دل میں ہو یادِ مصطفیٰ غم سے رہائیاں بھی ہوں

لب پہ ہو نامِ مصطفیٰ نعت کمائیاں بھی ہوں اے مرے چارہ گر حبیب! آپ کے شہر کے قریب اشک فشاں محبتیں وجد میں آئیاں بھی ہوں اے مرے خالقِ سخن! مجھ کو وہ حرفِ نور دے ذکرِ نبی کے شہر تک جس کی رسائیاں بھی ہوں عہدِ خزاں بہار ہو، ختم یہ انتظار ہو […]

وردِ درودِ پاک سے رستہ سمٹ گیا

برسوں کا جو سفر تھا، وہ لمحوں میں کٹ گیا زلفیں ہٹیں تو دیکھنے والوں کو یوں لگا والشمس رخ پہ ابر کا سایا تھا، چھٹ گیا مولا کا اختیار دکھانے کے واسطے قبلہ بدل گیا، کبھی سورج پلٹ گیا کفار نے دلیل طلب کی، زمین پر اور چاند آسمان پہ ٹکڑوں میں بٹ گیا […]

نہاں ہے خانۂ دل میں وہ نام بچپن سے

انیسِ جاں ہیں درود و سلام بچپن سے حروفِ نعت میں خورشید کی شعائیں ہیں میں لکھ رہا ہوں یہ روشن کلام بچپن سے ہزار رحمتِ رب جذب عشقِ پر جس نے سکھا دیا ہے مجھے ایک کام بچپن سے زہے نصیب کہ حاصل ہے دل کو یہ لذت مراقبے میں سلام و پیام پچپن […]

تشنہ لب ہوں سرِ محشر، آقا

اے مرے ساقئ کوثر، آقا سر بسر خير، سراپا خوبی حُسنِ تخلیق کا مظہر، آقا سب حجابات ہوا ہو جائیں ہو عطا آنکھ کو منظر آقا آیہِ ردِ بلا "یا احمد ” ہر کڑے وقت میں یاور آقا ذہن روشن ہے بہ فیضِ مدحت ہیں مری سوچ کا محور، آقا انبیا،عفو و کرم کے دریا […]

نظر سے لوحِ دل پہ کچھ عبارتیں لکھی گئیں

برنگِ نور، سرخوشی کی ساعتیں لکھی گئیں بیادِ شہر مصطفیٰ کبھی جو آنکھ نم ہوئی اُس اک گھڑی میں نعت کی اجازتیں لکھی گئیں محبتوں کو میں نے صرف اُن کے نام کر دیا تو پھر مرے نصیب میں محبتیں لکھی گئیں ترے لیے تو زندگی کو زندگی کیا گیا ترے لیے تو مصحفوں میں […]

لے چلا مجھ کو طالعِ بیدار

میری منزل وہ گنبد و مینار فرقتوں میں حضوریوں کے مزے عرصۂ ہجر، لمحۂ دیدار اپنی خوش قسمتی پہ نازاں ہیں ہم غلامانِ احمد مختار حاصلِ عمر ہے، وہ اک لمحہ جب لکھا تھا وہ نام پہلی بار افصح الناس! دے سخن کی بھیک دل میں رکھتا ہوں خواہشِ اظہار ق رحمتِ دو جہاں ، […]

دنیا کے ٹھکرائے لوگ

تیرے در پہ آئے لوگ تیرے نام کا ورد کریں دل میں درد بسائے لوگ تیرے ذکر سے کِھل اٹھیں کملائے،مرجھائے لوگ تیرے حُسن کی بات چلی بات نہیں کر پائے لوگ دھوپ سے بچ کر چلتے ہیں تیرے سائے سائے لوگ سب تیرے ہی منگتے ہیں اپنے اور پرائے لوگ

یہی دستور ہے اہلِ وفا کا

زبان پر ورد ہو صلِ علیٰ کا بس اک لمحہ ملے وہ چشمِ بینا کروں دیدار محبوبِ خدا کا کسی مشکل میں گھبراتا نہیں دل لبوں پر نام ہے مشکل کشا کا سبھی بیمار اچھے ہو رہے ہیں کرشمہ ہے مدینے کی ہوا کا گنہگاروں کی بخشش اور کیا ہے؟ کرم ہے شافعِ روزِ کا […]

سرورِ کونین، جانِ کائنات

اس طرف بھی اک نگاہِ التفات نعت اصلِ شاعری، اصلِ حیات نعت عرفانِ سخن، عرفانِ ذات زینتِ شہرِ سخن، وہ ایک نام وجہِ تخلیقِ جہاں، وہ ایک ذات آپ کی آمد سے یہ روشن ہوا سب اندھیرے تھے جہاں میں بے ثبات سب ترقی یافتہ اقوام نے آپ سے پایا ہے آئینِ حیات ہم گنہگاروں […]

بے نوا ہوں مگر ملال نہیں

اشک، محتاجِ عرضِ حال نہیں اے خیالِ رخِ شہِ خوباں تیرے جیسا کوئی خیال نہیں حسنِ صورت میں، حسنِ سیرت میں مصطفیٰ کی کوئی مثال نہیں نقشِ پائے حضور رہبر ہے اب بھٹکنے کا احتمال نہیں دولتِ حُبِ شاہ کے صدقے مفلسی کا مجھے ملال نہیں اُن کی رحمت ہے، میری قسمت میں میرے اعمال […]