تقویم کا پندار ہیں وہ سال تریسٹھ
پندار کا معیار ہیں وہ سال تریسٹھ تحسین کی تجسیم ہیں ساعاتِ معالی انوار بہ انوار ہیں وہ سال تریسٹھ موقوف اُنہی پر ہے شرَف یابئ ہستی کونین میں شہکار ہیں وہ سال تریسٹھ معراجِ سکینت ہے وہی عرصۂ فرحاں تسکینِ دلِ زار ہیں وہ سال تریسٹھ سرشارِ عطا رکھتے ہیں احساسِ دُعا کو فیضان […]