نہیں قیدِ رنج وغم سے کوئی صورتِ رہائی

اے غیاث مستغیثاں ترے نام کی دُہائی ہے ظہورِ پاک تیرا ہمہ شانِ کبریائی تو زفہمِ من بلندی تو زفکرِ من ورائی بہ مقامِ مصطفائی بہ مقامِ مجتبائی بہ خیالِ من نہ گنجی بہ گمانِ من نہ آئی وہ سکندری سے بہتر وہ تونگری سے بہتر ترے در سے جو ملی ہے مجھے لذتِ گدائی […]

سبز و شاداب گلستانِ تمنا ہووے

کاش مسکن مِرا صحرائے مدینہ ہووے مجھ کو بھی روضہ ء اقدس کی زیارت ہو نصیب زہے قسمت جو سفر کُوئے مدینہ ہووے جب کہیں قافلے والے ، کہ مدینہ کو چلے شوق میں پھر تو مرا اور ہی نقشہ ہووے ایسی صورت میں درِ شاہِ عرب تک پہنچوں حال جیسے کسی ناچیز گدا کا […]

اب کے برس بھی کیفیت میں ڈوبا رہے قلم

اب کے برس بھی وادی بطحا کے پھول دے اب کے برس بھی رتجگے نعتوں کے کر عطا اب کے برس بھی اذن ثنائے رسول دے یارب ! فضائے جبر کا دامن ہو تار تار آنگن میں عافیت کی ہوائے خنک چلے یارب! حصار خوف سے نکلوں میں اس برس یارب! برہنہ سر ہوں میں […]

تخیل کو وضو دے کر لکھوں تیری ثنا مولا

نہیں ممکن بیاں لیکن یہ ہے تیری عطا مولا جہاں تک سوچتا ہوں تو ہی تو اعلی و اکرم ہے تیری مدح کہ تو افضل ہوا بعد از خدا مولا تیری مدح میں ہیں شامل ملائک لم یزل کے ساتھ ہوا ہے حکم ہم کو بھی کرو صل علی مولا دہائی ہے کہ محشر میں […]

دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی تو ہو

ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہی تو ہو مجھ پُر خطا کی لاج تمہارے ہی ہاتھ ہے مجھ ننگ دو جہاں کا وسیلہ تمہی تو ہو جو دستگیر ہے وہ تمہارا ہی ہاتھ ہے جو ڈوبنے نہ دے وہ سہارا تمہی تو ہو دنیا میں رحمت دو جہاں اور کون ہے جس […]

خوشا کہ دیدہ و دل میں ہے جائے آلِ رسول

زہے کہ وردِ زبان ہے ثنائے آلِ رسول اساسِ دینِ مبیں ہے وِلائے آلِ رسول جو سچ کہوں تو ہے ایماں عطائے آلِ رسول لئے ہے دامنِ دل میں عطائے آلِ رسول تونگروں سے غنی ہے گدائے آلِ رسول بہشت و کوثر و جامِ طہور کی ضامن صدائے آلِ محمد، نوائے آلِ رسول میں بُوترابی […]

مجھ کو حیرت ہے کہ میں کیسے حرم تک پہنچا

مجھ سا ناچیز درِ شاہِ امم تک پہنچا ماہ و انجم بھی ہیں جس نقشِ قدم سے روشن اے خوشا آج میں اس نقشِ قدم تک پہنچا کتنے خوش بخت ہیں ہم لوگ کہ وہ ماہِ تمام اس اندھیرے میں ہمیں ڈھونڈ کے ہم تک پہنچا (قربان یارسول اللہ آپ کی اس کمالِ کرم نوازی […]

وہی ہم اہلِ خطا کو نبی سے ملتا ہے

شبِ سیاہ کو جو روشنی سے ملتا ہے گدازِ قلب ہر اک شخص کو نصیب کہاں یہ فیض نسبتِ حبِ نبی سے ملتا ہے وہ ذاتِ پاک کہ جن کا نہیں کوئی سایہ سروں کو سایہء رحمت انہی سے ملتا ہے نبی کی یاد سے کرتے ہیں ہم رفو شاعر جو کوئی زخم ہمیں زندگی […]

جان سے جاؤں تو ہونٹوں پہ ثنا ہو، آمین

آخری نعت مدینے میں عطا ہو ، آمین پھڑپھڑا کر مرے سینے سے نکل جائے دل یہ کبوتر اُسی روضے پہ رِہا ہو ، آمین میرے آنگن میں کِھلیں آپ کی سیرت کے گُلاب میرا گھر آپ کی خوشبو میں بسا ہو، آمین حاضری اور حضوری میں مرے ماتھے کا نُور نبی پاک کا نقشِ […]

یہ راز مجھ پہ اچانک کھلا مدینے میں

کہ بے اثر نہیں جاتی دعا مدینے میں مرا جواب مدینہ تھا، جب سوال ہوا کہ تجھ کو خُلد میں رہنا ہے یا مدینے میں؟ پُکارتی ہے کوئی رحمتوں بھری آغوش کہ عافیت کی طلب ہو تو آ مدینے میں میں تِیرہ بخت وہاں جا کے بھی پلٹ آیا نصیبوں والا تھا دل، رہ گیا […]