بہرِ علم و ہنر میرے امجد علی

منقبت شان حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ بموقع 2 ذی القعدہ عرس امجدی حضور صَدْرِ شریعت، بدرِ طریقت، حکیم الامت، مُحسنِ اَہلِ سنّت، خلیفۂ سرکار اعلیٰ حضرت، مُصنِّفِ بہارِ شریعت حضرتِ علّامہ مولانا الحاج مفتی محمد امجد علی اَعظمی رَضَوی رحمۃ اللہ علیہ —— بہرِ علم و ہنر میرے امجد علی چمکیں مثل قمر […]

طيبہ طاہرہ عابدہ فاطمہ

منقبت شان سیدہ پاک رضی اللہ تبارک و تعالیٰ عنہا شہزادی رسول زوجئہ مولا علی مادر حسنین کریمین خاتون جنت طيبہ طاہرہ عابدہ زاہدہ زاہرہ سیدہ فاطمہ الزہراء رضی اللہ تبارک و تعالیٰ عنہا —— طيبہ طاہرہ عابدہ فاطمہ زاہدہ زاہرہ سیدہ فاطمہ راحت جان خیرالوریٰ فاطمہ زوجئہ حضرت مرتضیٰ فاطمہ مادر سیدالاسخیا فاطمہ نور […]

بے شک وہ صحابی بھی ہیں دامادِ نبی بھی

اوّل ہیں وہی اُمتِ مسلم کے ولی بھی عصمت تو ہوئی ختم نبوت پہ مگر ہاں محفوظ تھے عصیاں کی نجاست سے علیؓ بھی وہ عہدِ امارت میں بھی تھے فقر سراپا ٹھکرایا انہوں نے ہر اک اندازِ شہی بھی بوبکرؓ وعمرؓ کے بھی مشیر آپ تھے بے شک ممنون رہے اُن کی فراست کے […]

گلشنِ مصطفٰی کی مہکتی کلی ، پیر مہرِ علیؒ

عکسِ حیدرؓ کی رخ پر ہے جلوہ گری ، پیر مہرِ علیؒ پرتوِ خلقِ حسنینؑ و غوث الوریؒ ، مرحبا مرحبا! حسنِ کردار میں ہیں سراپا علیؓ ، پیر مہرِ علیؒ ورثۂ فکرِ اجداد کا تُو امیں ، بےشبہ بالیقیں بانٹ دی فکرِ اجداد کی روشنی ، پیر مہرِ علیؒ منہ کے بل گر گیا […]

مادرِ مُصطفٰی کی تو کیا شان ہے

گود میں جس کے نبیوں کا سلطان ہے ہے وہ نُورِ خدا تیری آغوش میں ذرّہ ذرّہ ہی جن کا ثنا خوان ہے اُن کے ایمان کے معترض جان لیں مادرِ مصطفٰی اصلِ ایمان ہے اُن کے قدموں میں ہے جنتِ مصطفٰی جبکہ جنت بھی آقا پہ قُربان ہے سیدہ فاطمہؓ کا تو ثانی نہیں […]

بنتِ خیرالوریٰ سیدہ فاطمہؓ

اوج صدق و صفا سیدہ فاطمہؓ تیرے آنے پہ اٹھتے ہیں خود مصطفےٰ یہ ہے رتبہ ترا سیدہ فاطمہؓ سب جھکائیں گے سر حشر میں آئے گا جب ترا قافلہ سیدہ فاطمہؓ تیرا ڈھلکے جو آنچل نہ پھوٹے سحر یہ ہے تیری حیا سیدہ فاطمہؓ یہ ادب تھا کہ سورج نے دیکھا نہیں آپ کا […]

جو تولتے پھرتے ہیں ایمانِ ابو طالب

اے کاش! انہیں ہوتا عرفانِ ابو طالب کس شان سے خدمت کی خالق کے پیمبر کی اعزاز ترا عمراں ، کیا شانِ ابو طالب اصحابِ نبی بولے کیا ورقَتہ مصحف ہے! وہ ، سامنے رہتا تھا قرآنِ ابو طالب کھل جائیں گے سب عقدے یکبارگی نادانو پڑھ کے تو ذرا دیکھو دیوانِ ابو طالب رہنا […]

اس کی طرف ہوا جو اشارہ علیؓ کا ہے

خیبر لرز رہا ہے کہ نعرہ علیؓ کا ہے ایمان کی نظر سے ہی آئے گا یہ نظر منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہے جنّت کی آرزو ہے پھر آل نبی سے بُغض جنّت کا یہ نظام تو سارا علیؓ کا ہے نوکِ سناں پہ چڑھ کے جو کرتا رہا کلام زھراؓ کا […]

حیدرؓ و زہراؓ کا ثانی کون ہے کونین میں

بے شبہ بے مثل ہے ان کا نسب دارین میں ان کی عظمت کی گواہی آیتِ تطہیر ہے پھول ہیں گلشن میں ان کے صورتِ حسنینؑ میں جن کو آقا نے کہا یہ دو مرے ریحان ہیں جنتی پھولوں کی خوشبو مرحبا سبطین میں شبرؓ و شبیرؓ کی توقیر کرنا دم بہ دم ہے فلاحِ […]

حضرتِ عثمانؓ کے ذوقِ عبادت کو سلام

زیر شمشیرِِ عدو ان کی تلاوت کو سلام تیرے حلم و بُرد باری کی نہیں ملتی نظیر عجز کے پیکر ترے عجزِ طبیعت کو سلام کہہ دیا سرکار نے عثمانؓ میرا ہے رفیق مرحبا عثمانؓ تیری اس رفاقت کو سلام دین کی خاطر دیا ہے مال و زر دل کھول کر منبعِ جود و سخا […]