قبا گلوں کی ہے پہنے ترا خیال حسین

ہے عکسِ رحمتِ عالم ترا جمال حسین منار عزم و تحمل کی زندگی تو ہے ترے کمال کا پرتو ہے ہر کمال حسین تہی ہے دامن امید اک زمانے سے نگاہِ فیض اثر کا گہر اچھال حسین یہ کس نے کہہ دیا میداں میں تو اکیلا تھا تھا صبر تیغ ، شجاعت تھی تیری ڈھال […]

ترا لطف تیری عطا فاطمہ

ہمیں بھی ہے در کار یا فاطمہ سخاوت ہے دامن پسارے ہوئے ترا گھر ہے رشکِ غنا فاطمہ ہوئی بزمِ کونین کی آبرو پدر کی ترے خاکِ پا فاطمہ کیا ہے ہمیشہ تری یاد نے مداوا مرے رنج کا فاطمہ ملائک ہیں خدامِ در آپ کے یہ اوجِ کمال آپ کا فاطمہ نجابت ، شرافت […]

خاک ہم ہیں،کوہِ فاراں ہیں علیِ مرتضی

دشت ہم ہیں ، ابر باراں ہیں علیِ مرتضی ماورا تعداد سے ، اوزان سے ، مکیال سے لطف تیرا ، تیرے احساں ہیں علیِ مرتضی جملہ اربابِ شجاعت ، جملہ احباب سخن تیری اک جنبش پہ قرباں ہیں علیِ مرتضی رات ہجرت کی ہے ، بستر سیدِ کونین کا آج تو قسمت پہ نازاں […]

مظہر حسنِ یقیں ہیں سیدی نواب شاہ

جلوۂ نور مبیں ہیں سیدی نواب شاہ عقل کی فطرت میں شامل ہی نہیں ہے فیصلہ دل یہ کہتا ہے یہیں ہیں سیدی نواب شاہ معتقد ہونا پڑا مجھ کو نگاہ شوق کا جس جگہ دیکھا وہیں ہیں سیدی نواب شاہ ہو گئیں خیرہ نگاہیں دیکھ کر حسن و جمال چاند تاروں سے حسیں ہیں […]

جب رخ پاک سے پردہ وہ ہٹا دیتے ہیں

بزم احساس کو جلوؤں سے سجا دیتے ہیں سر جو اس در پہ عقیدت سے جھکا دیتے ہیں میرے مرشد انہیں ذیشان بنا دیتے ہیں شاہ نواب کو احوال سناکر دیکھو کام بگڑے ہوئے جتنے ہیں بنا دیتے ہیں غنچۂ دل مرا اک آن میں کھل جاتا ہے اپنے دامن کی وہ جب ٹھنڈی ہوا […]

رہبر راہ ہدایت، حضرت نواب شاہ

افتخارِ دین و ملت حضرت نواب شاہ منبع جود و سخاوت حضرت نواب شاہ مصدرِ لطف و عنایت حضرت نواب شاہ رونق بزم ولایت حضرت نواب شاہ واقف اسرارِ وحدت حضرت نواب شاہ انبیا کی اس وراثت کا انہیں کہئے امیں پاس دار و علم و حکمت حضرت نواب شاہ دامن صبر و رضا چھوٹے […]

تو قرار جان بتول ہے تری ذات جلوۂ حیدری

ترا عشق عشق حسین ہے تری ہر ادا میں ہے دلبری ترا نام آل رسول ہے تو علی کے باغ کا پھول ہے ترا رنگ قادری رنگ ہے تری خوشبو خوشبوئے سنجری تو غریق ذات قدیم ہے تو کریم ابن کریم ہے تری شان کتنی عظیم ہے ملا خاندان پیمبری تری ابتدا تری انتہا کا […]

تاجدارِ بزمِ عرفاں مرشدی نواب شاہ

پرتو محبوبِ یزداں مرشدی نواب شاہ بہہ نہ جائے اشک کے سیلاب میں میرا وجود کب مٹے گا داغِ ہجراں مرشدی نواب شاہ دل کی دنیائیں ہیں روشن جسکی آب و تاب سے ہیں وہ خورشید درخشاں مرشدی نواب شاہ دور کر دو آج شامِ غم کی تاریکی تمام ہو مرا دل صبحِ رخشاں مرشدی […]

نواب شاہ ! آپ کا اعلیٰ مقام ہے

اک میں ہی کیا یہ سارا زمانہ غلام ہے نواب شاہ ! آپ تو اسکا قرار ہیں ہاتھوں میں جس کے دونوں جہاں کا نظام ہے چوکھٹ پہ لاکے رکھنا مرا کام تھا ، کیا شاداب کرنا دل کو مرے تیرا کام ہے نواب شاہ ! دیکھا ہے میں نے یہ بارہا منگتا تمہارے در […]

معرفت کے باب کا عنوان ہیں نواب شاہ

سالک و مجذوب کی پہچان ہیں نواب شاہ عارفوں کی بزم کی اک شان ہیں نواب شاہ عاشقوں کا دین اور ایمان ہیں نواب شاہ واقف اسرار ھو ہیں آشنائے رمزِ حق کشورِ لاھوت کے سلطان ہیں نواب شاہ زندگی کا لمحہ لمحہ پرتو خلق عظیم سنت سرکار کا عرفان ہیں نواب شاہ اے امانت […]