مجید لاہوری کا یومِ پیدائش

آج نامور مزاح نگار اور حاشیہ نویس مجید لاہوری کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 10 جون 1913ء – وفات: 26 جون 1957ء) —— مزاح نگار، حاشیہ نویس مجید لاہوری 1913 میں گجرات (پنجاب) میں پیدا ھوئے۔ ان کا اصل نام عبد المجید چوہان تھا۔ 1938 میں لاہور کے روزنامہ ” انقلاب”سے اپنے صحافتی کیریئر کی […]

محمد حنیف ندوی کا یومِ پیدائش

آج پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمِ اسلام کے نامور عالمِ دین، محقق، مفسرِ قرآن، فلسفی اور مترجم مولانا محمد حنیف ندوی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 10 جون 1908ء – وفات: 12 جولائی 1987ء) —— محمد حنیف ندوی 10 جون 1908ء کو گوجرانوالہ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد […]

سید آلِ رضا کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر اور مرثیہ نگار سید آلِ رضا کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 10 جون 1896ء — وفات: یکم مارچ 1978ء) —— اردو کے نامور شاعر سید آلِ رضا 10 جون 1896ء کو قصبہ نبوتنی ضلع اناؤ (اودھ) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد خان بہادر سید محمد رضا 1928ء میں اودھ چیف […]

شیدا چینی کا یوم پیدائش

آج چین سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف شاعر ڈاکٹر یونگ وان لئیو شیدا چینی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 10 جون 1931ء – وفات: 7 مارچ 2015ء) —— اردو کا چینی شاعر: شیدا چینی —— چین کی تہذیب، ثقافت اور زبان بہت قدیم ہے۔ جب زبان قدیم ہے تو شعری روایات […]

الطاف فاطمہ کا یوم پیدائش

آج معروف ناول نگار و افسانہ نگار الطاف فاطمہ کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 10 جون 1927ء — وفات: 29 نومبر 2018ء) —— الطاف فاطمہ کا تعلق ریاست پٹیالہ سے ہے۔ ان کے والد کا نام فضل امین تھا۔ الطاف فاطمہ لکھنوء میں 1927 میں پیدا ہوئیں۔ اسی جگہ انہوں نے ہوش سنبھالا اور لکھنؤ […]

محمد حسین آزاد کا یوم پیدائش

آج نامور انشا پرداز، مورخ، شاعر، نقاد اور ماہر تعلیم محمد حسین آزاد کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 10 جون 1830ء— وفات: 22 جنوری 1910ء) نوٹ : تاریخِ پیدائش کتاب احوال و آثار ، محمد حسین آزاد از محمد صادق ، شائع شدہ 1976 ء ، اور کتاب مونوگراف ، محمد حسین آزاد از عتیق […]

نشتر امروہوی کا یومِ پیدائش

آج طنز و مزاح کی دنیا کے معروف شاعر نشتر امروہوی کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 9 جون 1957ء – وفات: 16 ستمبر 2020ء) —— امروہہ کی مردم خیزسر زمین سے تعلق رکھنے والے شاعر ـ’’ڈاکٹر نشتر امروہوی ‘‘ آج کے دور میں محتاجِ تعارف نہیں ہیں۔ان کی شاعری کی ابتداء 1972ء میں ہوئی اور […]

اسد بھوپالی کا یوم وفات

آج معروف نغمہ نگار اسد بھوپالی کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 10 جولائی، 1921ء – وفات: 9 جون، 1990ء) —— اسد اللہ خاں المروف اسد بھوپالی ، بھارت کے نامور شاعر اور فلمی گیت نگار تھے۔ انہیں فلم میں نے پیار کیا کے گیت دل دیوانہ بن سجنا کے مانے نہ پر بھارت کی فلمی […]

کیف عظیم آبادی کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر کیف عظیم آبادی کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 8 جون 1937ء – وفات: 24 جنوری 1994ء) —— کیف عظیم آبادی 8 جون 1937ء کو شہر عظیم آباد ، پٹنہ میں پیدا ہوئے ۔ 19 نومبر 1979 ء کو ایک حادثے کے نتیجے میں ان کو داہنی ٹانگ سے محروم ہونا پڑا ۔ […]

شمیم کرہانی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر شمیم کرہانی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 8 جون 1913ء – وفات: 19 مارچ 1975ء) —— شمیم کرہانی (Shamim Karhani) ایک ‘زمیندار’ خاندان میں سید محمد اختر اور امت الزہرہ کے ہاں 8 جون 1913 کو گاؤں ‘کرہان’ ضلع ماؤ، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام ‘سید شمس الدین حیدر’ […]