اے میرے مولا ترِی دہائی تُو میری توبہ قبول کر لے

ہے تیری محتاج کل خدائی تُو میری توبہ قبول کر لے شباب لہو و لعب میں گزرا تو اب بڑھاپے میں ہوں پریشاں کہ عمر ساری یونہی گنوا ئی، تُو میری توبہ قبول کر لے کہ حرص دنیا میں عمر بیتی سو تیرے در سے رہا تغا فل یہ دنیا داری نہ کام آئی تُو […]

اے مالکِ ارض و سما ، تُو لائقِ حمد و ثنا

سنتا ہے تُو ہر التجا ، تُو لائقِ حمد و ثنا ہر بے کس و لاچار کا تُو مالک و مختار ہے ہر بے نوا کا ہم نوا ، تُو لائقِ حمد و ثنا رحمان ہے غفّار ہے اور عفو ہے زیبا تجھے کر درگزر میری خطا ، تُو لائقِ حمد و ثنا بیتِ حرم […]

جو ان کے در پر جھکا ہوا ہے

فلک پہ گویا کھڑا ہوا ہے جو اٹھ گیا ہے درِ نبی سے وہ ذلتوں میں گرا ہوا ہے جڑا ہوا ہے جو ان کے در سے اسی پہ عقدہ کھلا ہوا ہے اگر وہ راضی خدا بھی راضی بڑوں سے ہم نے سنا ہوا ہے بھنور کی زد میں ہے میری کشتی فراتِ عصیاں […]

جو یادِ نبی میں نکلتے ہیں آنسو

گراں موتیوں میں وہ ڈھلتے ہیں آنسو اُمڈتا ہے آنکھوں میں گویا سمندر جو دھیرے سے پلکوں پہ چلتے ہیں آنسو جونہی یاد آتی ہیں طیبہ کی گلیاں نہیں پھر سنبھالے سنبھلتے ہیں آنسو تصور میں لاتا ہوں جب بھی مدینہ تو بے ساختہ یہ ابلتے ہیں آنسو گریں گے یہ ارضِ مدینہ پہ جا […]

ماہِ میلاد ہے اک دعا مانگ لیں

بس درِمصطفٰی پر قضا مانگ لیں وہ خدا کی عطا وہ قسیمِ عطا آؤ قاسم کے در سے عطا مانگ لیں ان کو ہر شے کی کثرت عطا ہو گئی آنے والے خدا جانے کیا مانگ لیں ہر جگہ جن کو صحبت ملی آپ کی کچھ انہی سے ہی صدق و صفا مانگ لیں عدل […]

شوقِ درِ رسول میں گھر بار چھوڑ کر

آئے ہوئے ہیں دلبر و دلدار چھوڑ کر مدت سے ہے بسی ہوئی دل میں یہ آرزو جائیں مدینہ سارا یہ سنسار چھوڑ کر دنیا میں معتبر رہیں یہ سوچ ہے غلط سرکار کا دیا ہوا کردار چھوڑ کر طیبہ کی سرزمین ہے جنت زمین پر لوٹے گا کون خلد کے آثار چھوڑ کر جس […]

نہیں ہے منگتا کوئی بھی ایسا کہ جس کا دامن بھرا نہیں ہے

انہی کے در پر میں جاکے سمجھا کہ میرے دامن میں کیا نہیں ہے عطا ہے ان کی، عنایتیں ہیں، شفاعتیں ہیں، کفالتیں ہیں کرم کی بارش برس رہی ہے یہ سلسلہ تو رکا نہیں ہے عطائے ربی کے وہ ہیں قاسم سو ان کے در پر کمی ہو کیسے شہ و گدا میں کوئی […]

رہے دل میں جو یاد ان کی تو نزہت ساتھ رہتی ہے

عجب خوشبو درودوں کی بدولت ساتھ رہتی ہے جہاں جاتا ہوں رہتا ہوں سدا رحمت کے سائے میں یہی تو فیضِ نسبت ہے کہ رحمت ساتھ رہتی ہے میں تنہائی میں روضے کا تصور جب بھی کرتا ہوں اسے ہر بار تکنے کی وہ حسرت ساتھ رہتی ہے محبت ان سے ایماں کی جو شرطِ […]