کس طرح کروں میں تیری توصیف رقم

عاجز ہے مری زباں، شکستہ ہے قلم تو حامد و احمد و حمود و محمود تو کامل و اکمل و کریم و اکرم کرتے ہیں تری گلی میں جاروب کشی خاقان و فغفور ہوں یا خسرو و جم تیرے خدام، تیرے نوکر چاکر شاہانِ جہاں سے بڑھ کے ہیں اہل حشم پندار کے بت ٹوٹ […]

میں بھی لکھوں نعت رسول کبیر

جس کا ثنا گو ہے خدائے قدیر کرتا رہوں مدح و ثنائے حضور طائر سدرہ ہو مرا ہم صفیر جب ہو رواں موج درود و سلام زینت قرطاس ہو لحن صریر خوش سخن و خوش دہن و خوش بیاں خوش نظر و خوش خبر و خوش ضمیر زلف سیہ اُس کی ہے عنبر فشاں چہرہ […]

رسول عالمیاں، وہ حبیب رب جلیل

سکون قلب پریشاں ہے جس کا ذکر جمیل خدا کا پاک نبی ، وہ محمد عربی کمال خلق و محبت کا نکتہ تکمیل حبیب رب تعالیٰ ، وہ سید والا ہے جس کا رتبہ اعلیٰ ورائے عقل و دلیل وہی معلم اعظم کہ جس سے تا بہ ابد زمانہ کرتا رہے گا علوم کی تحصیل […]

پردۂ آفاق میں ڈوب گیا آفتاب

ہونے لگا خیمہ زن شب کا طلسمِ حجاب چلنے لگی دہر میں بادِ سمومِ فریب پھیل گئی چارسو تیرگیِ اضطراب بڑھنے لگی ہر طرف قہر و ہلاکت کی لہر گرنے لگی جبر کی برق سراپا عتاب گل کدۂ زیست تھا دشت سکوت ضمیر خامش و بے صوت و رنگ مثل شبستانِ غاب عقل و خرد […]

جنہیں ان کے در سے اجازت ملی ہے

انہیں حاضری کی سعادت ملی ہے درِ مصطفٰی آسرا بے کسوں کا یہ قرآں سے ہم کو شہادت ملی ہے خطا کار پہنچا ہے جو بھی مدینے اسے مغفرت کی ضمانت ملی ہے عمرؓ بوبکرؓ کے مقدر پہ قرباں لحد میں بھی ان کو رفاقت ملی ہے غنیؓ اور حیدرؓ کی رفعت بھی دیکھو قرابت […]

خلوت میں کبھی یاد جو آئی ترے در کی

سوچوں میں ہی تصویر بنائی ترے در کی شاہوں کے وہ صد ناز اٹھاتا بھی تو کیسے تھی جس کے مقدر میں گدائی ترے در کی آتے ہیں سلامی کو شب و روز فرشتے خلّاق نے یہ شان بنائی ترے درکی سرکار! بناؤں گا اسے آنکھ کا سرمہ اس شوق میں کچھ خاک اٹھائی ترے […]

زندگی میرے نبی کی اک جلی تحریر ہے

خُلق ان کا سر بسر قرآن کی تفسیر ہے نامِ احمد کی حلاوت سے ہوئی سرشار روح آپ کے اسمِ گرامی کی عجب تاثیر ہے گُنبدِ خضرا کو دیکھا بجھ گئی سب تشنگی شکرِ باری ! یہ ہی میرے خواب کی تعبیر ہے سینۂ ارضی پہ کوئی جس جگہ غمگین ہو ہر کسی کے واسطے […]

ہے سب سے جُدا سیدابرار کا عالم

ہے سب سے جُدا سید ابرار کا عالم لائیں جو تصور میں وہ انوار کا عالم محمود کے منصب پہ ہوا ان کا تمکّن ہو کس سے بیاں احمد مختار کا عالم ہوتا ہے جہاں ان پہ سلاموں کا وظیفہ اس گھر پہ سدا رہتا ہے انوار کا عالم قُرآن میں اخلاق حمیدہ کا ہے […]

ہر ایک مقام پہ اصلِ نشانِ رحمت ہے

حضور آپ کا اُسوہ جہانِ رحمت ہے زمینِ دل پہ ہے روِز ازل سے سایہ فگن حضور آپ کی ہر بات شانِ رحمت ہے وہی تو گالیاں سن کر دعائیں دیتے ہیں اُنہی کا خُلق ہی روحِ بیانِ رحمت ہے عمل سے عاری ہے لیکن نہیں تہی داماں ترا غلام ہے اور درمیانِ رحمت ہے […]

وہ مکرّم وہ اعلیٰ و اولیٰ

وہ امامِ رسل ہے صلَِّّ اللہ ہر گھڑی ہی کرم ہوا اس کا وہ ہے ہر ہر گھڑی کی دل کی صدا وہ ہے ملہم وہ محرمِ اللہ وہ ہے اسرار و آگہی کا سِرا مدحِ احمد ہوئی ہے دل کی صدا اس سے حاصل ہوئی ہے مہر و عطا وہ محمد ہے سرورِ عالم […]