مہک کے گنبدِ خضرا سے جب بھی تو آئے

ہوا سے سانس کو جنت کی مشک بو آئے درود جیسے تخیل سے لب پہ وارد ہو خیال جھٹ سے مدینے کو جاکے چھو آئے درود پڑھ کے سماعت شریک ہوتی ہے کہیں جو کان میں سیرت کی گفتگو آئے تو داستانِ مدینہ کو یوں سنا زائر مزا جو پایا ہے تونے وہ ہو بہو […]

تو برتر تو ہی اعلیٰ، انت مولانا

ترا ہم کو سہا را ، انت مولانا جہانِ رنگ و بو تیری کہانی ہے مصنف تو ہی اس کا ، انت مولانا زمین و آسماں میں حکمتیں تیری کوئی ڈھونڈے تو ہوں وا، انت مولانا ترے بندے تجھے چاہیں ہمیشہ ہی کوئی تجھ سا حسیں کیا ، انت مولانا وسیلہ حشر میں تیرا نبیؐ […]

آپ ہیں کبریا میرے مولا ہیں آپ

آپ کا دان ہے ، میرے داتا ہیں آپ میں غلامِ غلامانِ احمدؐ جو ہوں ہے کرم آپ کا ، میرے آقا ہیں آپ کوزہ گر آپ سا، ہے نہ ہوگا کبھی چاک کن آپ کا ، کیا ہی دانا ہیں آپ کاش ہو جاؤں میں عشقِ میں اب فنا صاحبِ لم یزل، میری منشا […]

اور کہاں کو جائیں یا رب

تیرے ہی در آئیں یا رب کیوں نہ تیرے نغمے گائیں تیرا ہی تو کھائیں یارب کُن سے قائم کردی دنیا قرباں تیرے جائیں یارب اوپر نیچے تو ہی تو ہے ہر سو، دائیں بائیں یا رب تیری چاہت تک نہ پہنچیں مل کے ستر مائیں یا رب

درگزر کر مری خطا مولا

مجھ کو تیرا ہی آسرا مولا درد مندوں کا درد دے مجھ کو تجھ سے میری یہی دعا مولا تیری وحدت پہ میری موت آئے ہے اسی میں مری بقا مولا صلہ رحمی کے راستے پر ڈال ہم کو غفلت سے تو جگا مولا تیرے بندوں کو تیری رحمت سے تیرے رستے پہ ہی چلا […]

کہتے ہو تم کہ تم کو یقیں دین پر بھی ہے

حُبِّ رسولِ پاک ﷺ کا دل پر اثر بھی ہے دعوے بہت ہیں عجز کے پر، کرّوفر بھی ہے کچھ حُبِّ اقتدار بھی ہے عشقِ زر بھی ہے ’’اے وارثانِ طُرَّۂ طرفِ کلاہِ کیَ سیلِ زماں کے ایک تھپیڑے کی دیر ہے‘‘ تم اقتدار ہی کو سمجھتے ہو زندگی بھولے ہوئے ہو اپنے ہی لمحاتِ […]

یوں سرِ جادہء احساس ہو مشعل روشن

کہ بندھے صرف مدینے سے دلوں کا بندھن صرف آئینہء کردارِ رسولِ عربی ﷺ روبرو رکھنا ہے دنیا کے ہٹا کر درپن شاعری کا وہ قرینہ ہو مُیسر کہ سدا کھِل سکیں شعر میں مدحت کے گلاب اور سمن آئے اے کاش کہ خوابوں میں وہ لمحہ بھی کبھی ! چھو سکے سرورِ کونین ﷺ […]

نور دے کر، یاشفیقؒ و مشفقِ من، خواب کو

چین کچھ تو بخش دیجے دیدۂ بے تاب کو قربتِ سرکارِ دو عالم ﷺ میں رہ کر پائی ہے آپ نے وہ شان جس پر رشک ہو اقطاب کو معرفت کی سیر میں اس طرح خود آگے بڑھے کر دیا پیچھے سفر میں شیخ کو اور شاب کو گو، رہا لاغر جسد، پر روح تھی […]

ہیں جاں نثار ہم جو رسالت پناہ ﷺ کے

کیوں نقش مٹتے جاتے ہیں دیں سے نباہ کے؟ اُمت کو جو اُخوۃِ باہم سکھائی تھی سب مٹ چکے نشان بھی اُس رسم و راہ کے ایسے فدائی کیسے نظر آئیں دہر میں؟ اپنائیں رنگ ڈھنگ جو حق کی سپاہ کے ہر وصف چھن گیا ہے مسلماں سے خیر کا کیسے کرے گِلے بھی یہ […]

جذبۂ الفت شہہِ خیراُلامم ﷺ کی نذر ہے

میری مدحت آپؐ کی چشمِ کرم کی نذر ہے آج پھر احساسِ دوری بڑھ رہا ہے دم بدم آج پھر رودادِ غم لوح و قلم کی نذر ہے کاش میں دربارِ سرور ﷺ میں پہنچ کر کہہ سکوں زندگی کی ناؤ اب بحرِ عدم کی نذر ہے میرے سجدوں کے لیے اک سمت ہے کعبہ […]