شاہِ جوانانِ خلُد

شاہِ جوانانِ خلُد، بادشہِ مشرقَین لختِ دلِ مُصطفٰے یعنی ھمارے حُسَین اُن کا مکمل وجُود نُورِ نبی کی نمُود اُن کا سراپا تمام عشقِ حقیقی کی عَین ماں ھیں جنابِ بتُول، بنتِ رسولِ کریم باپ ھیں شیرِ خُدا، فاتحِ بدر و حُنَین اُن کا امَر مُعجزہ سوز و غمِ کربلا آج بھی ھے گریہ ناک […]

تُم ہو معراجِ وفا ، اے کشتگانِ کربلا

ورنہ آساں تو نہیں تھا امتحانِ کربلا ہر کہانی جس نے لکھی ہے ازل سے آج تک وہ بھی رویا ہو گا سُن کر داستانِ کربلا دودھ کی نہریں بھی قُرباں ، حوضِ کوثر بھی نثار اِک تمہاری پیاس پر ، اے تشنگانِ کربلا کتنا خوش قسمت ہے میرا دل بھی ، میری آںکھ بھی […]

فنا کی رھگزر پہ منزلِ بقا حُسَینؑ ھے

فنا کی رہگزر پہ منزلِ بقا حُسینؑ ھے یہی ہے قصہ مُختصر ، یزید تھا ، حُسَینؑ ھے دُکھوں نے پوچھا کون ہے خدائے کائناتِ غم؟ ٹپکتے آنسوؤں نے چیخ کر کہا: حُسَینؑ ھے کرو گے کتنے قتل اِن نشانیوں کو دیکھ کر؟ کہ آنکھ نم ہے اور زباں پہ وِردِ یا حُسَینؑ ھے زمانے […]

تمہیں خبر بھی ہے جو مرتبہ حُسینؑ کا ہے

فرات چھیننے والو! خدا حُسینؑ کا ہے کوئی سدا نہیں روتا بچھڑنے والوں کو ثباتِ فرشِ عزا معجزہ حُسینؑ کا ہے ازل سے تا بہ ابد نُور کے نشاں دو ہیں اک آفتاب کا ہے ، اک نقشِ پا حُسینؑ کا ہے جہاں بھی ذکر ہو اشکوں کے گُل برستے ہیں یہ احترام نبی کا […]

شہزادہ علی اصغرؑ

کیا بتاؤں کہ اصغر پہ لکھتے ھُوئے وقت کیسا کٹا کیوں نظر خُوں ھُوئی، کیا رگیں چِر گئیں، کب کلیجہ کٹا سوچیے کتنا مُنّا سا ھوتا ھے چھ ماہ کا شیر خوار ایک ھی تیر سے چہرہ چھلنی ھُوا اور سینہ کٹا کُوفیوں سے کہو بی بی زینب کے دل سے کبھی پوچھ لیں کیسے […]

پلتی ہے کب سے دِل میں مدِینے کی آرزُو

اور اُن کی چشمِ پاک سے پینے کی آرزُو آقائے دو جہاں سے عقِیدت نہ ہو تو، ہو مرنے کا حوصلہ نہ ہی جِینے کی آرزُو ایسا بھی ہو گا دن کہ مدینے کو جائیں گے حج کے ہجوم میں ہے پسینے کی آرزُو جِن کو حضور یاد کریں خوش نصیب ہیں اُن کا ہُنر […]

مُجھے نِسبت مُحمد مصطفی سے

بڑا تُحفہ مِلا فضلِ خُدا سے گلوں کے لب پہ ہے ذکرِ محمّد کہا کیا راز شبنم نے صبا سے تصوّر میں مدِینے کی گلی ہے میں گُم ہوں سوچ میں کُچھ اس ادا سے عطا ہو رُوئے انور کا نظارہ کہاں تک دل کو دُوں یُونہی دلاسے مدینے کی گلی کوچوں میں گھوموں جہاں […]

اے شہِیدِ کربلا

اے شہِیدِ کربلا تُجھ پر فِدا میری وفا کاش تیری ذات سے بن جائے میرا سِلسِلہ ہے کرم اللہ کا گرویدہ ہیں اسلام کے ہر جگہ جلوہ نما وہ عکس اس کا جا بجا جاں نچھاور کی ہی تو نے عظمتِ اسلام پر اللہ اللہ  برہنہ خنجر تلے سجدہ کیا لے کے مشکِیزہ چلے جانا […]

طائِف میں ایک نُور کا پیکر لہُو لہُو

یا کربلا میں دیکھا ہے خنجر لہُو لہُو کربل کتھا کا ہم کو ذرا حوصلہ نہِیں ہوتا ہے دِل ہی داستاں سُن کر لہُو لہُو سر شاہ کا جُدا تو کیا ہے لعِین نے محوِ کلام نیزے پہ ہے سر لہُو لہُو دیکھا ہے جب سے چشمِ تصوُّر سے کربلا جنگل لہُو ہے، دشت لہُو، […]

سلونی سلونی کا یہ تاجور

میں کوفہ کی قاتل فضاؤں میں گم ہوں میں ماتم کی غمگیں صداؤں میں گم ہوں او ساجد کے قاتل او عابد کے قاتل او زاہد کے قاتل انگوٹھی کا تحفہ، تجلی، تشفی، عقیدت، محبت خدا کی رضاؤں کے قاتل او! کوفہ کی گلیوں،محلوں کی رونق کے قاتل دنوں کی سفیدی سے تیرہ شبی ایسے […]