مجھ کو لے چل مدینے میں میرے خدا

بیٹھ کر جالیوں کے قریں پھر سدا میں دُرودوں کی لڑیاں بناتی رہوں حالِ دل مصطفیٰ کو سناتی رہوں اپنے اشکوں سے آنکھوں کا کر کے وضو روضۂ پاک ہو پھر مرے رُو بَرو مَیں عقیدت کی کلیاں سجاتی رہوں حالِ دل مصطفیٰ کو سناتی رہوں کاش ہو جاؤں طیبہ نگر کی مکیں مجھ کو […]

سارے عالم میں خدا نے آپ کو یکتا کیا

اور ساری خلق کو پھر آپ کا شیدا کیا دے دیا محبوب تم کو یہ مرا احسان ہے مومنوں میں آپ کا مالک نے یوں چرچا کیا حُسنِ صورت حُسنِ سیرت اورحسیں کردار کو مصطفیٰ کی ذات میں اللہ نے یکجا کیا آمنہ بی بی کے گھر میں نور والے آگئے جھک گیا کعبہ اِدھراور […]

لکھ رہی ہوں نعت میں لے کر سہارا نور کا

میری سوچوں پر تو رہتا ہے اجارہ نور کا آپ کے اوصاف ہیں اللہ کے قرآن میں کر رہا ہے اُن کی مدحت پارہ پارہ نور کا مہر و ماہ و کہکشاں میں آپ ہی کا نور ہے بھیک دے کر آپ نے صدقہ اُتارا نور کا جلوہ گر ہوتا تھا جو روح الامیں کے […]

کیا خوب ہیں نظارے نبی کے دیار کے

کتنے حسین رنگ ہیں لیل و نہار کے آئے ہیں جو حضور کے در پر گزار کے پھر کاش لوٹ آئیں وہی دن بہار کے دل میں سما گئی ہیں طیبہ کی رونقیں آنکھوں میں بس گئے ہیں وہ جلوے مزار کے ذرّے بھی اس زمین کے ہیں مہر و ماہ سے قرباں مہکتے نور […]

نبی کے دیس کی ٹھنڈی ہوائیں یاد آتی ہیں

معطر مشکبو پیاری فضائیں یاد آتی ہیں کبھی جب بیٹھتے تھے گنبدِ خضرا کی چھاؤں میں جو مانگی تھیں وہاں ساری دعائیں یاد آتی ہیں وہ بادل رحمتوں کے اور بخشش کی فراوانی برستی ہر گھڑی نوری گھٹائیں یاد آتی ہیں درودوں کے سلاموں کے ترانے وہ رسیلے سے اذانوں کی بڑی میٹھی صدائیں یاد […]

ہو جائے حاضری کا جو امکان یا رسول

بن جائیں ہم بھی آپ کے مہمان یا رسول بیٹھے رہیں جو گنبدِ خضرا کے سامنے رہتا ہے اب تو دل میں یہ ارمان یا رسول سارے جہاں میں آپ سا کوئی حسیں نہیں توصیف کر رہا ہے قرآن یا رسول روزِ جزا ملے گی شفاعت حضور کی ہے عاصیوں پہ آپ کا احسان یا […]

اک چشمِ عنایت کے آثار نظر آئے

جب مجھ کو تصور میں سرکار نظر آئے پیکر تھے وفاؤں کے اصحابِ نبی سارے آقا کی محبت میں سرشار نظر آئے کیا جشن تھا طیبہ میں سرکار کی آمد پر جی جان فدا کرتے انصار نظر آئے طیبہ کی حسیں نگری پُر نور نظارے ہیں گنبد وہ نظر آیا مینار نظر آئے بے رنگ […]

ذکرِ خیر الانام ہو جائے

عمر یونہی تمام ہو جائے لب پہ صلِ علیٰ رہے ہر دم یہ ہی عادت مدام ہو جائے جس سے آتی ہو خوشبوئے حسّاں کاش ایسا کلام ہو جائے مشکبو ہوں تخیلات مرے نعت لکھنے سے کام ہو جائے سر پہ رکھ لوں جو نعلِ پاکِ نبی تاج داروں میں نام ہو جائے آتے جاتے […]

یہ کرم ہے ربِ کریم کا مرے لب پہ ذکرِ رسول ہے

کہیں میٹھا میٹھا سُرور ہے کہیں رحمتوں کا نزول ہے میں گدائے آلِ رسول ہوں مرے پاس کوئی کمی نہیں جو ہوئی ہیں اتنی نوازشیں تو یہ فیضِ زہرا بتول ہے ہوں میں گم جو آقا کی یاد میں ہیں انہی کے نام کی برکتیں مری دھڑکنوں میں وہی رہیں یہی چاہتوں کا اصول ہے […]

شبِ سیاہ میں پُرنور ماہِ تام آیا

پیامِ رب لیے نبیوں کا وہ امام آیا انہی کی نعت ہے آیاتِ میں بھی جلوہ فشاں انہی کی شان میں اللہ کا کلام آیا لیا جو نامِ محمد تو ٹل گئی مشکل یہی وسیلہ مری مشکلوں میں کام آیا نبی کی یاد میں گزری ہے زندگی ساری انہی کا ذکر مرے لب پہ صبح […]