عشقِ احمد سے قرینہ آ گیا

میری نظروں میں مدینہ آ گیا خاکِ طیبہ ہاتھ جس کے آئی ہاتھ دنیا کا خزینہ آ گیا یاد میں جب بھی نبی کی رو پڑا اشک کی صورت نگینہ آ گیا جا رہے ہیں سوئے کعبہ قافلے لیجئے حج کا مہینہ آ گیا ان کو طوفاں میں پکارا جب فداؔ میرا ساحل پہ سفینہ […]

مدینے کی ہوائیں آ رہی ہیں

مہکنے پر فضائیں آ رہی ہیں جو ہم نے گنبد خضریٰ کو دیکھا زبانوں پر دعائیں آ رہی ہیں طفیلِ مصطفی جو مانگتے ہیں انہیں رب کی عطائیں آ رہی ہیں درود اب پڑھ رہے ہیں ہم فدائی بڑی شیریں صدائیں آ رہی ہیں فداؔ عشقِ محمد کا ہے صدقہ جو جنت کی ہوائیں آ […]

قلب وہ جس میں لگن آپ کی گھر کر جائے

آپ کا ہو کے وہ کیوں غیر کے در پر جائے زندگانی میں کبھی تو میں مدینے پہنچوں کاش اتنی سی دعا میری اثر کر جائے صرف ہو شوقِ عبادت نہ رہے زر کی ہوس اور دل سے نہ کبھی الفتِ سرور جائے در پہ سرکارِ دو عالم کے فداؔ حاضر ہو آخرت کا اے […]

مدینے کو مسافر جا رہے ہیں

مقدر پہ بہت اترا رہے ہیں بیاں اشکوں سے حالِ دل ہے اپنا مزہ ہم حاضری کا پا رہے ہیں خوشی میں چومتے ہیں سنگِ اسود مقدر پہ بہت اترا رہے ہیں ملا ہے سرمۂ خاکِ مدینہ اسے آنکھوں میں ہم لگوا رہے ہیں فرشتے بزمِ نورانی میں آ کر مزہ ذکرِ نبی کا پا […]

نیچی نظریں کئے دربار میں ہم آتے ہیں

غم کے مارے ہیں لئے سینکڑوں غم آتے ہیں غمزدہ لوگ ہیں بادیدۂ نم آتے ہیں لے کے ٹوٹے ہوئے دل ہی کو توہم آتے ہیں ہم خطا کار ہیں اور آپ کا در ہے اقدس شرم آتی ہے یہ کہتے ہوئے ہم آتے ہیں جب مصیبت میں کبھی گھر کے پکاروں ان کو کان […]

عرض یا رب قبول ہو جائے

شاد قلبِ ملول ہو جائے کاش جاؤں مدینے اور سر پہ خاک پائے رسول ہو جائے اس میں حبِ نبی جو بس جائے قلب شاداب پھول ہو جائے جس سے روشن ہیں آفتاب و قمر اس ضیا کا نزول ہو جائے مثلِ حسّان اے فداؔ میری نعتِ اقدس قبول ہو جائے

جو شمع یادِ نبی کی جلائی جاتی ہے

تو روشنی کی کرن دل پہ چھائی جاتی ہے خیالِ مدنی میاں جب بھی مجھ کو آتا ہے شبیہہ ان کی تصور میں چھائی جاتی ہے مہک وہ جنتِ فردوس کے چمن میں کہاں مہک جو گیسوئے احمد سے آئی جاتی ہے چلو اے حاجیو مکے سے ہم مدینے چلیں درِ رسول پہ بگڑی بنائی […]

خوشبوؤں سے مہکنے لگی ہے فضا، لے کے اسلام خیرالوریٰ آ گئے

بتکدے ہل گئے آ گیا زلزلہ ، رحمت عالمیں مصطفی آ گئے دے رہے ہیں شجر اور حجر یہ صدا، لے کے سرکار دینِ ہدیٰ آ گئے رب نے مقبول کر لی خلیلی دعا رحمت عالمیں مصطفی آ گئے بیکسوں، بے سہاروں کو حامی ملا اور یتیموں غریبوں کو والی ملا اے مریضو! تمہیں چارہ […]

طاہر و اطہر زبان مصطفیٰ

ارفع و اعلیٰ بیان مصطفیٰ کھول کر دیکھو کتاب کائنات یہ ہے ساری داستان مصطفیٰ زندگی کے جمگھٹے میں آج بھی سب سے اعلیٰ خاندان مصطفیٰ ان کے دم سے بس رہی ہے کائنات ہر جگہ ہے آستان مصطفیٰ ہے قیامت تک ولایت کا وجود چل رہا ہے کاروان مصطفیٰ وہ کسی ادنیٰ کی بیعت […]

شمیم نعت سے جو حالِ دل وجدان جیسا تھا

مرا ہر شعری مجموعہ بھرے گلدان جیسا تھا رہ عشقِ نبی میں نور سے ہر سانس روشن تھی وہاں پر ہر پڑاؤ منزلِ عرفان جیسا تھا کسی زائر سے پوچھا ، کیسا پایا شہر آقا کو جواب آیا کہ منظر خلد کے دالان جیسا تھا دلوں پر لکھ دیا قرآں ترے حسن تکلم نے مؤثر […]