شاہ دو عالم سن لیجے میری نوا میری فریاد

ہادیٔ اعظم سن لیجے رہتا ہوں میں ہر دم ناشاد مجھ کو ہے طیبہ کا ارماں رہتا ہوں میں دن رات تپاں میرے مکرم سن لیجے زندگی ہے میری برباد کوئی نہیں میرا غم خوار کر دیا غم نے زار و نزار نوح کے ہمدم سن لیجے رہتی ہے دل کو آپ کی یاد آپ […]

ہیں شہ بحر و بر مدینے میں

کیا غریبی کا ڈر مدینے میں چل کے ہونا نہ تو کہیں بیتاب دیکھ اے چشم تر مدینے میں ذرے ذرے میں ہے جمال ان کا مست ہے ہر نظر مدینے میں کاش تا زندگی گزرتے رہیں میرے شام و سحر مدینے میں میں یہاں پر پڑا ہوں زار و نزار دل ہے المختصر مدینے […]

عشقِ سرکار مری ہستی کا عرفاں ٹھہرا

شکر صد شکر اُسی ذات پہ ایقاں ٹھہرا اس لیے زیست کی دشواری ہوئی ہے آساں آسرا میرا حضور آپ کا داماں ٹھہرا چاند بن کر وہ چمکتا ہے مری راتوں میں یادِ آقا میں جو آنسو سرِ مژگاں ٹھہرا پھول ہر گام مرے دل میں کھلے جاتے ہیں جب سے ہے میرا سفر سوئے […]

قسم خدا کی بہ لطف و کمال برسا ہے

جہاں بھی نورِ شہہِ خوش خصال برسا ہے گُلوں میں رنگ و مہک یوں ہی تو نہیں آئے چمن میں آپ کا حسن و جمال برسا ہے درود پڑھتے ہوئے اُن کا ذکر کرتے ہوئے ہر ایک دل پہ کرم بے مثال برسا ہے مدینہ پاک ہی واحد زمیں پہ بستی ہے جہاں کبھی بھی […]

مجھ پہ آقا کی بس اک بار نظر ہو جائے

زندگی کتنی تسلّی سے بسر ہو جائے دل ٹھکانہ بنے محبوبِ الٰہی تیرا اور مری آنکھ تری راہ گزر ہو جائے یادِ سرکار سے صحرا سے بھی خوشبو آئے اسمِ سرکار سے مٹّی بھی گہر ہو جائے تیرا دیوانہ بنے مثل زمانے کے لیے شعر مدحت کے کہے اور امر ہو جائے گُل و گلزار […]

دینِ اسلام ہے وفا کا سفر

ہے یہی اصل میں بقا کا سفر ایسے طیبہ تلک رسائی ہو جیسے گلشن تلک صبا کا سفر اسمِ احمد سے ہو گیا آساں آسمانوں تلک دعا کا سفر اک تسلسل سے جاری و ساری اُن کی جانب سے ہے عطا کا سفر گامزن ہوں میں روشنی کی طرف نعتِ سرکار ہے ضیا کا سفر […]

تبھی تو نام دنیا میں ہمارا معتبر ٹھہرا

ثنائے مصطفیٰ کرنا جو اعزازِ ہنر ٹھہرا میں سائے بانٹتا ہوں دشت والوں میں تسلسل سے مری آنکھوں میں جب سے شہرِ طیبہ کا شجر ٹھہرا خدائے لم یزل کی کس قدر مجھ پر نوازش ہے مری تقدیر میں شہرِ پیمبر کا سفر ٹھہرا وہ جس در کی گدائی پر شہنشاہوں کو بھی ہے ناز […]

ایسے روشن یہ زندگانی کی

ہر گھڑی میں نے نعت خوانی کی عرش پر بھی انہی کے چرچے ہیں جن پہ آقا نے مہربانی کی دل کشادہ رکھا سبھی کے لیے زندگی ایسے جاودانی کی میرے آقا نے ساری دنیا پر نرم لہجے سے حکمرانی کی نعت ایسی کہو کہ رب بھی کہے خوب سیرت کی ترجمانی کی چھوڑ کر […]

اس دنیا کے صحرا کو گلزار بنا ڈالا

سرکار نے ہر منظر شہکار بنا ڈالا تقدیر بدل ڈالی آقا کی اطاعت نے یثرب کے گڈریوں کو سردار بنا ڈالا اللہ رے یہ رحمت اللہ رے یہ قسمت مجھ کو بھی شفاعت کا حق دار بنا ڈالا اے شاہ ! کرم کیجیے مجھ پر کہ مرے دل کو دنیا کی محبت نے بے کار […]

راہِ طیبہ پہ قدم ایسے اُٹھاتا ہوا میں

قافلے والوں کو بھی نعت سناتا ہوا میں آپ کی یاد میں اب شام و سحر کٹتے ہیں نعت کے پھول قرینے سے سجاتا ہوا میں سننے والوں کے بھی ایمان کو تازہ کر دوں واقعے آپ کی سیرت کے سناتا ہوا میں ہر گھڑی وردِ زباں اسمِ نبی رہتا ہے دل کی تسکین کو […]