پر قربان ہیں محمد کیوں خوف ہو مجھے اب دنیا کے رنج و غم کا جب آپ ہی غموں کا درمان ہیں محمد ممکن نہیں ہے ان کے اوصاف کا احاطہ دنیائے رنگ و بو کا عنوان ہیں محمد پایا ہے فیض سب نے دنیا میں مصطفےٰ سے مخلوق پر خدا […]

آپ کے عشق سے منسوب ہوا خوب ہوا

دل کا کیا ہے دلِ مجذوب ہوا خوب ہوا غیر کی مدح سرائی نہیں ہو گی مجھ سے ان کی مدحت مرا اسلوب ہوا خوب ہوا آپ کے در کی غلامی کے تو کیا ہی کہنے آپ کا مجھ پہ کرم خوب ہوا خوب ہوا نعت کہنے کی بدولت ملی مجھ کو عزت اس عنایت […]

ہر گھڑی اک یہی ہے لگن یا نبی

ہوں فدا آپ پر جان و تن یا نبی پھول بن کر کھِلے ہیں حسین و حسن خوب صورت ہوا یہ چمن یا نبی عمر میری بسر ہو فقط نعت میں میں رہوں بس اسی میں مگن یا نبی اک اجازت مجھے آپ کی چاہیے میں مدینے کو کر لوں وطن یا نبی ظلمتوں کا […]

حضور آپ کا اسوہ جہانِ رحمت ہے

زمانہ آپ کا سارا زمانِ رحمت ہے زہے نصیب! میں کہتا ہوں آپ کی نعتیں مری زباں سےیہ مدحت بیانِ رحمت ہے حضور مجھ پہ کرم آپ کا رہےہر دم کہ مجھ پہ سایہ فگن آسمانِ رحمت ہے بہار آپ کے دم سے ملی یہاں سب کو حضور آپ کی آمد جہانِ رحمت ہے ملے […]

شکر صد شکر کہ حاصل ہے یہ نعمت آقا

رات دن کرتا ہوں میں آپ کی مدحت آقا آرزو ایک یہی ہے مرے دل میں پیہم خواب میں آپ کی مجھ کو ہو زیارت آقا کاش کہ میرے نصیبوں میں بھی ہو آپ کا در اب مجھے جینے نہیں دیتی یہ فرقت آقا آقا! میں آپ کی توصیف کے کب ہوں قابل؟ آپ کے […]

عقیدتوں کا چلا قافلہ مدینے کو

کہ دل سے جاتا ہے اک راستہ مدینے کو مجھے ملی ہے جو توفیقِ مدحتِ شہِ دیں انہیں میں نعت سنانے چلا مدینے کو کرم سے آپ کے خالی نہیں رہا کوئی دعا یہی ہے کہ جائے گدا مدینے کو ترے کرم سے مدینے چلے گئے سب لوگ بلا لو مجھ کو بھی للہ شہا […]

دن رات سوچتا ہوں کہ جاؤں میں کس طرح

جا کر مدینہ نعت سناؤں میں کس طرح اک خواب میں ہوئی مری طیبہ میں حاضری کیسا کرم ہوا یہ بتاؤں میں کس طرح میرے نبی کی چار سو پھیلی ہے روشنی ان کی مثال ڈھونڈ کے لاؤں میں کس طرح جب تک نہ اس طرف سے ملے اذنِ گفتگو حق اس کرم کا شعر […]

مری زبان پہ ان کی ہے گفتگو اب تک

اسی سبب ہے مری ذات سرخرو اب تک نبی کی نعت نے رکھی ہے آبرو اب تک ہمیشہ نعت کہوں یہ ہے آرزو اب تک خدا نے رکھا رفعنا کا تاج جن کے سر انہیں کا ذکر ہے ہر لمحہ چار سو اب تک بلائیں گے مجھے اک روز آپ طیبہ میں حضور ہے مرے […]

ان کا نہیں ہے ثانی نہ ماضی نہ حال میں

میرے نبی ہیں یکتا جمال و کمال میں آئے ہیں جب بھی وہ حسنِ خیال میں نکھرے تمام رنگِ سخن اک جمال میں ظلمت کو دور کر کے وہ لائے ہیں روشنی چمکا ہے نور جہل کے ذہن و خیال میں لائے وہ پنج وقتہ نمازوں کے سلسلے تحفہ ملا تھا عرش پہ رب سے […]

چراغِ عقیدت کو دل میں جلا کر

ہمیشہ زباں سے نبی کی ثنا کر مجھے ہجرِ طیبہ سے مولا رہا کر حضوری مدینے کی مجھ کو عطا کر اگر چاہیے ہے عنایت خدا کی جیو دل میں عشقِ محمد بسا کر مقدر حلیمہ کا اس وقت چمکا چلیں گود میں جب نبی کو اٹھا کر تمنا زیارت کی ہے دل میں آقا […]